باب:ہندو مت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بابِ ہندو مت میں خوش آمدید
نمستے

ہندو مذہب کی رو سے وشنو اور شیو اور برہما کا مقدس نام ۔ اصلاً خدائے واحد۔ رب الارباب ، ایشور کا مجرد تصور ۔ اوم کہلاتا ہے۔.
ہندو مذہب کی رو سے وشنو اور شیو اور برہما کا مقدس نام ۔ اصلاً خدائے واحد۔ رب الارباب ، ایشور کا مجرد تصور ۔ اوم کہلاتا ہے۔.

ہندو مت یا ہندو دھرم (ہندی: हिन्दू धर्म) جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت اور نیپال میں غالب اکثریت کا ایک مذہب ہے جس کی بنیاد ہندوستان میں رکھی گئی، یہ اس ملک کا قدیم ترین مذہب ہے۔ ہندومت کے پیروکار اِس کو سناتن دھرم (सनातन धर्म) کہتے ہیں جو سنسکرت کے الفاظ ہیں، ان کا مطلب ہے ‘‘لازوال قانون’’۔ ہندو مت قدیم ترین مذاہب میں سے ایک ہے۔ اِس کی جڑیں قدیم ہندوستان کی تاریخی ویدی مذہب سے ملتی ہیں۔ مختلف عقائد اور روایات سے بھرپور مذہب ہندومت کے کئی بانی ہیں۔ اِس کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد دُنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ تقریباً ایک اَرب پیروکاروں میں سے 905 ملین بھارت اور نیپال میں رہتے ہیں۔ ہندومت کے پیروکار کو ہندو کہاجاتا ہے۔تمام ہندو متون دو قسموں پر مشتمل ہے، شروتی (مسموع) (श्रुति) اور سمرتی (محفوظ) (स्मृति)۔ ان متون میں دیگر مضامین کے ساتھ ساتھ الہیات، فلسفہ، اساطیر، ویدک یجنا، یوگا اور مندروں کی تعمیر جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔ ہندو مت کی اہم کتابوں میں چار وید، اپنیشد، بھگوت گیتا اور آگم (आगम) شامل ہیں.

منتخب مضمون

بھگوان شیو
شیو (شیوا یا شیو) (تلفظ: /ˈʃivə/; سنسکرت: شیوا) ہندو مت کی تریمورتی (تثلیث) کا آخری جزو ہے اور بھگوان کی جبروتی اور قہاری صفات سے منسوب ہے اور یوم آخرت کا مالک ہے۔ مگر شیو مت کے پیروکار صرف شیو کو حقیقت ارفع کی صورت گردانتے ہیں جس نے براھما کو تخلیق کیا۔ اسے گناہوں سے پاکیزگی بخشنے والا اور معصیت سے نجات دینے والا تصور کیا جاتا ہے۔ ’’شیو پُران‘‘ میں شیو کے 108 نام تحریر ہیں۔ جنوبی ہندوستان میں شیو کے ماننے والے زیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ گنیش (بیٹا)، بھولے ناتھ اور کالی (زوجہ) دراصل شیو ہی کی مختلف شکلیں ہیں۔ شو لنگ، شیش ناگ، تیسری آنکھ، آدھی شکتی اور رودرکش مالا شیو سے منسوب ہیں۔

منتخب تصویر

راون
راون
خالق: راجہ روی ورما

راون جتایو نامی پرندے کو ہراتے ہوئے جبکہ اسیر سیتا غائب ہوگئی، رامائن کی حکایت کی تمثیلی۔

مزید منتخب تصاویر... مزید مطالعہ کریں...

منتخب شخصیت

شکنتلا روتے ہوئے
شکنتلا (سنسکرت: शकुन्तला، بنگالی: শকুন্তলা) ہندو تواریخ میں دشینتّ کی بیوی اور راجا بھرت کی ماں تھی۔شکنتلا ایک رشی کی لڑکی تھی۔ وہ مینکا نامی پری کے بطن سے تھی۔ جب پیدا ہوئی تو جنگل میں پھینک دی گئی۔ وہاں سے رشی کنوا اسے اٹھا کر لے گیا اور پرورش کرنے لگا۔ یہ سادھو ہر دوار کے قریب ایک چھوٹی سی ندی مالینی کے کنارے رہا کرتا تھا۔ جب شکنتلا جوان ہوئی تو ایک روز جبکہ سادھو کہیں باہر گیا ہوا تھا، راجا دشینت نے ایک انگوٹھی یادگار کے طور پر شکنتلا کی انگلی میں پہنا دی اور روانہ ہو گیا۔ کچھ دنوں بعد جب شکنتلا اپنے شوہر کے پاس گئی تو اس نے یہ دیکھ کر کہ اس کے پاس میری نشانی (انگوٹھی) نہیں ہے (کیونکہ انگوٹھی راستے میں آتے ہوئے ایک تالاب میں گر پڑی تھی)، اسے دربار سے نکال دیا گیا۔ شکنتلا ماری مصیبت کی جنگل میں چلی آئی۔ یہاں اس کے بطن سے شہزادہ بھرت پیدا ہوا جو شہزوری میں عدیم المثال تھا۔ بھارت کا نام اسی شہزادے کے نام پر رکھا گیا ہے۔ کچھ عرصہ بعد ایک ماہی گیر نے اس تالاب میں جال پھینکا تو ایک نہایت خوبصورت مچھلی جال میں پھنس گئی۔ ماہی گیر نے مچھلی نکال کر راجا دشینت کو تحفے میں نذر کی۔ مچھلی کو جب چیرا گیا تو اس کے پیٹ سے انگوٹھی برآمد ہوئی جسے دیکھتے ہی دشینت کو اپنا قول و قرار یاد آیا اور شکنتلا سے کی گئی زیادتی پر نادم ہوا۔ وہ جنگل میں گیا اور بھرت اور شکنتلا کو تلاش کر کے محل میں لے آیا اور تینوں کی باقی زندگی راحت سے گزری۔ دشینت کے بعد بھرت ہندوستان کا بادشاہ بنا۔

منتخب اقتباس

مبارک ہیں وہ مجاہد جو حق کے دشمن سے جنگ کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے کہ یہی جنت میں جانے کا دروازہ ہے

— گیتا، 32:2

زمرہ جات

زمرہ ہندومت نہیں ملا


موضوعات

آپ کیا کرسکتے ہیں

آپ کیا کرسکتے ہیں؟
آپ کیا کرسکتے ہیں؟
  • ہندو مضامین کے آخر میں {{باب|ہندومت}} کا اضافہ کرسکتے ہیں۔
  • ہندو مت سے متعلق مضامین تحریر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ آپ ہندو مت سے متعلق مضامین میں اضافہ کر کے بھی مدد کر سکتے ہیں۔
  • انگریزی ویکیپیڈیا سے ہندو مضامین کا اردو میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ ویکیمیڈیا

متعلقہ ابواب