بلال ابن رباح
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(بلال سے رجوع مکرر)
بلال ابن رباح (عربی: بلال بن رباحة الحبشي) المعروف بلال حبشی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشہور صحابی تھے۔ حبشی نسل کے غلام تھے۔ اسلام کے پہلے مُوّذن تھے۔ کفار عرب نے حضرت بلال کے اسلام لانے کے وجہ سے بہت سے ظلم ڈھائے۔ حضرت ابوبکر صدیق
نے انھیں خرید کر آزاد کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔ جنگ بدر میں آپ نے امیہ بن خلف کو قتل کیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اذان کہنے کے لیے حضرت بلال
کو مقرر فرمایا۔ سفر میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کھانے پینے کا انتظام حضرت بلال
کے سپرد ہوتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت عمر
کے اصرار پر صرف ایک دفعہ اذان کہی۔ کہا جاتا ہے کہ اس روز اذان میں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام آیا تو غش کھا کر گر پڑے۔