اسحاق
اسحاق | |
---|---|
پیدائش باب 26 آیت 18 کے مطابق ”اسحاق نے کنوئیں کھودے“۔
| |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1851 ق مء [1] |
وفات | سنہ 1671 ق مء [1] کنعان |
مدفن | مسجد ابراہیم |
رہائش | جرار |
رکن | بزرگ |
زوجہ | ربقہ |
اولاد | یعقوب [2]، عیسو [3] |
والد | ابراہیم [4] |
والدہ | سارہ [4] |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلہ بان |
پیشہ ورانہ زبان | کنعانی زبانیں |
درستی - ترمیم |
اضحاق یا اسحاق (عبرانی: יצחק مطلب: ہنسی، خوشی) ابراہیم اور سارہ کا اکلوتا بیٹا تھا جو ان کے ہاں تب پیدا ہوا جب اُس کے ماں باپ عمر رسیدہ تھے۔ خدا نے اس کا وعدہ ابراہیم[5] اور سارہ[6] سے کیا تھا۔ یہ بیر سبع میں پیدا ہوا اور اس کی پرورش بھی وہیں ہوئی۔[7] یہ ابھی لڑکا ہی تھا کہ ابراہیم خدا کے حکم کے مطابق اُسے موریاہ کے پہاڑ پر قربانی دینے کے لیے لے گیا لیکن عین وقت پر خدا نے ایک مینڈھا مہیا کر دیا۔[8]
اسحاق نے چالیس برس کی عمر میں اپنی رشتہ دار ربقہ سے شادی کی۔ اُس کے دو بیٹے عیسو اور یعقوب تھے۔[9] اسحاق ایک زبردست کسان اور چوپان تھا۔[10] اپنی آخری عمر میں وہ نابینا ہو گیا۔ وہ عیسو کو برکت دینا چاہتا تھا مگر ربقہ کے کہنے پر یعقوب نے اس سے دھوکے سے برکت حاصل کرلی۔[11]
اسحاق 180 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے اور قریت اربع (حبرون) میں دفن ہوئے۔[12]
اسحاق کا اِسرائیل کے بزرگوں میں شمار ہوتا ہے۔ اُس کا نام ابراہیم اور یعقوب کے ساتھ آتا ہے۔[13]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب http://timeline.biblehistory.com/event/isaac
- ↑ عنوان : Genesis — باب: 26 — فصل: 25
- ↑ عنوان : Genesis — باب: 25 — فصل: 25
- ^ ا ب عنوان : Genesis — باب: 3 — فصل: 21
- ↑ پیدائش باب 15 آیت 4 / باب 17 15–21
- ↑ پیدائش باب 18 آیت 10–12
- ↑ پیدائش باب 22 آیت 19
- ↑ پیدائش باب 22 آیت 1–19 ؛ عبرانیوں باب 11 آیت 17–19
- ↑ پیدائش باب 25 آیت 1–67 / باب 25 آیت 19–26
- ↑ پیدائش باب 26 آیات 20–22، 12–14
- ↑ پیدائش باب 27 آیت 1–29
- ↑ پیدائش باب 35 آیت 28–29 / باب 49 آیت 31
- ↑ 1 سلاطین باب 18 آیت36 ؛ یرمیاہ باب 33 آیت 26 ؛ متی باب 22 آیت 32
ویکی ذخائر پر اسحاق سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |