"غزالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م روبالہ جمع: min:Al-Ghazali
م r2.7.2+) (روبالہ جمع: pms:Al-Ghazali
سطر 62: سطر 62:
[[ml:അൽ-ഗസ്സാലി]]
[[ml:അൽ-ഗസ്സാലി]]
[[ms:Abu Hamid Al-Ghazali]]
[[ms:Abu Hamid Al-Ghazali]]
[[min:Al-Ghazali]]
[[nl:Al-Ghazali]]
[[nl:Al-Ghazali]]
[[ja:ガザーリー]]
[[ja:ガザーリー]]
سطر 69: سطر 70:
[[pnb:غزالی]]
[[pnb:غزالی]]
[[ps:محمد الغزالي]]
[[ps:محمد الغزالي]]
[[pms:Al-Ghazali]]
[[pl:Al-Ghazali]]
[[pl:Al-Ghazali]]
[[pt:Al-Ghazali]]
[[pt:Al-Ghazali]]
سطر 94: سطر 96:
[[diq:Ğazali]]
[[diq:Ğazali]]
[[zh:安薩里]]
[[zh:安薩里]]
[[min:Al-Ghazali]]

نسخہ بمطابق 20:36، 17 فروری 2013ء

طوس میں قائم ہارونیہ کی عمارت، اس کے قریب ہی امام غزالی کا مقبرہ ہے

اسلام کے نہایت مشہور مفکر اور متکلم تھے۔ نام محمد اور ابو حامد کنیت تھی جبکہ لقب زین الدین تھا۔ ان کی ولادت 450ھ میں طوس میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم طوس و نیشا پور میں ہوئی۔

نیشا پور سے وزیر سلاجقہ نظام الملک طوسی کے دربار میں پہنچے اور 484ھ میں مدرسہ بغداد میں مدرس کی حیثیت سے مامور ہوئے۔ جب نظام الملک اور ملک شاہ کو باطنی فدائیوں نے قتل کردیا تو انہوں نے باطنیہ، اسماعیلیہ اور امامیہ مذاہب کے خلاف متعدد کتابیں لکھیں ۔ اس وقت وہ زیادہ تر فلسفہ کے مطالعہ میں مصروف رہے جس کی وجہ سے عقائد مذہبی سے بالکل منحرف ہو چکے تھے۔ ان کا یہ دور کئی سال تک قائم رہا۔ لیکن آخر کار جب علوم ظاہری سے ان کی تشفی نہ ہوئی تو تصوف کی طرف مائل ہوئے اور پھر خدا ،رسول ، حشر و نشر تمام باتوں کے قائل ہوگئے۔

488ھ میں بغداد چھوڑ کر تلاش حق میں نکل پڑے اور مختلف ممالک کی خاک چھانی۔ یہاں تک کہ ان میں ایک کیفیت سکونی پیدا ہوگئی اور اشعری نے جس فلسفہ مذہب کی ابتدا کی تھی۔ انہوں نے اسے انجام تک پہنچا دیا۔ ان کی کتاب’’ المنقذ من الضلال‘‘ ان کے تجربات کی آئینہ دار ہے۔ اسی زمانہ میں سیاسی انقلابات نے ان کے ذہن کو بہت متاثر کیا اور یہ دو سال تک شام میں گوشہ نشین رہے۔ پھر حج کرنے چلے گئے ۔ اور آخر عمر طوس میں گوشہ نشینی میں گزاری۔

ان کی دیگر مشہور تصانیف احیاء العلوم، تحافتہ الفلاسفہ، کیمیائے سعادت اور مکاشفتہ القلوب ہیں۔ ان کا انتقال505ھ کو طوس میں ہوا۔