اسلام میں ارتداد
Appearance
اسلام اور دیگر مذاہب |
دیگر مذاہب
قبل از اسلام • ہندومت • جین مت • سکھ مت اسلام اور...
ارتداد • * توہین • جبری تبدیلی • ضد سامیت • جمہوریت • آزاد خیالی • مادیت |
اسلام میں مُرتَد وہ شخص ہے جو اسلام کے بعد کسی ایسے امر کا انکار کرے جو ضروریات دین سے ہو یعنی زبان سے کلمہ کفر کہے جس میں تاویل صحیح کی گنجائش نہ ہو۔ یونہی بعض افعال بھی ایسے ہیں جن کے کرنے سے شخص کافر ہوجاتا ہے مثلاً بت کوسجدہ کرنا، مصحف (قرآن) شریف کو نجاست کی جگہ پھینک دینا۔[1]
ارتداد اس راستہ پر پلٹنے کو کہتے ہیں جس سے کوئی آیا ہو۔ لیکن مرتد کا لفظ کفر کی طرف لوٹنے کے ساتھ مختص ہو چکا ہے اور ارتداد عام ہے جو حالت کفر اور دونوں کی طرف لوٹنے پر بولا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن میں ہے : إِنَّ الَّذِينَ ارْتَدُّوا عَلى أَدْبارِهِمْ [ محمد/ 25] بیشک جو لوگ اپنی پشتوں پر لوٹ گئے۔ [2]