مندرجات کا رخ کریں

عبد الحق اعظمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شیخ ثانی، شیخ الحدیث، مولانا

عبد الحق اعظمی
ذاتی
پیدائش1928
جگدیش پور اعظم گڑھ
وفات30 دسمبر 2016(2016-12-30) (عمر  87–88 سال)
دیوبند، اترپردیش، بھارت
مذہباسلام
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
بنیادی دلچسپیحدیث
پیشہمحدث
مرتبہ

شیخ ثانی عبد الحق اعظمی (ولادت: 1928ء - وفات: 30 دسمبر 2016ء) دار العلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث تھے۔[2]

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

رجب المرجب دوشنبہ کے دن 1928ء کو جگدیش پور ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ عبد الحق اعظمی صاحب کی ابتدائی تعلیم گاؤں کے مکتب اور بیساں مکتب میں ہوئی۔ عربی درجات مدرسہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ میں پڑھے، پھر دار العلوم مئو میں داخل ہوکر ہفتم عربی تک تعلیم مکمل کی، 1948ء میں دار العلوم دیوبند کے دورۂ حدیث شریف میں داخل ہوکر حسین احمد مدنی، محمد ابراہیم بلیاوی اور اعزاز علی امروہوی وغیرہم سے خصوصی استفادہ کیا۔[3][4][5]

وفات

[ترمیم]

29 دسمبر 2016ء کو پیٹ میں انفکشن کی شکایت ہوئی اور دیوبند میں واقع ڈی کے جین ہاسپٹل میں داخل ہوئے، جہاں دوسرے روز یعنی 30 دسمبر 2016ء کو عشا سے ذرا قبل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔ اس کے اگلے دن سنیچر 31 دسمبر 2016ء کو بعد نماز عصر نمازجنازہ ادا کی گئی اور قاسمی قبرستان میں مدفون ہوئے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Muhammad Ayyub Waqif۔ Yaad-e-Ayyam (بزبان Urdu) (2017 ایڈیشن)۔ Tehreer-e-Nau Publications۔ صفحہ: 41 
  2. "Maulana Shaikh Abdul Haq Azami"۔ دیوبند۔ 23 اپریل 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "Rich tributes paid to Maulana Azmi"۔ Saudi Gazette 
  4. "Ah! Sheikh-ul-Hadith of Darul Uloom Deoband, Maulana Abdul Haq Azmi is no more in this world"۔ 13 جولا‎ئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  5. "شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحق صاحب اعظمی"۔ دارالعلوم دیوبند