مندرجات کا رخ کریں

سیالکوٹ سٹالینز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سیالکوٹ سٹالینز
فائل:Sialkot-Stalions.jpg
افراد کار
کوچپاکستان کا پرچم اعجاز احمد جونئیر
مالکآڈیونک
معلومات ٹیم
  /  
تاسیس2004
جناح اسٹیڈیم
گنجائش30,000
تاریخ
فیصل بینک ٹی/20 کپ جیتے6

(2005–06)

(2006–07)

(2008–09)

(2009)

(2009–10)

(2011–12)
باضابطہ ویب سائٹ:سیالکوٹ سٹالینز

سیالکوٹ سٹالینز سیالکوٹ، پنجاب، پاکستان سے تعلق رکھنے والی کرکٹ ٹیم ہے جو ہائیر ٹی/20 کپ میں حصہ لیتی ہے۔ یہ ٹیم 2004ء کو قائم ہوئی۔ اس ٹیم کا گھر میدان جناح اسٹیڈیم ہے۔ یہ ٹیم مجوزہ پاکستان سپر لیگ کی 16 ٹیموں میں سے ایک ٹیم ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک اس ٹیم کے کپتان جبکہ نعیم اختر اس ٹیم کے تربیت کار ہیں۔

سیالکوٹ سٹالینز پاکستانی ٹوئنٹی/20 کرکٹ تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ اس ٹیم نے 2005/06ء اور 2009/10ء کے درمیان مسلسل پانچ مرتبہ ہائیر ٹی/20 کپ جیتے۔ اس دوران اس ٹیم نے مسلسل 25 فتوحات اپنے نام کیں جو ٹوئنٹی/20 کرکٹ ٹیموں کا ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20

[ترمیم]

سیالکوٹ سٹالینز دنیا کی ان ٹیم ان آٹھ ٹیموں میں سے ایک تھی جنھوں نے بھارت میں منعقد ہونے والی 2008 چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کے لیے کوالیفائی کیا، لیکن یہ مقابلہ 2008 ممبئی حملوں کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

سیالکوٹ سٹالینز پہلی پاکستانی مقامی ٹیم ہے جس کو 2012ء میں جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والے “چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔[1] اس کے بعد چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کے لیے بھارت کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بعد اس ٹیم کو چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کھیلنے کا پروانہ مل گیا۔[2] سیالکوٹ سٹالینز کو دیگر ممالک کے چھ ٹیموں کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے مقابلہ کرنا تھا، جس کے بعد اس ٹورنامنٹ میں موجود دو ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ ہونا تھا۔

کھلاڑی

[ترمیم]

بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی پہچان کے لیے ان کے ناموں کوموٹا لکھا گیا ہے۔

عدد نام قومیت تاریخ پیدائش بلے بازی گیند بازی دیگر معلومات
بلے باز
حارث سہیل پاکستان کا پرچم (1989-01-09) 9 جنوری 1989 (عمر 35 برس) بائیں ہاتھ بائیں ہاتھ بائیں ہاتھ میڈیم
قیصر عباس پاکستان کا پرچم (1982-05-07) 7 مئی 1982 (عمر 42 برس) بائیں ہاتھ سلو بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
محمد عبید پاکستان کا پرچم (1989-11-14) 14 نومبر 1989 (عمر 34 برس) دائیں ہاتھ
شاہد یوسف پاکستان کا پرچم (1986-06-15) 15 جون 1986 (عمر 38 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
علی خان پاکستان کا پرچم (1989-07-01) 1 جولائی 1989 (عمر 35 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
عمران نذیر پاکستان کا پرچم (1981-11-16) 16 نومبر 1981 (عمر 42 برس) دائیں ہاتھ لیگ بریک
محمد ایوب ڈوگر پاکستان کا پرچم (1979-09-13) 13 ستمبر 1979 (عمر 45 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ آف بریک
آل راؤنڈرز
شعیب ملک پاکستان کا پرچم (1982-02-01) 1 فروری 1982 (عمر 42 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ آف بریک کپتان
بلاول بھٹی پاکستان کا پرچم (1991-09-17) 17 ستمبر 1991 (عمر 33 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ فاسٹ
علی اکبر پاکستان کا پرچم (1984-11-25) 25 نومبر 1984 (عمر 39 برس) دائیں ہاتھ
کامران یونس پاکستان کا پرچم (1985-01-20) 20 جنوری 1985 (عمر 39 برس) دائیں ہاتھ سلو بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
منصور امجد پاکستان کا پرچم (1987-12-14) 14 دسمبر 1987 (عمر 36 برس) دائیں ہاتھ لیگ بریک گگلی
وکٹ کیپرز
شکیل عنصر پاکستان کا پرچم (1978-11-11) 11 نومبر 1978 (عمر 46 برس) دائیں ہاتھ
گیند باز
نوید الحسن پاکستان کا پرچم (1978-02-28) 28 فروری 1978 (عمر 46 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
عبد الرحمن پاکستان کا پرچم (1980-03-01) 1 مارچ 1980 (عمر 44 برس) بائیں ہاتھ سلو بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
نوید عارف پاکستان کا پرچم (1981-11-02) 2 نومبر 1981 (عمر 43 برس) بائیں ہاتھ بائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
رضا حسن پاکستان کا پرچم (1992-06-08) 8 جون 1992 (عمر 32 برس) دائیں ہاتھ سلو بائیں ہاتھ آرتھوڈوکس
محمد علی عرفان پاکستان کا پرچم (1994-10-22) 22 اکتوبر 1994 (عمر 30 برس) دائیں ہاتھ دائیں ہاتھ فاسٹ باؤلر

خلاصہ نتائج

[ترمیم]

ٹی/20 نتائج

[ترمیم]

[3]

خلاصہ نتائج بلحاظ سیزن[4]
  • بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی پہچان کے لیے ان مقابلوں کوموٹا لکھا گیا ہے۔
سال میچ کھیلے جیتے ہارے بے نتیجہ % جیت کی اوسط
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2004/05 3 1 2 0 33.33%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2005/06 8 8 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2006/07 4 4 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2008/09 4 4 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2009 4 4 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2009/10 4 4 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2010/11 2 1 1 0 50.00%
پاکستان کا پرچم سپر 8 ٹی/20 2011 4 2 2 0 50.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2011/12 4 4 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم سپر 8 ٹی/20 2012 5 5 0 0 100.00%
بھارت کا پرچم جنوبی افریقا کا پرچم آسٹریلیا کا پرچم چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 2012 2 1 1 0 50.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2012/13 6 4 2 0 66.67%
پاکستان کا پرچم سپر 8 2013 5 3 2 0 60.00%
پاکستان کا پرچم ٹی/20 کپ 2013/14 5 3 2 0 60.00%
مجموعہ 60 48 12 0 80.00%
سیالکوٹ سٹالینز کا 2010–11 سیزن سے پہلے کا شارہ
نتائج بلحاظ مقابل ٹیم[5]
  • بین الاقوامی ٹیموں کی پہچان کے لیے ان ٹیموں کے نام کوموٹا لکھا گیا ہے۔
مقابل ٹیم کھیلے جیتے ہارے بے نتیجہ % جیت کی اوسط
پاکستان کا پرچم ایبٹ آباد فالکنز 2 2 0 0 100.00%
نیوزی لینڈ کا پرچم آکلینڈ ایسز 1 0 1 0 00.00%
پاکستان کا پرچم فیصل آباد وولوز 4 3 1 0 75.00%
انگلینڈ کا پرچم ہیمپشائر رائلز 1 1 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم حیدرآباد ہاکس 5 5 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم اسلام آباد لیپرڈز 3 2 1 0 66.67%
پاکستان کا پرچم کراچی ڈولفنز 8 6 2 0 75.00%
پاکستان کا پرچم کراچی زیبراز 8 7 1 0 87.50%
پاکستان کا پرچم لاہور ایگلز 5 4 1 0 80.00%
پاکستان کا پرچم لاہور لائینز 7 4 3 0 57.14%
پاکستان کا پرچم لاڑکانہ بلز 1 1 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم ملتان ٹائیگرز 5 4 1 0 80.00%
پاکستان کا پرچم پشاور پینتھرز 2 2 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم کوئٹہ بیئرز 2 2 0 0 100.00%
پاکستان کا پرچم راولپنڈی ریمز 6 5 1 0 83.33%
مجموعہ 60 48 12 0 80.00%

کفیل

[ترمیم]
  • آخری سیشن میں سٹالینز کے کفیل پاکستان کی مواصلاتی کمپنی یوفون ہے۔
  • 2011 کے سیزن میں اس ٹیم کے کفیل کینن فوم تھے۔
  • 2011-12 کے سیزن میں اس ٹیم کے کفیل آڈیونک تھے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 میں پاکستانی ٹیم بھی کھیلے گی" 
  2. لیگ ٹوئنٹی/20-2012/ "سیالکوٹ سٹالینز چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی/20 کھیلنے کا پروانہ مل گیا" تحقق من قيمة |url= (معاونت) [مردہ ربط]
  3. "ریکارڈز – سیالکوٹ – ٹوئنٹی/20 میچ – ریکارڈ بلحاظ ٹیم"۔ کرک انفو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2012 
  4. "ریکارڈز – سیالکوٹ – ٹوئنٹی/20 میچ – فہرست نتائج (بلحاظ سال)"۔ کرک انفو۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 مئی 2012 
  5. Cricket Records | Records | Sialkot Stallions | Twenty20 matches | Result summary | ESPNcricinfo

بیرونی روابط

[ترمیم]