تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات (کتاب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تاریخ کی سو انتہائی متاثر کن شخصیات
1992 کی دوسری نظر ثانی شدہ طباعت کا سرورق۔
مصنفمائیکل ایچ ہارٹ
ملکامریکا
زبانانگریزی
سلسلہطباعت اول(1978ء)
دوسری طباعت (1992ء)
موضوعتاریخ
صنفغیر افسانوی ادب
اشاعت1978 (ہارٹ پبلشر)
طرز طباعتشائع شدہ
صفحات500

تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات یہ ایک کتاب ہے جو ایک امریکی ماہر فلکیات اور مورخ ڈاکٹر مائیکل ایچ ہارٹ نے 1978ء میں شائع کی۔ اسلام غیر مسلم دانشوروں کی نظر میں ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے جس کا ایک ثبوت یہ کتاب بھی ہے، اس کتاب میں انسانی تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات کی درجہ بندی ہے۔ جس میں مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا درجہ دیا گیا ہے۔[1]

درجہ بندی کا طریقہ کار[ترمیم]

مائیکل ایچ ہارٹ، کتاب کے دیباچے میں ہی وضاحت کرتا ہے کہ یہ کتاب متاثر کن شخصیات کی ہے، نہ کہ انتہائی عظیم، اس کتاب میں مصنف نے صرف انہی افراد کو شامل کیا ہے جن کے کسی ایک یا بہت سے کارناموں کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ان سے اثر قبول کیا یا متاثر ہوئے۔ وہ کارنامے جن کی وجہ سے ایک بڑی آبادی کی زندگی میں واضح تبدیلی آئی ہو یا لائی گئی ہو۔ یہ فہرست براہ راست اثر انداز ہونے والوں کی ہی نہیں ہے اس میں وہ لوگ بھی ہیں جو بنیاد رکھنے والے یا کسی مکتب فکر کے بانی ہیں۔ جیسے مختلف مذاہب کے بانیان اور موجد، دریافت کنندگان، ادیب، مصور، فلسفی، سیاسی اور فوجی شخصیات کو اس میں شامل کیا گيا ہے۔ اس میں صرف معلوم تاریخ کی ہی شخصیات سے بحث کی گئی ہے، قبل از تاریخ کے نامعلوم افراد کو جگہ نہیں دی گئی، جیسے پہیا ایجاد کرنے والا نامعلوم شخص اس میں جگہ نہیں پا سکا۔

گوشوارے[ترمیم]

شامل کتاب لوگوں کا شعبہ زندگی ____________ بلحاظ دور

شمار شعبہ تعداد افراد دور تعدراد افراد
1 سائنس دان اور موجد 36 600 قبل مسیح سے قبل 03
2 سیاسی و فوجی رہنما 31 600 سے 201 قبل مسیح تک 13
3 فلسفی 14 200 قبل مسیح سے 1400ء تک 16
4 مذہبی قائدین 11 پندرھویں صدی عیسوی 04
5 ادبی ‎شخصیات 05 سولہویں صدی عیسوی 09
6 مہم جو 02 سترہویں صدی عیسوی 09
7 صنعت کار 01 اٹھارہویں صدی عیسوی 12
* کل 100 انیسویں صدی عیسوی 18
* x x بیسویں صدی عیسوی 19
* x x کل 100

تنقید[ترمیم]

کتاب پر بعض مسیحی شخصیات نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پہلا اور یسوع مسیح کو تیسرا درجہ دینے پر اعتراضات کیے ہیں۔ اسی طرح بعض شخصیات کو شامل کرنے اور نہ کرنے کا بھی اعتراض کیا جاتا ہے۔ جیسے بعض مسلمانوں کے خیال میں امام ابو حنیفہ کو شامل کیا جانا چائیے تھا کیونکہ ان کی مدون کی ہوئی فقہ اور بنائے ہوئے اصولوں کی پیروی آج بھی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کرتی ہے۔ اسی طرح ابن عربی جن کا نظریہ تصوف اسلام میں بڑا اثر انگیز ہوا۔ کمپیوٹر کا موجد، ٹی وی کا موجد، وغیرہ بھی شامل نہیں ہیں۔ بعض یہودیوں نے بھی موسیٰ کو پندرھواں درجہ دینے پر اعتراض کیا۔ کتاب کی دوسری نظر ثانی شدہ طباعت (1992ء) کے آخر میں ایک مزید فہرست 100 افراد کی مصنف نے شامل کی ہے۔ لیکن وضاحت کی ہے کہ اس کو 101 سے آگے نہ سمجھا جائے، بلکہ یہ لوگ بھی بہت بااثر تھے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر یہ سو افراد کی فہرست میں جگہ نہیں پا سکے۔

مکمل فہرست[ترمیم]

یہ اس کتاب کی مکمل فہرست ہے جو کتاب کی ترتیب کے مطابق ہے۔

ترتیب نام شخصیت دور شعبہ زندگی کارنامے شبیہ
01 محمد بن عبد اللہ 570ء-632ء مذہبی رہنما پیغمبر اسلام اور بانی اسلام، تبلیغ اسلام
02 آئزک نیوٹن 1727ء-1642ء سائنسدان حرکت کے قوانین پیش کیے۔
03 یسوع/عیسیٰ 6 ق۔ م - 30ء مذہبی رہنما مسلمانوں کے نزدیک آپ پر انجیل نازل ہوئی اور مسیحیوں کے مطابق اناجیل اربعہ آپ کے شاگردوں نے لکھیں، مسلمان و مسیحی دونوں آپ سے عقیدت رکھتے ہیں۔
04 گوتم بدھ 483-563 ق۔ م مذہبی رہنما بدھ مت کے بانی
05 کنفیوشس 479-551 ق۔ م مذہبی رہنما کنفیوشس مت کے بانی
06 پولس 64ء-4ء مذہبی رہنما عہد نامہ جدید کی اکثر کتب لکھیں۔
07 تسائی لون 50-121 ق۔ م موجد کاغذ ایجاد کیا۔
08 یوہانس گوٹن برگ 1468ء-1400ء موجد چھاپہ خانہ ایجاد کیا۔
09 کرسٹوفر کولمبس 1506ء-1451ء مہم جو امریکا دریافت کیا۔
10 البرٹ ائن سٹائن 1955ء-1879ء سائنس دان نظریہ اضافیت پیش کیا۔
11 لوئیس پاسچر 1822ء-1895ء سائنس دان جراثیم سے بچاؤ کے لیے مدافعتی ٹیکہ ایجاد کیا۔
12 گلیلیو گلیلی 1564ء-1642ء سائنس دان ( ماہر فلکیات) جمود کا قانون پیش کیا۔
13 ارسطو 322-384 ق۔ م فلسفی منطق کے بانی
14 اقلیدس 300 ق۔ م سائنس دان (ریاضی دان) عناصر نامی کتاب لکھی جس نے سائنسی ترقی پر اثرات مرتب کیے۔
15 موسیٰ 1272–1392 ق۔ م مذہبی رہنما مسلمان، مسیحی اور یہودی آپ سے عقیدت رکھتے ہیں۔
16 چارلس ڈارون 1809ء-1882ء سائنس دان نظریۂ ارتقا پیش کیا۔
17 شی ہوانگ تی 210-259 ق-م سیاسی و فوجی رہنما چینی قوم کو سیاسی و عسکری طور پر متحد کیا۔
18 آگستس 63 ق۔ م-14ء سیاسی و فوجی رہنما سلطنت روم کے بانی
19 نکولس کوپر نیکس 1473ء-1543ء سائنس دان (ماہر فلکیات) زمین کی گردش پر تحقیق پیش کی۔
20 انتونی لائرنٹ لاوئزر 1743ء-1794ء سائنس دان (کیمیادان) کیمیائی فرسہنگ کا نظام پیش کیا۔
21 قسطنطین اعظم 280ء-337ء سیاسی و مذہبی رہنما پہلے مسیحی بادشاہ
22 جیمز واٹ 1819-1736 موجد دخانی انجن کے موجد
23 مائیکل فیراڈے 1867-1791 سائنس دان ( ماہر برقیات) برقی مقناطیسیت کا قانون پیش کیا، جسے فیراڈے کا قانون بھی کہا جاتا ہے۔
24 جیمز کلارک میکس ویل 1879-1831 سائنس دان (ماہر برقیات) برقیات اور مقناطیسیت سے متعلق چار بنیادی مساوات پیش کیں۔
25 مارٹن لوتھر 1483ء-1546ء مذہبی رہنما مسیحی فرقے پروٹسٹنٹ کے بانی
26 جارج واشنگٹن 1799-1732 سیاسی و فوجی رہنما امریکا کے پہلے صدر جنھوں نے دو بار اپنی صدارت کا عرصہ مکمل کیا۔
27 کارل مارکس 1818ء-1883ء فلسفی مارکسیت کے بانی
28 رائٹ برادران 1871ء-1948ء موجد ہوائی جہاز ایجاد کیا۔
29 چنگیز خان 1162ء-1227ء سیاسی و فوجی رہنما منگول سلطنت کا پھیلاؤ
30 آدم سمتھ 1723ء-1790ء سائنس دان (ماہر معاشیات) پہلا باقاعدہ معاشیات کا نظریہ پیش کیا۔
31 ولیم شیکسپیئر 1564ء-1616ء ادیب (ڈراما نگار) اپنے ڈراموں کی بدولت مغربی تہذیب و تمدن پر اثرات ڈالے۔
32 جان ڈالٹن 1766ء-1844ء سائنس دان ایٹمی مفروضہ پیش کیا۔
33 سکندر اعظم 323-356 ق۔ م فوجی رہنما یونانی سلطنت کا فروغ
34 نپولين بوناپارٹ 1769ء-1821ء فوجی رہنما فرانسیسی انقلاب کو مضبوط کیا۔
35 تھامس ایلوا ایڈیسن 1847ء-1931ء موجد سینکڑوں ایجادات کیں۔
36 انتونیو ویوالدی 1632ء-1723ء سائنس دان (طبیب) جرثوموں کو دریافت کیا۔
37 ولیم ٹی جی مورٹن 1819ء-1868ء سائنس دان (طبیب) عمل تخدیر کو اصولی طور پر متعارف کروایا۔
38 مارکونی 1874ء-1937ء موجد ریڈیو ایجاد کیا۔
39 ہٹلر 1889ء-1956ء سیاسی و فوجی رہنما قومی اشتراکیت پسندی، نسل کشی، نسل پسندی، دوسری جنگ عظیم کا ایک بڑا کردار
40 افلاطون 370-427 ق۔ م فلسفی مغربی سیاسی فکر و فلسفہ کے بانی، جمہوریت کے مصنف
41 اولیور کروم ویل 1599ء-1658ء فوجی رہنما برطانیہ میں پارلیمانی جمہوریت کو نظام حکومت کے طور پر رائج کرنے کے اصل ذمہ دار
42 الیگزنڈر گراہم بیل 1847ء-1922ء موجد فون کے موجد
43 الیگزنڈر فلیمنگ 1881ء-1955ء سائنس دان (طبیب) پنسلین کی دریافت
44 جان لاک 1632ء-1704ء فلسفی آئینی جمہوریت کے بنیادی تصورات کو ایک مربوط صورت میں یکجا کیا۔
45 لڈوگ بيتھوون 1770ء-1827ء فنکار (موسیقار) بہت سی مقبول دھنیں ترتیب دیں۔
46 ہیز نبرگ 1901ء-1976ء سائنس دان (ماہر طبیعیات) مقادیری میکانیات کی خلیق کی۔
47 لوئیس ڈیگیوری 1887ء-1851ء موجد فوٹو گرافی کے موجد
48 سائمن بولیور 1783ء-1830ء سیاسی و فوجی رہنما 5 جنوبی امریکی ممالک کو ہسپانوی راج سے آزاد کروایا۔
49 رینے دیکارت 1596ء-1650ء سائنس دان و فلسفی تشریحی علم ہندسہ
50 مائیکل اینجلو 1475ء-1564ء فنکار (مصور و سنگ تراش) مصوری و سنگ تراشی کو ترقی دی۔
51 پوپ اربن دوم 1042ء-1099ء مذہبی رہنما صلیبی جنگیں کے اصل محرک
52 عمر بن خطاب 586ء-644ء مذہبی و سیاسی رہنما عرب کی فتوحات و اسلام کا پھیلاؤ
53 اشوک اعظم 232-300 ق-م سیاسی و فوجی رہنما بدھ مت کا فروغ
54 سینٹ آگسٹائن 430-354 مذہبی رہنما مسیحی علم الہیات کو ترقی دی جس نے مسیحی دنیا کو متاثر کیا۔
55 ولیم ہاروے 1657-1578 سائنس دان خون کی گردش اور دل کا فعل بیان کیا۔
56 ارنسٹ رتھر فورڈ 1871ء-1937ء سائنس دان تابکاری پر کام کیا۔
57 جان کالون 1509ء-1564ء مذہبی رہنما مسیحی علم الہیات اور مسیحی اخلاقیات پر کام کیا۔
58 گریگور مینڈل 1822ء-1884ء سائنس دان وراثت کے بنیادی اصول دریافت کیے۔
59 میکس پلانک 1858ء-1947ء سائنس دان مقادیری میکانیات کے بانی
60 لسٹر 1827ء-1912ء سائنس دان (ماہر جراحت) جراثیم کش ادویات کا استعمال شروع کیا۔
61 نیکولاوس آٹو 1832ء-1891ء موجد داخلی افروختگی والا انجن ایجاد کیا۔
62 فرانسسکو پیزارو 1475ء-1541ء سیاسی و فوجی رہنما انکا کی فتوحات
63 ہرنیندو کورٹیز 1485ء-1547ء سیاسی و فوجی رہنما فتوحات
64 تھامس جیفرسن 1743ء-1826ء سیاسی رہنما متعدد کتب اور امریکا کا اعلان نامہ آزادی لکھا۔
65 ملکہ آئزابیلا اول 1451ء-1504ء سیاسی رہنما سپین سے مسلمانوں کے انخلا میں کردار
66 جوزف استالن 1879ء-1953ء سیاسی و فوجی رہنما سرد جنگ شروع کی، جو آج بھی جاری سمجھی جاتی ہے۔
67 جولیس سیزر 44-100 ق۔ م سیاسی و فوجی رہنما گاؤل کی فتح اور دیگر فتوحات۔
68 ولیم فاتح 1027ء-1087ء سیاسی و فوجی رہنما برطانیہ فتح کیا جس سے انگریزی زبان میں لاطینی الفاظ کا ایک بہت بڑا ذخیرہ آگیا جس نے انگریزی کی صورت بدل دی۔
69 فرائڈ 1856ء-1939ء سائنس دان (ماہر نفسیات) تحلیل نفسی کے بانی
70 ایڈورڈ جینر 1823-1749 سائنس دان (طبیب) چیچک کا حفاظتی ٹیکہ ایجاد کیا۔
71 رونتجن 1923-1845 سائنس دان (طبیب) ایکس شعاع دریافت کیں۔
72 جوہن باخ 1750-1685 فنکار (موسیقار) موسیقی میں اختراعات کیں۔
73 لاو تسو 4 ق۔ م مذہبی رہنما تاوتی چنگ کے مصنف جو تاؤ مت کی بنیادی کتاب ہے۔
74 والٹیئر 1778-1694 فلسفی و ادیب فرانسیسی خرد افروزی کی تحریک کے رہنما
75 کیپلر 1571ء-1630ء سائنس دان (ریاضی دان و ماہر فلکیات) سیاروں کی گردش کے قوانین پیش کیے۔
76 ايزیکو فرمی 1901ء-1954ء موجد نیو کلیائی ریکٹر کا نقشہ بنایا۔
77 لیونہارڈ اویلر 1707ء-1783ء سائنس دان (ریاضی دان) بے شمار سائنسی تحاریر اور ریاضیات میں دریافتیں
78 ژاں ژاک روسو 1712ء-1778ء فلسفی
79 نکلولو میکیاولی 1469ء-1527ء سیاسی فلسفی
80 تھامس رابرٹ مالتھس 1766ء-1834ء
81 جان ایف کینیڈی 1917ء-1963ء سیاسی رہنما امریکا کی خلائی ترقی میں کردار، جس کی بدولت انسان چاند پر پہنچ گیا۔
82 گریگوری پنکس 1903ء-1967ء سائنس دان (ماہر حیاتیات) دفع حمل گولی تیار کی۔
83 مانی 216ء-276ء مذہبی رہنما مانویت کے بانی
84 لینن 1870ء-1924ء سیاسی رہنما روس میں دنیا کی پہلی اشتمالی حکومت قائم کی۔
85 سوئی وین تی 541ء-604ء سیاسی و فوجی رہنما چین کو متحد اور طاقت ور کیا۔
86 واسکو ڈے گاما 1460ء-1524ء مہم جو یورپ سے ہندوستان کا بحری راستہ دریافت کیا۔
87 سائرس اعظم 529-590 ق۔ م سیاسی و فوجی رہنما میڈیا، لیڈیا اور بابل کی سلطنت فتح کی اور ان کے سیاسی ڈھانچے کو بدل دیا۔
88 پطرس اعظم 1672ء -1725ء سیاسی و فوجی رہنما روس کو ایک بڑی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
89 ماؤ زے تنگ 1893ء-1976ء سیاسی و فوجی رہنما چین میںاشتراکیت کی بنیاد پر حکومت قائم کی۔
90 فرانسس بیکن 1626-1561 فلسفی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کو واضح کیا۔
91 ہنری فورڈ 1863ء-1947ء صنعت کار منعت سازی میں جدت پیدا کی۔ Henry ford 1919
92 مین سیس 289-371 ق۔ م فلسفی کنفیوشس مت کا فروغ
93 زرتشت 551-628 ق۔ م مذہبی رہنما زرتشتیت کے بانی
94 ایلزبتھ اول 1533ء-1603ء سیاسی رہنما برطانیہ میں معاشی آسودہ حالی، بحری قوت و ادب کا فروغ
95 میخائل گورباچوف 1931ء- سیاسی رہنما روس کے زوال میں اہم کردار
96 مینز 3100 ق۔ م سیاسی رہنما مصر کو متحد کیا اور بادشاہت کی بنیاد رکھی۔
97 شارلیمین 742ء-814ء سیاسی و فوجی رہنما مغربی یورپ کو متحد کیا۔
98 ہومر 800 ق۔ م ادیب (شاعر) ایلیڈ اور اوڈیسی کے مصنف
99 جسٹینین اول 483ء- 565ء سیاسی رہنما روم میں پہلا ضابطہ قانون لاگو کیا۔
100 مہاویر 527-599 ق۔ م مذہبی رہنما جین مت کے بانی

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تاریخ کی سو متاثر کن شخصیات، مائیکل ہارٹ