مندرجات کا رخ کریں

سورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سورۃ، سورت یا سورہ عربی زبان کا لفظ ہے، قرآن مجید میں 114 سورتیں ہیں۔ ہر سورۃ آیات پر مشتمل ہوتی ہے۔

سورت کو سورۃ کہنے کی وجہ

[ترمیم]

قرآن کریم کی سورتوں کو جو سورۃ کہتے ہیں اس کی وجہ تسمیہ میں متعدد اقوال ہیں۔ سب سے صاف یہ ہے کہ

  • سورت شہر کی فصیل کو کہتے ہیں جس سے شہر محدود ہوجاتا ہے۔ اسی مناسبت سے قرآن مجید کی آیات معینہ محدودہ پر سورۃ کا اطلاق کیا گیا ہے۔
  • قرآن کریم میں آٹھ جگہ سورۃ کا لفظ آیا ہے اس سے بھی قرآن کریم کا ایسا حصہ ہی مراد ہے جس میں پورا مطلب اور منشا بیان کیا گیا ہے بلکہ اسی نسبت سے قرآن کریم میں اس پر سورۃ کا اطلاق ہوا ہے۔ پس اس کی پیروی میں ان مجموعہ آیات پر جو درحقیقت معین و محدود اور اپنے ماقبل و ما بعد سے علیحدہ ہیں۔ سورۃ کا اطلاق کرنا نہایت درست و صحیح ہے۔
  • قرآن کریم میں ایک سو چودہ سورتیں ہیں جن کی ترتیب خود رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماگئے تھے اور اکثر نام بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رکھے ہوئے ہیں اور کچھ سورتوں کے نام ایک سے زیادہ بھی روایات میں موجود ہیں جیسے زیر نظر سورۃ الفاتحہ کے نام 36 تک علمائے اسلام نے تحریر کیے ہیں۔
  • ایک قول یہ ہے کہ سورۃ کے لفظی معنی بلندی یا بلند منزل کے ہیں۔ جیسے السورۃ الرافعۃ (لسان) السورۃ المنزلۃ الرفیعہ (راغب) اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے جس طرح دنیا کی دوسری کتابیں مختلف بابوں میں تقسیم ہوتی ہیں اسی طرح قرآن مجید کے ہر باب کو سورۃ کہتے ہیں۔ گویا ہر سورۃ ایک بلند منزل کا نام ہے۔ ان میں سے جس نسبت سے بھی سورۃ کو سورۃ کہا جائے صحیح اور درست ہے۔[1]
قرآن مجید میں سورتوں کی فہرست
نمبر سورۃ مطلب آیات رکوع مکی / مدنی
1 الفاتحہ آغاز، افتتاح 7 1 مکی
2 البقرہ گائے 286 40 مدنی
3 آل عمران عمران کی اولاد 200 20 مدنی
4 النساء عورت 177 24 مدنی
5 المائدہ دسترخوان 120 16 مدنی
6 الانعام مویشی 165 20 مکی
7 الاعراف جنت و دوزخ کے درمیان میں دیوار 206 24 مکی
8 الانفال مالِ غنیمت 75 10 مکی
9 التوبہ توبہ 129 16 مدنی
10 یونس یونس 109 11 مکی
11 ہود ہود 123 10 مکی
12 یوسف یوسف 111 12 مکی
13 الرعد بادل کی گرج 43 6 مدنی
14 ابراہیم ابراہیم 52 7 مکی
15 الحجر قوم حجر (پتھر) 99 6 مکی
16 النحل شہد کی مکھی 128 16 مکی
17 الاسراء رات کا سفر 111 12 مکی
18 الکہف پہاڑ کے درمیان میں وسیع غار 110 11 مکی
19 مریم مریم 98 6 مکی
20 طٰہٰ طٰہٰ 135 8 مکی
21 الانبیاء انبیا 112 7 مکی
22 الحج حج 78 10 مدنی
23 المؤمنون مومنین 118 6 مکی
24 النور نور 64 9 مدنی
25 الفرقان فرق کرنے والی 77 6 مکی
26 الشعرآء شعرا 227 11 مکی
27 النمل چیونٹی 93 7 مکی
28 القصص قصے 88 9 مکی
29 العنکبوت مکڑی 69 7 مکی
30 الروم اہلِ روم 60 6 مکی
31 لقمان لقمان 34 4 مکی
32 السجدہ سجدہ 30 3 مکی
33 الاحزاب فوجی ٹولیاں 73 9 مدنی
34 سبا اہل سبا 54 6 مکی
35 فاطر خالق 45 5 مکی
36 یس یاسین 83 5 مکی
37 الصافات صف آرا لوگ 182 5 مکی
38 ص ص 88 5 مکی
39 الزمر جتھا 75 8 مکی
40 المؤمن مومن 85 9 مکی
41 حم السجدہ جدا جدا۔ تفصیلی 54 6 مکی
42 الشوریٰ شوریٰ 53 5 مکی
43 الزخرف سونے کے زیور 89 7 مکی
44 الدخان دھواں 59 3 مکی
45 الجاثیہ گھٹنوں پر گری ہوئی 37 4 مکی
46 الاحقاف ریتلے ٹیلے والی زمین 35 4 مکی
47 محمد محمد 38 4 مدنی
48 الفتح فتح، کامیابی 29 4 مدنی
49 الحجرات حجرے 18 2 مدنی
50 ق ق 45 3 مکی
51 الذاریات بکھیرنے والی ہوا 60 3 مکی
52 سورۃ الطور کوہ طور 49 2 مکی
53 سورہ النجم ستارہ 62 3 مکی
54 سورہ القمر چاند 55 3 مکی
55 سورہ الرحٰمن رحمان 78 3 مدنی
56 سورہ الواقعہ واقع ہونے والی 96 3 مکی
57 سورہ الحدید لوہا 29 4 مدنی
58 سورہ المجادلہ مجادلہ کرنے والی خاتون 22 3 مدنی
59 سورہ الحشر حشر، یلغار 24 3 مدنی
60 سورہ الممتحنہ امتحان لی گئی خاتون 13 2 مکی
61 سورہ الصف صف آرا فوج 14 2 مدنی
62 سورہ الجمعہ جمعہ 11 2 مدنی
63 سورہ المنافقون منافق 11 2 مدنی
64 سورہ التغابن ہار جیت 18 2 مدنی
65 سورہ الطلاق طلاق 12 2 مدنی
66 سورہ التحریم حرام 12 2 مدنی
67 سورہ الملک بادشاہی 30 2 مکی
68 سورہ القلم قلم 52 2 مکی
69 سورہ الحاقہ واضح سچ 52 2 مکی
70 سورہ المعارج عروج 44 2 مکی
71 نوح نوح 28 2 مکی
72 سورہ الجن جن 28 2 مکی
73 سورہ المزمل چادر میں سونے والے 20 2 مکی
74 سورہ المدثر چادر اوڑھنے والے 56 2 مکی
75 سورہ القیامہ قیامت 40 2 مکی
76 سورہ الدہر وقت - زمانہ 31 2 مکی
77 سورہ المرسلات بھیجی ہوئی ہوائیں 50 2 مکی
78 سورہ النباء حیرت ناک خبر 40 1 مکی
79 سورہ النازعات گھس کر (روح) نکالنے والے 46 2 مکی
80 سورہ عبس پیشانی پر بل چڑھنا 42 1 مکی
81 سورہ التکویر لپٹی ہوئی 29 1 مکی
82 سورہ الانفطار دراڑ 19 1 مکی
83 سورہ المطففین ناپ تول میں کمی 36 1 مکی
84 سورہ الانشقاق شق ہونا 25 1 مکی
85 سورہ البروج آسمانی بروج 22 1 مکی
86 سورہ الطارق چمکتا تارا 17 1 مکی
87 سورہ الاعلیٰ اعلیٰ 19 1 مکی
88 سورہ الغاشیہ آنے والی آفت 26 1 مکی
89 سورہ الفجر فجر 30 1 مکی
90 سورہ البلد بلد یا شہر 20 1 مکی
91 سورہ الشمس سورج 15 1 مکی
92 سورہ اللیل لیل، رات 21 1 مکی
93 سورہ الضحٰی دن کا اجالا - 11 1 مکی
94 سورہ الم نشرح سکونِ قلب 8 1 مکی
95 سورہ التین انجیر 8 1 مکی
96 سورہ العلق جما ہوا خون 19 1 مکی
97 سورہ القدر قدر 5 1 مکی
98 سورہ البینہ واضح قسم 8 1 مدنی
99 سورہ الزلزال زلزلہ 8 1 مدنی
100 سورہ العادیات سرپٹ دوڑنے والے گھوڑے 11 1 مکی
101 سورہ القارعہ کھڑ کھڑانے والی 11 1 مکی
102 سورہ التکاثر کثرت کی خواہش 8 1 مکی
103 سورہ العصر دَورِ عصر 3 1 مکی
104 سورہ الہمزہ عیب جوئی کرنے والا 9 1 مکی
105 سورہ الفیل ہاتھی 5 1 مکی
106 قریش قریش 4 1 مکی
107 سورہ الماعون عام استعمال کی چیزیں 7 1 مکی
108 سورہ الکوثر حوضِ کوثر 3 1 مکی
109 سورہ الکافرون کافر 6 1 مکی
110 سورہ النصر مدد 3 1 مکی
111 سورہ اللہب آگ کے شعلے 5 1 مکی
112 سورہ الاخلاص وحدانیت 4 1 مکی
113 سورہ الفلق صبح 5 1 مکی
114 سورہ الناس انسان، لوگ 6 1 مکی

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عروۃ الوثققی عبد الکریم اثری سورۃ الفاتحہ