کرکٹ عالمی کپ 1992ء
تاریخ | 22 فروری – 25 مارچ |
---|---|
منتظم | انٹرنیشنل کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ایک روزہ کرکٹ |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
میزبان | آسٹریلیا نیوزی لینڈ |
فاتح | پاکستان (1 بار) |
شریک ٹیمیں | 9 |
کل مقابلے | 39 |
بہترین کھلاڑی | مارٹن کرو |
کثیر رنز | مارٹن کرو (456) |
کثیر وکٹیں | وسیم اکرم (18) |
پانچواں کرکٹ عالمی کپ ، 22 فروری سے 25 مارچ 1992ء تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر کھیلا گیا۔ اس ورلڈ کپ میں کل نو ٹیموں نے حصہ لیا اور فائنل ملا کر 39 مقابلے کھیلے گئے۔ پاکستان نے فائنل میں انگلستان کو 22 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ کرکٹ کا پانچواں عالمی کپ تھا۔ اس عالمی کپ کو متنازع "ڈک ورتھ-لیوس-اسٹرن طریقہ" کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے انگلستان کے خلاف سیمی فائنل میں سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اصول کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، لیکن یہ حکمت عملی بالآخر انھیں میچ کی ہار کی صورت میں پڑ گئی۔[1] [2] عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی بار رنگین وردیاں، سفید گیند، میدان میں بڑی بڑی اسکرینیں اور رات کے وقت مقابلے کرانے کے لیے بتیوں (فلڈ لائٹس) کا اہتمام کیا گیا تھا۔[3] 1970ء کے بعد یہ پہلی بار عالمی کپ میں متعارف کرائی گئیں تھیں۔[4] سیمی فائنل میں انگلستان، جنوبی افریقا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔
یہ پہلا عالمی کپ تھا جو جنوبی نصف کرہ میں منعقد ہوا۔ اس میں پہلی بار جنوبی افریقہ قومی کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ نے اپارتھائیڈ کے بعد آئی سی سی میں دربارہ شمولیت اختیار کی تھی اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کی اجازت حاصل کی تھی۔ یہ پہلا ورلڈ کپ تھا جو چار سال کی بجائے پانچ سال کے وقفے کے بعد منعقد ہوا۔ [5]
انداز
[ترمیم]اس بار راؤنڈ روبن ٹورنامنٹ کو بالکل نئی صورت میں پہلی بار عالمی کپ میں متعارف کرایا گیا۔ جس کے تحت تمام ٹیموں کے دو گروپ بنا دیے گے، ہر گروپ کی ٹیم نے اپنے گروپ کی دوسری ٹیموں سے ایک ایک مقابلہ کرنا تھا۔ اس کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ ابتدائی قرعہ اندازی 1991ء کے آخر میں ہوئی جس میں 8 ٹیموں کے دونوں گروپ ایک دوسرے کے ساتھ کل 28 مقابلے کرتے، لیکن اسی دوران جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کو دوبارہ آئی سی سی کی رکنیت مل گئی۔ جس کی وجہ سے دوبارہ قرعہ اندازی ہوئی۔ جس کے تحت مقابلوں کی تعداد 36 ہو گئی۔ دو سیمی فائنل اور ایک فائنل اس تعداد میں شامل نہیں تھے۔[6]
ٹیمیں
[ترمیم]جن ٹیموں نے اس عالمی کپ میں حصہ لیا ان میں مندرجہ ذیل ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں۔[7]
مکمل ارکان |
---|
آسٹریلیا |
انگلینڈ |
بھارت |
نیوزی لینڈ |
پاکستان |
جنوبی افریقا |
سری لنکا |
ویسٹ انڈیز |
ایسوسی ایٹ ممبر |
زمبابوے |
سیمی فائنل میں انگلستان، جنوبی افریقا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔ جبکہ انگلستان اور پاکستان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔ اس عالمی کپ میں جنوبی افریقہ نے پہلی بار آٹھویں مکمل رکن کے طور پر حصہ لیا اور اس ورلڈ کپ کے بعد جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز میں 22 سالوں کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلے گا۔ زمبابوے نے عالمی کپ کے لیے تیسری بار کوالیفائی کیا۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد زمبابوے کو مکمل رکن کا درجہ مل جائے گا۔
مقامات
[ترمیم]آسٹریلیا
[ترمیم]مقام | شہر | میچ |
---|---|---|
ایڈیلیڈ اوول | ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا | 3 |
لیوینگٹن اسپورٹس گراؤنڈ | ایلبری، نیو ساؤتھ ویلز | 1 |
ایسٹرن اوول | بالارات، وکٹوریہ | 1 |
بیری اوول | بیری، جنوبی آسٹریلیا | 1 |
گابا | برسبین، کوئنزلینڈ | 3 |
مانوکا اوول | کینبرا، آسٹریلوی دارالحکومت علاقہ | 1 |
بیللیریو اوول | ہوبارٹ، تسمانیا | 2 |
رے مچل اوول | مکائی، کوئنزلینڈ | 1 |
ملبورن کرکٹ گراؤنڈ | ملبورن | 5 |
واکا گراؤنڈ | پرتھ، مغربی آسٹریلیا | 3 |
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ | سڈنی | 4 |
نیوزی لینڈ
[ترمیم]مقام | شہر | میچ |
---|---|---|
ایڈن پارک | آکلینڈ، آکلینڈ | 4 |
لنکاسٹر پارک | کرائسٹ چرچ، کینٹربری | 2 |
کیرسبروک | ڈنیڈن، اوٹاگو | 1 |
سیڈون پارک | ہیملٹن، وائکاٹو | 2 |
مکلین پارک | نیپئر، ہاکس بے | 1 |
پیوکورا پارک | نیو پلائی ماؤتھ، تاراناکی | 1 |
بیسن ریزرو | ویلنگٹن، ویلنگٹن | 3 |
حکام
[ترمیم]امپائرز
[ترمیم]ورلڈ کپ میں فرائض انجام دینے کے لیے گیارہ امپائرز کا انتخاب کیا گیا۔ میزبان ممالک میں سے ہر ایک سے دو، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور ایک دوسرے شریک ممالک سے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر اور انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کو پہلے سیمی فائنل کے لیے امپائر کے طور پر چنا گیا،[8] جبکہ نیوزی لینڈ کے برائن آلڈریج اور آسٹریلیا کے سٹیو رینڈیل کو دوسرے کے لیے چنا گیا۔[9] بکنر اور ایلڈریج کو فائنل کے لیے چنا گیا۔[10]
شمار | امپائر | ملک | میچ |
---|---|---|---|
1 | سٹیو بکنر | ویسٹ انڈیز | 9 |
2 | برائن آلڈریج | نیوزی لینڈ | 9 |
3 | ڈیوڈ شیفرڈ | انگلینڈ | 8 |
4 | سٹیو رینڈیل | آسٹریلیا | 8 |
5 | خضر حیات | پاکستان | 7 |
6 | پیلو رپورٹر | بھارت | 7 |
7 | ڈولینڈ بلٹجینس | سری لنکا | 6 |
8 | پیٹرمیک کونل | آسٹریلیا | 6 |
9 | اسٹیو ووڈورڈ | نیوزی لینڈ | 6 |
10 | ایان رابنسن | زمبابوے | 6 |
11 | کارل لیبنبرگ | جنوبی افریقا | 6 |
ریفری
[ترمیم]سیمی فائنل اور فائنل کی نگرانی کے لیے دو میچ ریفری کو بھی منتخب کیا گیا تھا۔ آسٹریلیا کے پیٹر برج نے پہلے سیمی فائنل اور فائنل کی نگرانی کی،[8][10] جبکہ نیوزی لینڈ کے فرینک کیمرون نے دوسرے سیمی فائنل کی نگرانی کی۔[9]
ریفری | ملک | میچ | 1992 عالمی کپ |
---|---|---|---|
پیٹر برگ | آسٹریلیا | 63 | 2 |
فرینک کیمرون | نیوزی لینڈ | 5 | 1 |
نئے قوانین
[ترمیم]اس ورلڈ کپ میں جو نئے قوانین متعارف کروائے گئے ان میں سے چند ایک یہ ہیں۔
- مصنوعی روشی کا استعمال جس کی بدولت ڈے اینڈ نائٹ میچز کا انعقاد کیا گیا۔
- پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں سفید گیند کا استعمال ہوا۔
- بارش زدہ میچز کا فیصلہ کرنے کے ایک نئے قانون کو متعارف کروایا گیا (گو کہ یہ قانون ورلڈ کپ کے اختتام سے پہلے ہی متنازع ہو گیا)
- پچھلے ورلڈ کپس کے برعکس اس مرتبہ راؤنڈ رابن کا استعمال کیا گیا۔ جس کا مطلب یہ تھا کہ پہلے راؤنڈ میں ہر ٹیم نے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا تھا۔
- نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جو پاکستان کے سوا باقی تمام ٹیموں پر بھاری رہی ایک انوکھے منصوبہ کو متعارف کرایا اور وہ تھا اسپنر سے بالنگ کا آغاز جو ان کے لیے بہت سودمند رہا۔
دستے
[ترمیم]1992ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے معمر ترین کھلاڑی زمبابوے کے جان ٹریکوس (44) تھے جبکہ سب سے کم عمر کھلاڑی پاکستان کے زاہد فضل (18) تھے۔
راونڈ میچز کے نتائج
[ترمیم]پوائنٹس جدول
[ترمیم]ٹیم | پوائنٹس | کھیلے | جیتے | ہارے | بغیر نتیجہ | برابر | دوڑکے فرق کا اوسط | دوڑ کا اوسط |
---|---|---|---|---|---|---|---|---|
نیوزی لینڈ | 14 | 8 | 7 | 1 | 0 | 0 | 0.59 | 4.76 |
انگلینڈ | 11 | 8 | 5 | 2 | 1 | 0 | 0.47 | 4.36 |
جنوبی افریقا | 10 | 8 | 5 | 3 | 0 | 0 | 0.14 | 4.36 |
پاکستان | 9 | 8 | 4 | 3 | 1 | 0 | 0.17 | 4.33 |
آسٹریلیا | 8 | 8 | 4 | 4 | 0 | 0 | 0.20 | 4.22 |
ویسٹ انڈیز | 8 | 8 | 4 | 4 | 0 | 0 | 0.07 | 4.14 |
بھارت | 5 | 8 | 2 | 5 | 1 | 0 | 0.14 | 4.95 |
سری لنکا | 5 | 8 | 2 | 5 | 1 | 0 | −0.68 | 4.21 |
زمبابوے | 2 | 8 | 1 | 7 | 0 | 0 | −1.14 | 4.03 |
راؤنڈ رابن مرحلہ | ناک آوٹ | ||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
ٹیم | 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | سیمی فائنل | فائنل | |
آسٹریلیا | 0 | 0 | 2 | 2 | 4 | 4 | 6 | 8 | |||
انگلینڈ | 2 | 4 | 5 | 7 | 9 | 11 | 11 | 11 | W | L | |
بھارت | 0 | 1 | 1 | 3 | 5 | 5 | 5 | 5 | |||
نیوزی لینڈ | 2 | 4 | 6 | 8 | 10 | 12 | 14 | 14 | L | ||
پاکستان | 0 | 2 | 3 | 3 | 3 | 5 | 7 | 9 | W | W | |
جنوبی افریقا | 2 | 2 | 2 | 4 | 6 | 8 | 8 | 10 | L | ||
سری لنکا | 2 | 2 | 3 | 5 | 5 | 5 | 5 | 5 | |||
ویسٹ انڈیز | 2 | 2 | 4 | 4 | 4 | 6 | 8 | 8 | |||
زمبابوے | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 0 | 2 |
جیتے | ہارے | بلا نتیجہ |
مقابلوں کی تفصیل
[ترمیم] 28 فروری 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- مقابلہ شروع ہونے کے 20 اوور بعد بارش ہو گئی، بارش تھونے پر ہیلی کاپٹر سے پچ کو سکھایا گیا، مگر اس کے بعد پھر بارش ہونے لگی جس وجہ سے مقابلہ ختم کر دیا گیا۔
1 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- 16۔2 اوور کے بعد بارش ہونے لگی، تب تک بھارت کے 45 رنز پر 1 کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔بارش کے بعد بھارت کو 47 اوور میں 236 کا ہدف ملا۔
3 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- نیوزی لینڈ کی اننگز 9/1 (2.1اوور) پر رک گئی۔ میچ کم کرکے 35اوور فی سائیڈ کر دیا گیا۔ مزید رکاوٹ 52/2 (11.2 اوورز) پر۔ میچ فی سائیڈ 24اوور کر دیا گیا۔اننگز 20.5اوور کے بعد تیسرے وقفے سے ختم ہوئی۔ زمبابوے نے 18اور سے 154 رنز کا ہدف دیا۔
7 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- بارش کی وجہ سے بھارتی اننگز کے ابتدائی اختتام پر مجبور ہونے کے بعد 19اوور میں ہدف 159 رنز پر دوبارہ ملا۔
8 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- 21.3اوور کے بعد جب پاکستان کا سکور 74/2 تھا تو بارش نے ایک گھنٹے کے لیے کھیل روک دیا اور ہدف 36اوور میں 194 پر نظرثانی کر دیا گیا۔
12 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- بارش نے انگلینڈ کی اننگز میں 43 منٹ تک کھیل میں خلل ڈالا جب وہ 12.0اوور کے بعد 62/0 پر تھا۔ ہدف 41اوور میں 226 تک نظرثانی کیا گیا۔
14 مارچ 1992
اسکور کارڈ |
ب
|
||
- بارش نے 15اوور کے بعد آسٹریلیا کے ساتھ 72/1 سے کھیل روک دیا۔ میچ کم کر کے 46اوور فی سائیڈ کر دیا گیا۔
ناک آؤٹ مرحلہ
[ترمیم]پہلے سیمی فائنل میں، پاکستان نے ٹورنامنٹ کے فیورٹ نیوزی لینڈ کو ایک ہائی اسکورنگ میچ میں شکست دے کر اپنا پہلا سیمی فائنل چار وکٹوں سے جیت لیا اور پہلی بار ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنائی۔ [12] [13] جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں، میچ متنازع حالات میں ختم ہوا جب 10 منٹ کی بارش کی تاخیر کے بعد، انتہائی نتیجہ خیز اوورز کے طریقہ کار نے جنوبی افریقہ کے ہدف کو 13 گیندوں پر 22 رنز سے ناممکن 1 گیند پر 22 رنز تک پہنچا دیا۔ [14] [15]
سیمی فائنل | فائنل | |||||
21 مارچ – ایڈن پارک، آکلینڈ، نیوزی لینڈ | ||||||
1 نیوزی لینڈ | 262/7 | |||||
25 مارچ – ملبورن کرکٹ گراؤنڈ، ملبورن، آسٹریلیا | ||||||
4 پاکستان | 264/6 | |||||
پاکستان | 249/6 | |||||
22 مارچ – سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، سڈنی، آسٹریلیا | ||||||
انگلینڈ | 227 | |||||
2 انگلینڈ | 252/6 | |||||
3 جنوبی افریقا | 232/6 | |||||
سیمی فائنلز اور فائنل
[ترمیم]پہلا سیمی فائنل
[ترمیم]پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 21 مارچ، ایڈن پارک، آکلینڈ
ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا۔ مرد میدان انضمام الحق رہے۔ نیوزی لینڈ (7/262) 50 اوورز میں۔ مارٹن کرو 91 جبکہ کین ردرفورڈ 50 ٹاپ اسکورر رہے۔ وسیم اکرم نے 2 اور مشتاق احمد نے بھی 2 وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں پاکستان (6/264) 49 اوورز میں بنا کر میں 4 وکٹوں سے جیت گیا۔ انضمام الحق 60 جبکہ جاوید میانداد 57 ناٹ آوٹ رہے۔ ولی واٹسن نے 2 وکٹ حاصل کیے۔ میچ کا مکمل اسکور کارڈ ملاحضہ کریں۔
دوسرا سیمی فائنل
[ترمیم]انگلستان بمقابلہ جنوبی افریقہ 22 مارچ، سڈنی
ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا۔ مرد میدان گریم ہک رہے۔ انگلستان (6/252) 45 اوورز میں بارش سے متاثرہ میچ میں 19 دوڑ سے جیتا۔ گریم ہک 83 ٹاپ اسکورر رہے۔ اینل ڈونیلڈ نے 2 اور میرک پرنگل نے بھی 2 وکٹ حاصل کیے۔ جواب میں جنوبی افریقہ (6/232) 43 اوورز میں بنا سکی۔ میچ بارش سے متاثر رہا۔ اینڈریو ہڈسن 46 ٹاپ اسکورر رہے۔ رچرڈ ایلنگورتھ نے 2 اور سمال نے بھی 2 وکٹ حاصل کیے۔ میچ کا مکمل اسکور کارڈ ملاحضہ کریں۔
22 مارچ 1992ء
سکور کارڈ |
ب
|
||
- 43ویں اوور کی آخری گیند سے پہلے بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 13 گیندوں پر 22 رنز درکار تھے۔ بارش کی وجہ سے 2 اوورز ضائع ہونے پر ہدف صرف 1 گیند پر 21 رنز تک محدود کر دیا گیا، جس میں سب سے زیادہ پیداواری اوورز کا طریقہ استعمال کیا گیا۔
- ایس سی جی اسکور بورڈ اور ٹی وی کوریج نے غلط طریقے سے دکھایا کہ جنوبی افریقہ کو 7 گیندوں پر 22، پھر 1 گیند پر 22 - جیتنے کے لیے اصل ضرورت 1 گیند پر 21 رنز تھی۔
- 2006ء میں قواعد کے تحت ایک ڈک ورتھ/لیوس میتھڈ سے پہلے جنوبی افریقہ کو 45 اوورز میں 273 رنز کا ہدف دیا جاتا اور پھر اسے 43 اوورز سے گھٹا کر 257 کر دیا جاتا۔
فائنل
[ترمیم]پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان نے 50 اوورز میں (6/249) رنز بنائے۔ عمران خان نے 72 جبکہ جاوید میانداد نے 58 رنز بنائے۔ ڈیرک پرنگل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلستان نے 49.2 اوورز میں (6/227) بنا سکی۔ نیل فیئر برادر 62 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ وسیم اکرم نے 3 اور مشتاق احمد نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے یہ فائنل 22 رنز سے جیتا۔ مرد میدان وسیم اکرم رہے۔ یہ دوسرا عالمی کپ اور فائنل تھا جو انگلستان سے باہر کھیلا گيا۔ جبکہ آسٹریلیا میں یہ پہلی بار کھیلا گیا، اس مقابلہ کو دیکھنے کے لیے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 87,182 تماشائی آئے جو اس وقت تک کی سب سے بڑی کرکٹ تماشائیوں کی تعداد تھی۔ [16] [17]
شماریات
[ترمیم]زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
[ترمیم]اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ ٹین کھلاڑی (کل رنز) اس ٹیبل میں شامل ہیں۔ [18]
رنز | کھلاڑی | مقابلے |
---|---|---|
456 | مارٹن کرو | 9 |
437 | جاوید میانداد | 9 |
410 | پیٹر کرسٹن | 8 |
368 | ڈیوڈ بون | 8 |
349 | رمیز راجہ | 8 |
زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز
[ترمیم]درج ذیل جدول میں ٹورنامنٹ کے دس سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی شامل ہیں۔ [19]
وکٹیں | کھلاڑی | مقابلے |
---|---|---|
18 | وسیم اکرم | 10 |
16 | ایئن بوتھم | 10 |
16 | مشتاق احمد | 9 |
16 | کرس ہیرس (کرکٹر) | 9 |
14 | ایڈو برانڈز | 8 |
زیادہ رنز بنانی والی ٹیمیں
[ترمیم]درج ذیل جدول میں اس ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کے دس سب سے زیادہ سکورز کی فہرست دی گئی ہے۔ [20]
ٹیم | کل | مخالف | میدان |
---|---|---|---|
سری لنکا | 313/7 | زمبابوے | پوکیکورا پارک، نیو پلایماؤتھ، نیوزی لینڈ |
زمبابوے | 312/4 | سری لنکا | پوکیکورا پارک، نیو پلایماؤتھ، نیوزی لینڈ |
انگلینڈ | 280/6 | سری لنکا | ایسٹرن اوول، بالاراٹ، وکٹوریہ، آسٹریلیا |
ویسٹ انڈیز | 268/8 | سری لنکا | بیری اوول، بیری، جنوبی آسٹریلیا |
آسٹریلیا | 265/6 | زمبابوے | بیللیریو اوول، ہوبارٹ، تسمانیا |
پاکستان | 264/6 | نیوزی لینڈ | ایڈن پارک، آکلینڈ، نیوزی لینڈ |
ویسٹ انڈیز | 264/8 | زمبابوے | گابا، وولون گابا، کوئنزلینڈ |
نیوزی لینڈ | 262/7 | بھارت | ایڈن پارک، آکلینڈ، نیوزی لینڈ |
پاکستان | 254/4 | زمبابوے | بیللیریو اوول، ہوبارٹ، تسمانیا |
انگلینڈ | 252/6 | جنوبی افریقا | سڈنی کرکٹ گراؤنڈ، نیو ساؤتھ ویلز |
حکمت عملی کی اختراعات
[ترمیم]اس ورلڈ کپ کی ایک قابل ذکر خصوصیت نیوزی لینڈ کے کپتان مارٹن کرو کی جانب سے استعمال کیے گئے اختراعی ہتھکنڈے تھے۔ جنھوں نے اپنی ٹیم کی گیند بازی کا آغاز اسپن باؤلر دیپک پٹیل کے ساتھ کیا ، بجائے اس کے کہ ایک تیز گیند باز کے ساتھ، جیسا کہ معمول ہے۔ [21] [22]
ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی
[ترمیم]اس ورلڈ کپ میں پہلی بار مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ متعارف کرایا گیا۔ نیوزی لینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مارٹن کرو کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ کے پہلے وصول کنندہ بن گئے۔ [23]
بیرونی روابط
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/1992_Cricket_World_Cup#cite_note-1
- ↑ Sidharth Monga (22 March 2020)۔ "Were South Africa really unlucky in the 1992 World Cup?"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2022
- ↑ Martin Williamson (17 مارچ 2007)۔ "Ruling an impossible target"۔ کرک انفو۔ 25 مارچ 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اپریل 2007
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/1992_Cricket_World_Cup#cite_note-CricInfo_Rain-2
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/1992_Cricket_World_Cup#cite_note-3
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/1992_Cricket_World_Cup#cite_note-4
- ↑ "Captains of 1992 Cricket World Cup"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 جون 2011
- ^ ا ب "1st SF: New Zealand v Pakistan at Auckland, Mar 21, 1992"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2011
- ^ ا ب "2nd SF: England v South Africa at Sydney, Mar 22, 1992"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2011
- ^ ا ب "Final: England v Pakistan at Melbourne, Mar 25, 1992"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2011
- ↑
- ↑ Crowe's fatal gamble, ESPNcricinfo, 30 Oct 2018
- ↑ Inzamam chooses the big stage, ESPNcricinfo, 30 Oct 2018
- ↑ "Stump the Bearded Wonder", BBC Sport. 28 March 2007
- ↑ Scorecard, ESPNcricinfo
- ↑ "Full Scorecard of India vs Pakistan, World Cup, Final - Score Report | ESPNcricinfo.com"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2019
- ↑ "Flash back 1992 World Cup Final: An ambition fulfilled"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ 2002-03-24۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اپریل 2019
- ↑ "Cricket World Cup 1992: Highest Run Scorers"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2011
- ↑ "Cricket World Cup 1992: Most Wickets"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 ستمبر 2011
- ↑ "Cricket World Cup 1992: Highest Totals"۔ ESPN Cricinfo۔ 22 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2011
- ↑ Ian Anderson (13 December 2014)۔ "Ken Rutherford digs in on racing's sticky wicket"۔ Stuff۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 دسمبر 2014
- ↑ Geoff Longley (3 August 2013)۔ "1992 Cricket World Cup Memories"۔ Stuff۔ Fairfax NZ News۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2014
- ↑ Cricket World Cup Past Glimpses
- Location maps with negative degrees and minutes or seconds
- کرکٹ عالمی کپ 1992ء
- آسٹریلوی کرکٹ میں 1992ء
- آسٹریلیا میں کرکٹ
- آسٹریلیا میں کرکٹ کے عالمی مقابلے
- آسٹریلیا کی میزبانی میں کھیلوں کے عالمی مقابلے
- پاکستان میں کرکٹ
- فروری 1992ء میں کھیلوں کی سرگرمیاں
- کرکٹ عالمی کپ
- کرکٹ عالمی کپ مقابلے
- مارچ 1992ء میں کھیلوں کی سرگرمیاں
- نیوزی لینڈ کرکٹ میں 1992ء
- نیوزی لینڈ میں کرکٹ
- نیوزی لینڈ میں کرکٹ کے عالمی مقابلے
- نیوزی لینڈ میں کھیلوں کے عالمی مقابلے