سرائے عالمگير

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

سرائے عالمگير، ضلع گجرات ، پاکستان کا ایک شہر اور تحصیل ہے۔ یہ دریائے جہلم کے مشرقی کنارے پرجہلم سرائے عالمگیر شہر کے ساتھ واقع ہے۔ اپر جہلم نہر سرائے عالمگیر کے مشرق میں ہے,یہ بہت ہی پر کشش علاقہ ہے جگو ہیڈ قصبہ ڈھوک مرید انور پور مڑھی کنارہ کریالی دندی دارہ بلانی بیسہ بلوبانی پیر خانہ تھلہ مندیال پنڈ شیخ پور ڈھوک کھجور موہاڑی سعادت پور بھاگو شاہ پور میرہ .شکریلہ. معصوم پر کھل خانپور رشید پور منڈی بھلوال بکوہل جٹاں بکوہل چباں موڑہ کس پٹی منڈی جٹاں ڈاک جٹاں ڈاک چباں آئمہ شاہ جی ٹھل لڑ اور... موجہ.اسی تحصیل کا حصہ ہیں

.موجہ.

موجہ تحصیل سرائے عالمگیرکا بہت پیارا گاؤں، یہ سرائے عالمگیر شہر سے تقریباً 18 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے جس کی کل آبادی تقریباً ساڑھے تین سو گھروں پر مشتمل ہے صاف آب و ہوا اور سر سبز وشاداب یہ علاقہ کسی نعمت سے کم نہیں اس گاؤں میں قدیم ایک بوہڑ کا درخت ہے جو لگ بھگ ایک صدی پرانہ ہے۔ اور اس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ تحصیل سرائے عالمگیر کا سب سے بڑا درخت ہے

بلحاظ تعليم

تعلیم کے لحاظ سے اس گاؤں کے لوگ تعلیم یافتہ اور با شعور ہیں یہاں دو بڑے سکول ہیں ایک سرکاری جبکہ دوسرا پرائیوٹ ہے سرکاری سکول میں میٹرک جبکہ پرائیویٹ سکول میں ایف اے تک کی تعلیم دی جاتی ہے دینی تعلیم کے لئے گاؤں میں ایک مسجد اور گاؤں سے چند قدم کی مسافت پر ایک دینی درسگاہ موجود ہے یہ گاؤں فرقہ وارانہ ماحول سے بالکل پاک اور پر امن ہے,

زراعت کے لحاظ سے

زرعی لحاظ سے بھی اس گاؤں کی زمین زرخیز تصور کی جاتی ہے بارانی علاقے کی وجہ سے اس گاؤں، میں کاشت کاری قابلِ تعریف ہے فصلوں میں زیادہ تر یہاں گندم باجرہ جوار مکئی سروں اور تلی وغیرہ کی کاشت کی جاتی ہے گاؤں، کے اردگرد موجود زمینیں ٹیوب ویلوں جبکہ بیرونی زمینوں کا آبی نظام بارش پر منحصر ہے,

معاشی طور پر

معاشی طور پر اس گاؤں کی صورتحال بہت اچھی ہے گاؤں کے کچھ افراد کے اپنے کاروبار جبکہ نصف سے زیادہ بیرون ملک مقیم ہیں۔ گاؤں، کے زیادہ تر افراد یورپ اور کچھ خلیجی ممالک میں مُقیم ہیں,اور اسکے ساتھ ساتھ گاؤں کے بیشتر افراد کی سرکاری اداروں سے وابستگی ہے گاؤں کے بیشتر نوجوان پاکستان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں ابتک اس گاؤں، کے ایک نوجوان محترم جناب شہید منگو خان نے دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

سیاسی لحاظ سے

2015 کےبلدیاتی انتخابات میں بھی اس گاؤں کے دوافراد نے حصہ لیا ایک کا تعلق مسلم لیگ ن جبکہ دوسرے کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا یہ دونوں امیدوار آپس میں مد مقابل تھے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے, چوہدری اظہر,ولد سردار خاں, جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے, چوہدری اصغر, نے حصہ لیا پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری اظہر نے یہ الیکشن جیت لیا اور مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری اصغر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

یہ صفہ ابھی نا مکمل ہے ہے کسی بھی غلطی کی صورت میں مندرجہ ذیل ای میل پر رابطہ کریں


mwaqar1048@gmail.com.
Google plus /mwaqar. 
Facebook /chwaqar.

ضلع گجرات کی دیگر تحصیلیں[ترمیم]

مزید دیکھئے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]