اہل بیت

وکیپیڈیا سے
(اہل البیت سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

عربی لفظ ۔ بمعنی گھروالے۔ اصلاحاً رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ، آپ کی صاحبزادی فاطمتہ الزہرا۔ آپ کے چچا زاد اور داماد حضرت علی ار ان کے صاحب زادے حضرت امام حسن علیہ السلام اورحضرت امام حسین مراد ہیں۔ ان حضرات کی اولاد بھی اہل بیت کہلاتی ہے۔ انھیں پنج تن پاک بھی کہتے ہیں۔ رسول اللہ کفار سے مباہلہ کرنے کے لیے نکلے تو یہی حضرات آپ کے ساتھ تھے۔ ایک دفعہ آپ نے ان حضرات کو اپنی چادر میں لے کر فرمایا(اے اللہ ، یہ میرے اہل بیت ہیں۔)


فہرست

[ترمیم] اہل بیت میں شامل معروف شخصیات

[ترمیم] رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

[ترمیم] رسول کے اہلبیت

ام المومنین ام سلمہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم نے علی ، فاطمہ ، حسن اور حسین کو جمع فرما کر ان کو اپنی چادر میں لے لیا اور فرمایا: پروردگار! یہ میرے اہلبیت ہیں۔ (طبرانی؛ العجم الکبیر ج 3 - طبری جامع البیان فی تفسیر القراآن ج 22)

[ترمیم] جنت کے سردار

ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا : حسن اور حسین جننتی جوانوںکے سردار ہیں ۔ ( حاکم ؛ امستدرک ج 3 - سیوطی ؛ الدرالمنثور )

[ترمیم] رسول کی محبت

انس بن مالک فرماتے ہیں نبی اکرم سے عرض کیا گیا: آپ کو اہلبیت میں سے سب سے زیادہ کس سے محبت ہے ؟ آپ نے فرمایا حسن اور حسین سے۔ (ترمذی - ابولمناقب - درالسحابة فی مناقب القرابة و الصحابة)

[ترمیم] نبی اکرم کی خاص نصیحت

عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے :نبی اکرم نے فرمایا جس نے حسن و حسین سے دشمنی رکھی اُس نے مجھ سے دشمنی رکھی ۔ (ابن عدی ، الکامل )

[ترمیم] نبی اکرم کی خاص نصیحت

زید بن ارقم سے مروی ہےکہ نبی نے علی ، فاطمہ، حسن اور حسین سے فرمایاجس سے تم جنگ کرو گے میں بھی اُس سے جنگ کروں گا اور جس سے تم صلح کرو گے اُس سے میری بھی صلح ہوگی۔ (ترمذی ، کتاب المناقب ابن ماجہ ، السنن، ابن ابی شیبة، حاکم ،المستدرک ،العجم الکبیر ) ۔ (ابن عدی ، الکامل )

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں