عبداللہ ہاتفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبداللہ ہاتفی
Hatifi.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1454  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تربت جام،  خرجرد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات سنہ 1521 (66–67 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
ہرات  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Iran.svg ایران  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان فارسی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
ہفت منظر نامی تصنیف سے ایک عکس ـ (1538ء)

مولانا عبد اللہ ہاتفی خرجردی خراسانی (پیدائش: 1454ء— وفات: 1521ء) نویں صدی ہجری میں فارسی زبان کے مشہور شاعر اور مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کے بھانجے تھے۔ ہاتفی کی وجہ شہرت اُن کی تقلید نظامی گنجوی اور خمسہ ہیں۔

سوانح[ترمیم]

عبد اللہ ہاتفی 1454ء میں تربت جام کے قصبہ خرجرد میں پیدا ہوئے اور تمام عمر اِسی گاؤں میں بسر کی۔ خرجرد میں وہ مزار قاسم انوار کے متولی کی حیثیت سے مقیم رہے جسے تیموری وزیر میر علی شیرنوائی نے تعمیر کروایا تھا۔ وہ ہرات میں دربارِ تیموری میں اپنے ماموں مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کی وساطت سے داخل ہوئے اور شعرائے ہرات میں بلند مقام حاصل کیا۔ مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی کی نسبت ہاتفی بااعتبارِ مسلک شیعہ تھے، جس کی بنا پر شاہ اسماعیل صفوی اُن سے ملاقات کے لیے خرجرد کے چارباغ آیا اور اُن سے وہاں ملاقات کی۔ پندرہویں صدی کے اواخر سالوں میں ہاتفی آذربائیجان اور عراق کے سفر کو چلے گئے۔ سفر عراق میں اُن کی ملاقات مشہور فارسی شاعر امیر ہمایوں اسفرائینی سے بھی ہوئی۔[2]

وفات[ترمیم]

ہاتفی کی وفات 66 سال کی عمر میں 1521ء میں ہوئی۔ تدفین ہرات میں کی گئی۔

شاعری[ترمیم]

فارسی زبان کے مشہور کتب ہائے تذکرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہاتفی کی شہرت بحیثیتِ شاعر تھی اور اِس صنف میں خمسہ اُن کی وجہ شہرت تھی۔ خمسہ میں وہ نظامی گنجوی کی پیروی کیا کرتے تھے۔ شاعری میں مدت دراز تک مولانا نورالدین عبدالرحمٰن جامی سے استفادہ حاصل کیا۔

تصانیف[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104113200 — اخذ شدہ بتاریخ: 13 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  2. http://www.iranicaonline.org/articles/hatefi