نواں کوٹ,لیہ
Appearance
NAWAN KOT | |
---|---|
قصبہ | |
نواں کوٹ | |
ملک | پاکستان |
پاکستان کی انتظامی تقسیم | پنجاب، پاکستان |
تحصیل | تحصیل چوبارہ |
ضلع | لیہ |
بلندی | 232 میل (761 فٹ) |
منطقۂ وقت | پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5) |
ٹیلی فون کوڈ | 31500 |
نواں کوٹ، ضلع لیہ، پنجاب، پاکستان کی پانچ تحصیلوں میں سے ایک تحصیل چوبارہ کی ایک یونی کونسل اور آباد مقام ہے۔[1] نواں کوٹ کم آبادی پرمشتمل صحرائی قصبہ ہے۔ چوبارہ سے شمال کی طرف 18 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہاں سے براستہ 18 ہزاری جھنگ اور براستہ جمال چھپری، فتح پور تک سڑکیں بچھی ہوئی ہیں۔عہد قدیم میں اسے نمایاں اہمیت حاصل رہی ہے۔ منکیر ہ، بھکر سے براہ راست متصل ہونے کی وجہ سے یہاں قلعہ تعمیر کیا گیا۔ یہ دریائے سندھ کے کنارے قبل از مسیح آباد ہوا تھا۔ یہاں سکندر اعظم اور اس سے قبل کے بادشاہوں کے ادوار کے سکے اور مورتیاں دستیاب ہونا اس کی قدامت کا مظہر ہیں۔ نواں کوٹ کو 1960ء میں یونین کونسل کا درجہ دیا گیا۔
ضلع لیہ کی دیگر تحصیلیں
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- ضلع لیہ کے بارے میںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ globalpost.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2019