مندرجات کا رخ کریں

پرتاپ گڑھ

متناسقات: 17°56′10″N 73°34′39″E / 17.936224°N 73.577607°E / 17.936224; 73.577607
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
پرتاپ گڑھ
ضلع ستارا، مہاراشٹر، بھارت
Pratapgad Fort. The upper fort is visible to the right of the photograph, while the outwork of the Afzal tower stretch away to the left.
Pratapgad The Fort of Valour
View of one of the bastions ('buruj') of Pratapgad.
پرتاپ گڑھ is located in مہاراشٹر
پرتاپ گڑھ
پرتاپ گڑھ
متناسقات17°56′10″N 73°34′39″E / 17.936224°N 73.577607°E / 17.936224; 73.577607
قسمHill Fort
مقام کی معلومات
عوام کے
لیے داخلہ
ہاں
مقام کی تاریخ
تعمیر1656
تعمیر بدستشیواجی
لڑائیاں/جنگیںمعرکہ پرتاپ گڑھ

پرتاپ گڑھ (پرتاپ کے معنی جانباز اور بہادر کے ہیں) صوبہ مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں واقع ایک بڑا تاریخی قلعہ ہے۔ اس قلعہ کی تاریخی اہمیت یہ ہے کہ یہاں چھترپتی کی شیواجی کے عہد میں معرکہ پرتاپ گڑھ پیش آیا تھا اور اسی معرکے کی کامیابی کے بعد مرہٹہ سلطنت کا قیام ممکن ہوا۔ قلعہ کی اسی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اب یہ ایک سیاحتی مقام ہے۔

جغرافیہ

[ترمیم]

قلعہ پرتاپ گڑھ پولادپور سے پندرہ کلومیٹر اور مہابلیشور سے تیئیس کلومیٹر مغرب میں واقع ہے اور اس خطے کی مقبول پہاڑی سیر گاہ سمجھی جاتی ہے۔ قلعہ سطح سمندر سے 1080 میٹر بلند ہے۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

مرہٹہ چھترپتی شیواجی نے اپنے وزیر اعظم موروپنت تریمبک پنگلے کو اس قلعے کی تعمیر پر مامور کیا تھا۔ قلعہ کی تعمیر کا مقصد یہ تھا کہ نیرا اور کوئینا ندی کے کناروں کا اور پار گزرگاہ کا دفاع مضبوط کیا جا سکے۔ قلعہ کی تعمیر سنہ 1656ء میں مکمل ہوئی۔[1] 10 نومبر 1659ء کو شیواجی اور افضل خان کے مابین اس قلعہ کی فصیل کے نیچے معرکہ پرتاپ گڑھ پیش آیا۔ درحقیقت مرہٹہ سلطنت کی نو آموز فوج کی یہ پہلی بڑی جانچ تھی جس میں کامیابی کے بعد مرہٹہ سلطنت کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔ عرصے تک علاقائی سیاست میں پرتاپ گڑھ قلعہ کو خاصی اہمیت حاصل رہی۔ سنہ 1778ء میں نانا فڈنویس نے اپنے سیاسی حریف اور پونہ کے مشہور وزیر سکھارام باپو کو یہیں قید کیا تھا۔ سکھارام کو یکے بعد دیگر کئی قلعوں میں رکھا گیا، بالآخر قلعہ رائے گڑھ میں وہ فوت ہوئے۔ سنہ 1796ء میں نانا فڈنویس نے دولت راؤ شندے اور ان کے وزیر بالوبا کی سازشوں سے بچنے کے لیے مہاڑ جانے سے قبل پرتاپ گڑھ ہی میں مضبوط فوجی اڈا بنایا تھا۔ سنہ 1818ء میں تیسری اینگلو مرہٹہ جنگ میں مرہٹوں کی شکست کے بعد پرتاپ گڑھ پر انگریزوں کا تسلط ہو گیا۔ پرتاپ گڑھ پر تسلط کھو دینا مرہٹوں کا بہت بڑا نقصان تھا کیونکہ یہ ایک ناقابل تسخیر قلعہ تھا۔

30 نومبر سنہ 1957ء کو سابق وزیر اعظم ہند جواہر لعل نہرو نے یہاں شیواجی کے سترہ فٹ بلند تانبے کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی، اس مجسمے میں شیواجی کو گھوڑے پر دکھایا گیا ہے۔ نیز اسی سال پبلک ورکز ڈپارٹمنٹ نے کمبھ روسی گاؤں سے قلعہ تک پکی سڑک تعمیر کی۔ سنہ 1960ء میں قلعہ کے اندر ایک مہمان خانہ اور نیشنل پارک بنایا گیا۔ اس وقت یہ قلعہ ادے راجے بھوسلے کی زیر ملکیت ہے جو سابقہ ستارا ریاست کے وارث ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Pratapgad Fort"۔ Satara District Gazetteer۔ Government of Maharashtra, Gazetteers Department۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2008