عبد الرحمن دارمی
| عبد الرحمن دارمی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | سنہ 797ء [1] سمرقند |
| وفات | سنہ 869ء (71–72 سال) سمرقند |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| نمایاں شاگرد | محمد بن اسماعیل بخاری ، مسلم بن حجاج نیشاپور ، احمد بن حنبل ، ابو داؤد ، ابو زرعہ الرازی ، ابو عیسیٰ محمد ترمذی ، ابو حاتم رازی |
| پیشہ | محدث ، مفسر قرآن ، مصنف |
| پیشہ ورانہ زبان | عربی |
| شعبۂ عمل | علم حدیث ، تفسیر قرآن |
| کارہائے نمایاں | سنن الدارمی |
| مؤثر | فضل بن دکین |
| درستی - ترمیم | |
امام عبد الرحمن الدارمی سمرقندی (پیدائش: 181ھ/ 797ء – وفات:8 ذوالحجہ 255ھ/17 نومبر 869ء) حدیث کی معتبر کتاب سنن الدارمی کے مؤلف ہیں۔
تعارف
[ترمیم]امام الدارمی کی مستند کتبِ احادیث میں سنن الدارمی کو بہت شہرت حاصل ہے۔
ولادت
[ترمیم]امام عبد الرحمٰن الدارمی کا مکمل نام ہے : الامام الحافظ ابو محمد عبد اللہ بن عبد الرحمٰن بن الفضل بن بہرام بن عبد الصمد الدارمی الترمذی السمرقندی۔
لقب
[ترمیم]آپ کا لقب ہے : شیخ المسلمین فی الحدیث امام ابی حاتم نے آپ کو امام اھل زمانہ قرار دیا۔ (حوالہ:الجرح والتعدیل جلد 5 صفحہ458)
ولادت
[ترمیم]آپ کی ولادت 181ھ بمطابق 797ء میں ہوئی۔ آپ کا اپنا بیان ہے کہ : میں اُس سال پیدا ہوا جِس سال عبداللہ ابن مبارک کا انتقال ہوا۔[2] محدث عبد اللہ ابن مبارک کا انتقال 181ھ میں ہوا تھا اِس حساب سے امام عبد الرحمٰن الدارمی کا سنِ ولادت 181ھ یعنی 797ء ہے۔
تلامذہ
[ترمیم]امام ابوداؤد، امام مسلم، امام ترمذی، امام ابن ابی الدینا، امام محمدبن اسحاق سراج نیشاپوری، امام ابوزرعہ رازی، امام محمد بن یحیی الذھلی
حوالہ:تھذیب الکمال جلد15 صفحہ 213
وفات
[ترمیم]آپ نے 74 سال کی عمر میں جمعرات 8 ذو الحجہ 255ھ بمطابق 17 نومبر 869ء کو بعد نمازِ عصر انتقال کیا۔ جمعہ9 ذوالحجہ255ھ بمطابق18 نومبر869ء کو دفن کیے گئے۔[3]
تصانیف
[ترمیم]| عربی ویکی ماخذ پر اس مضمون سے متعلق اصل متن موجود ہے: |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb17160445m — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جون 2024
- ↑ تہذیب الکمال جلد15، صفحہ216
- ↑ سنن الدارمی مؤلف: أبو محمد عبد الله بن عبد الرحمن الدارمی، ناشر: دار البشائر بيروت
