چترال
چترال | |
---|---|
Khot Valley, Chitral Khot Valley, Chitral | |
Country | پاکستان |
Province | NWFP |
Municipal Corporation | 1969 |
رقبہ | |
• کل | 35.9 کلومیٹر2 (13.9 میل مربع) |
بلندی | 1,100 میل (3,600 فٹ) |
آبادی (2006) | |
• کل | 20,000 |
منطقۂ وقت | PST (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 0943 |
ویب سائٹ | http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy
http://www.chitraltoday.com (Chitral Today) www.chitraltimes.com |
چترال صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔ چترال پاکستان کے انتہائي شمالي کونے پر واقع ہے۔ یہ ضلع ترچ میر کے دامن میں واقع ہے جو کہ سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی ہے۔ اس کي سرحد افغانستان کی واخان کی پٹی سے ملتی ہے جو اسے وسط ایشیا کے ممالک سے جدا کرتی ہے۔ رياست کے اس حصے کو بعد ميں ضلع کا درجہ ديا گيا۔ اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مالاکنڈ ڈويژن سے منسلک کيا گيا۔ اپنے منفرد جغرافيائي محلِ وقوع کي وجہ سے اس ضلع کا رابطہ ملک کے ديگر علاقوں سے تقريباپانچ مہينے تک منقطع رہتا ہے۔ اپني مخصوص پُر کشش ثقافت اور پُر اسرار ماضي کے حوالے سے ملفوف چترال کي جُداگانہ حيثّيت نے سياحت کے نقطہءنظر سے بھي کافي اہميّيت اختيار کر لي۔ جنگ افغانستان کے دوران اپني مخصوص جغرافيائي حيثيت کي وجہ سے چترال کي اہميّت ميں مزيد اضافہ ہوا۔ موجودہ دور ميں وسطي ايشيائي مسلم ممالک کي آزادي نے اس کي اہميت کو کافي اُجاگر کيا۔ رقبے کے لحاظ سے يہ صوبہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔
چترال پاکستان کا قدیمی لوک و تاریخی ورثہ کا حامل ہے ،بادشاہ منیر بخاری کے مطابق چترال میں 17 زبانیں بولی جاتی ہیں اور اس کی کل آبادی چار لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ،لیکن چترال سے تعلق رکھنے والے اردو اور چترالی زبان کے ممتاز ادیب، شاعر، محقق اور صحافی رحمت عزیز چترالی نے چترال میں بولی جانے والی زبانوں کی تعداد چودہ لکھئ ہے۔
چترالی
[ترمیم]یہاں کے لوگ چترالی نامی زبان بولتے ہیں۔ اکثریت مسلمانوں کی ہے لیکن کافرستان کے علاقے میں غیر مسلم میں بھی آباد ہیں۔
ادبی تنظیمیں
[ترمیم]- انجمن ترقی کھوار چترال
چترال کے نمایاں شعراء
[ترمیم]چترالی اکیڈمی کے حالیہ سروے کے مطابق چترالی زبان کے شعرا کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اور شعرا کے مجموعہ کلام بھی شایع ہورہے ہیں۔ چترال کے چند ممتاز شعرا مندرجہ زیل ہیں۔-
- بابا ایوب
- عنایت اللہ فیضی
- ذاکر محمد زخمی
- محمد عرفان
- گل نواز خاکی
- امین الرحمن چغتائی
- فضل الرحمن شاہد
- اقبال الدین سحر
- اقبال حیات
- عزیز الرحمن بیغش
- رحمت عزیز چترالی
- مولا نگاہ
- محمد چنگیز خان طریقی
تصاویر
[ترمیم]-
چترالی اہل قلم کی ایک یادگار تصویر
-
ریاست چترال کا مونوگرام
-
ریاست چترال کا تمغہ
-
چترال کا قدیم ترین برتن
-
چترال کا خوبصورت جھیل، شندور جھیل
-
ماہر تعلیم لنگلینڈ
-
کالاش خواتیں
-
کالاش بچی
شماريات
[ترمیم]چترال ضلع کا کُل رقبہ14850 مربع کلوميٹر ہے۔
یہاں في مربع کلومیڑ 25 افراد آباد ہيں
سال 2004-05ميں ضلع کي آبادي 378000 تھی
دیہی آبادي کا بڑا ذریعہ معاش زراعت ہے۔
کُل قابِل کاشت رقبہ 22550 ھيکٹيرزھے
بیرونی روابط
[ترمیم]چترال کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
لغت و مخزن ویکی لغت سے | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے | |
آزاد تعلیمی مواد و مصروفیات ویکی جامعہ سے | |
آزاد متن خبریں ویکی اخبار سے | |
مجموعۂ اقتباساتِ متنوع ویکی اقتباسات سے | |
آزاد دارالکتب ویکی ماخذ سے | |
آزاد نصابی و دستی کتب ویکی کتب سے |