عبد اللہ بن عروہ غفاری
عبد اللہ بن عروۃ بن حراق الغفاری اور ان کے برادر عبدالرحمن بن عروۃ بن حراق الغفاری امام حسین کے ساتھ سن 61ھ میں واقعہ کربلا میں شہید ہونے والوں میں ہیں۔
امیر المومنین سے تعلق
[ترمیم]عبد اللہ اور عبد الرحمن غفاریان اشراف کوفہ میں سے تھے اور ان کے جد "حراق " اصحاب امیر المومنین علی علیہ السلام میں تھے اور آپ علیہ السلام کی ہمرکابی میں تینوں جنگوں میں شرکت کی ۔
کربلا میں
[ترمیم]عبد اللہ اور عبد الرحمن حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ روز عاشوراء ملحق ہوئے ۔
ابو مخنف کہتے ہیں کہ جب اصحاب امام حسین علیہ السلام کی کثرت ہوئی اور ہر صحابی چاہتا تھا کہ حالت جنگ میں امام علیہ السلام کے قرب میں ہو کہ عبد اللہ اور عبد الرحمن ابن غفاریان آئے اور خدمت امام علیہ السلام میں عرض کی : سلام ہو آپ پر ، ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ قربت میں جنگ کریں ! امام علیہ السلام نے فرمایا : خوش آمدید میرے قریب آو اور دوران جنگ اپنے ساتھ لڑنے کے لیے جگہ دی یہاں تک کہ عبد اللہ پہلے حملے میں شہید ہوئے اور عبد الرحمن دوران جنگ میں جام شہادت نوش کیا۔۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]- علی بن ابی طالب
- حسن ابن علی
- حسین ابن علی
- محرم کی عزاداری
- کربلائے معلی
- واقعہ کربلا
- فہرست شہدائے کربلا
- قیام حسینی کا خط الوقت
- واقعہ کربلا کے اعداد و شمار
حوالہ جات
[ترمیم]- "تاریخ کربلا در یک نگاہ" تحریر، آیت اللہ حاج سید ہادی غضنفری خوانساری۔
- حسین انصاریان، با کاروان نورآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ erfan.ir (Error: unknown archive URL)