"جے آر ڈی ٹاٹا" کے نسخوں کے درمیان فرق
3 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.7 |
4 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.2 |
||
سطر 15: | سطر 15: | ||
| relatives = See [[Tata family]] |
| relatives = See [[Tata family]] |
||
| awards = [[بھارت رتن]] |
| awards = [[بھارت رتن]] |
||
| networth = £ 200 million (1990)<ref> |
| networth = £ 200 million (1990)<ref>{{Cite web |title=Shyam Swaraj: "Happy Birthday J.R.D Tata: I The Father Of Indian Aviation"، ''dazeinfo.com''، جولائی 29, 2015. Retrieved 18 جولائی 2017. |url=https://dazeinfo.com/2015/07/29/happy-birthday-j-r-d-tata/ |access-date=2020-03-12 |archive-date=2020-08-02 |archive-url=https://web.archive.org/web/20200802195017/https://dazeinfo.com/2015/07/29/happy-birthday-j-r-d-tata/ |url-status=dead }}</ref> |
||
| ethnicity = |
| ethnicity = |
||
}} |
}} |
نسخہ بمطابق 22:21، 19 اکتوبر 2022ء
جے آر ڈی ٹاٹا | |
---|---|
Tata at an event in 1955
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 29 جولائی 1904 پیرس، فرانس |
وفات | 29 نومبر 1993 جنیوا، سویٹذرلینڈ |
(عمر 89 سال)
شہریت | French (1904–1928) بھارتی قوم (1929–1993) |
شوہر | Thelma Vicaji Tata |
والدین | Ratanji Dadabhoy Tata Suzanne "Sooni" Brière |
عملی زندگی | |
پیشہ | Businessman |
کل دولت | £ 200 million (1990)[1] |
اعزازات | |
بھارت رتن | |
درستی - ترمیم |
جے آر ڈی ٹاٹا (انگریزی: J. R. D. Tata) (29 جولائی 1904ء-29 نومبر 1993ء) بھارت کے خلاباز، تاجر اور ٹاٹا گروپ کے صدر نشین اور ٹاٹا سنز کے شراکت دار تھے۔ ان کا پورا نام جہانگیر رتن جی دادابھوئے ٹاٹا ہے
وہ بھارت کے مشہور تجارتی خاندان ٹاٹا خاندان کے چشم و شراغ تھے۔ والد رتن جی دادا بھوئے ٹاٹا بڑے تاجر اور والدہ سوزان بریری تھیں۔ ان کی والدہ بھارت میں کار ڈرائیو کرنے والی پہلی خاتون تھیں۔ 1929ء میں جے آر ڈی ٹاٹا وہ پہلے بھارتی پائلٹ بنے جنہیں لائسنس دیا گیا۔ وہ ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز، ٹاٹا موٹرز، ٹائٹن انڈسٹریز، ٹاٹا سالٹ]]، وولٹاس اور ایئر انڈیا سمیت ٹاٹا گروپ کی متعدد کمپنیوں کے بانی ہیں۔ 1983ء میں انہیں فرانس میں لیجن آف آنر سے نوازا گیا۔ 1955ء میں حکومت ہند نے پدم وبھوشن اور 1992ء میں بھارت رتن سے نوازا۔[2]
ابتدائی زندگی
جے آر ڈی کی ولادت 29 جولائی 1904ء کو ایک پارسی خاندان میں ہوئی۔ ان کا نام جہانگیر رکھا گیا۔ وہ مشہور تاجر رتن جی دادابھوئے ٹاٹا اور ان کی فرانسیسی اہلیہ سوزان برین کی دوسری اولاد تھے۔[3] ان کے والد بھارت کے مایہ ناز تاجر اور صنعت کار [[جمسیٹ جی کے کزن تھے۔ ان کی بہن سیالا کی شادی دنشا مانک جی پیٹی سے ہوئی۔ ان کی سالی مریم جناح، جن کا اصلی نام رتن بائی پیٹی]] تھا کی شادی محمد علی جناح سے ہوئی جو بعد میں پاکستان کے بانی بنے۔ دونوں کی بیٹی دینا واڈیا کی شادی مشہور تاجر نیول واڈیا سے ہوئی۔ چونکہ ان کی والدہ فرانسیسی تھی لہذا ان کے ابتدائی ایام فرانس میں ہی گذرے اور فرانسیسی زبان ان کی مادری زبان بنی۔ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران میں سپاہی ریجیمینٹ میں کا حصہ تھے۔[4][5] یہ پوری ریجیمینٹ مراکش میں ایک مہم کے دوران میں ہلاک ہو گئی مگر اس سے قبل ہی وہ ریجیمینٹ سے الگ ہو چکے تھے۔[4][6]
کیرئر
جہانگیر نے اپنا کیرئر بحیثیت پائلٹ شروع کیا۔ ایک بار سفر کے دوران میں اپنے دوست کے والد لوئس بلیریٹ سے متاثر ہو کر انہوں اس پیشہ کو اختیار کیا تھا۔ 10 فروری 1929ء کو پالئٹ کا لائسنس حاصل کرنے والے وہ پہلے بھارتی بنے۔ بعد میں انہوں نے بابائے بھارتی فضائیہ کہا جانے لگا۔ انہوں نے بھارت کی قومی ایئر لائن کی بنیاد رکھی اور اپنے دوست نیول ونٹسینٹ کے ساتھ مل کر ٹاٹا ایئر لائنز کو بعد میں ایئر انڈیا کہلائی، کو شروع کیا۔
اعزازات
1983ء میں انہیں فرانس میں لیجن آف آنر سے نوازا گیا۔ 1955ء میں حکومت ہند نے پدم وبھوشن اور 1992ء میں بھارت رتن سے نوازا۔ 1948ء میں انہیں بھارتی فضائیہ کی طرف سے اعزازی گروپ کپتان کا خطاب دیا گیا۔ 4 اکتوبر 1966ء کو انہیں ایئر کمانڈو سے بریگیڈیئر بنایا گیا۔[7] بعد ازاں ایئر وائس مارشل بنایا گیا۔
وفات اور وراثت
ان کی وفات جنیوا، سویٹذرلینڈ میں 29 نومبر 1993ء کو ہوئی۔ اس وقت وہ 89 برس کے تھے۔ انہیں کڈنی میں انفیکشن ہو گیا تھا۔[8] ان کی وفات پر بھارتی پارلیمان کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا حالانکہ یہ اعزاز صرف ارکان پارلیمان کو ہی ملتا ہے۔ انہیں پیرس میں دفنایا گیا۔
2012ء میں آؤٹ لک کے عظیم ترین بھارتی پول میں چھٹا سب سے عظیم بھارتی مانا گیا۔[9]
حوالہ جات
- ↑ "Shyam Swaraj: "Happy Birthday J.R.D Tata: I The Father Of Indian Aviation"، dazeinfo.com، جولائی 29, 2015. Retrieved 18 جولائی 2017."۔ 02 اگست 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مارچ 2020
- ↑ A report in Vohuman.org Amalsad, Meher Dadabhoy۔ "Vohuman"۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اپریل 2007
- ↑ "J.R.D. TATA"۔ Tata Central Archives۔ 29 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 اکتوبر 2015
- ^ ا ب Pai 2004, p. 9.
- ↑ "29 نومبر 1993.۔۔"۔ unitedstatesofindia.com۔ 13 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014
- ↑ Shafali۔ "Biography of jrd tata-Essay-Shafali"۔ studymode.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014
- ↑ "Part I-Section 4: Ministry of Defence (Air Branch)"۔ The Gazette of India۔ 15 اکتوبر 1966۔ صفحہ: 634
- ↑ Pai 2004, p. 32.
- ↑ Sengupta, Uttan; "The measure of a Man"; Outlook India، 20 Aug 2012. Retrieved 17 Jan 2019.
بیرونی روابط
ویکی ذخائر پر جے آر ڈی ٹاٹا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں جے آر ڈی ٹاٹا سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- ٹاٹا خاندان کا شجرہ
- جےآر ڈی ٹاٹا کی مختصر وانح حیاتآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tatasteel100.com (Error: unknown archive URL)
- R. M. Lala (1992)۔ Beyond the Last Blue Mountain: the Authorised Biography of J.R.D. Tata۔ Viking۔ ISBN 0-670-84430-6
- Arvind Mambro، مدیر (2004)۔ J.R.D. Tata Letters۔ Rupa۔ ISBN 81-291-0513-6
- Biography at newindiadigest.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ newindiadigest.com (Error: unknown archive URL)
- Biography at tata.comآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tata.com (Error: unknown archive URL)
- R.M. Lala (1993)۔ Beyond the last blue mountain : a life of J.R.D. Tata (New & updated ایڈیشن)۔ New Delhi, India: Viking۔ ISBN 978-0-14-016901-0