علی بن احمد سمہودی
Jump to navigation
Jump to search
علی بن احمد سمہودی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جون 1440 مصر |
وفات | 12 اپریل 1506 (65–66 سال) مدینہ منورہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سوانح نگار |
کارہائے نمایاں | وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ |
![]() | |
درستی - ترمیم ![]() |
علی بن احمد سمہودی (عربی: علي بن عبد الله بن أحمد بن علي الحسني السمهودي) یا امام سمہودی تاریخ اسلام کے ایک نامور امام، فقیہ اور تاریخ دان ہے۔50 سے زائد کتب تصنیف کی جن میں وفاء الوفا یا وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ کوعالمِ اسلام میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ جوچار جلدوں پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے مدینہ منورہ، (سعودی عرب کا شہر) سے متعلق ہر چیز جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شہر ہے۔[1]
ابتدائی زندگی[ترمیم]
مصر بالا کے قصبہ سمہود میں پیدا ہوئے۔ 860ھ / 1455ء میں حج کی غرض سے مکہ مکرمہ گئے اور وہاں سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں روضہ رسول بہتر صورت میں تعمیر ہو رہی تھی اس لیے مدینہ ہی میں سکونت اختیار کرلی تاکہ اس با برکت کام میں شریک ہو سکیں۔
تصانیف[ترمیم]
- وفاء الوفاء باخبار دارالمصطفیٰ۔ دو جلدوں میں یہ مدینہ منورہ کی تاریخ ہو جو دراصل ان کی تصنیف اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفی کی تلخیص ہے۔
- خلاصتہ الوفاء۔ اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفی کی ہی ایک مزید تلخیص جو 893ھ میں مرتب کی۔
وفات و تدفین[ترمیم]
مدینہ منورہ میں وصال ہوا اور یہیں جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
|