مندرجات کا رخ کریں

نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن
Narowal Jn railway station
محل وقوعنارووال
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈNWL
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
دومالا وزیرآباد-نارووال برانچ لائن ٹرمینس
کلاس گورایا ہالٹ شاہدرہ باغ-چک امرو برانچ لائن جسر جنکشن
بطرف چک امرو
Map

نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

نارووال کے دوسری طرف بدوملہی کا ریلوے اسٹیشن ہے۔ چاول کے آڑھتیوں کے لیے منڈی کے طور پہ بسایا جانے والا یہ شہر 1896ء میں ریل کی ڈوری سے بندھ گیا !! ایک ایک سرا، لاہور اور پٹھان کوٹ کے ہاتھ آ گیا !! آزادی کے بعد پٹھان کوٹ کی پٹڑی ختم کر دی گئی !! لگ بھگ سوا صدی پرانا یہ اسٹیشن اب بھی کافی آباد ہے !! راوی کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں یوں تو بہت طرح کا چاول ہوتا ہے مگر جس کی باس سے مت ماری جائے، وہی باسمتی کہلاتا ہے !! 1947ء میں یہاں ایک گرودوارہ، ایک مندر اور ایک درگاہ تھی !! مگر معلوم نہیں اسے نارنگ کیوں کہا جاتا ہے !! اگلے اسٹیشن سے شاہدرہ کے رنگ دکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں !! مگر دوسرے راستے پہ گوجرانوالہ، کامونکی اور مریدکے جیسے مقام ہیں !!

ریلوے اسٹیشن کوڈ

[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ NWL ہے

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا

[ترمیم]

بکنگ اور ٹکٹنگ ایریا ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں واقع ہے۔ پریمیم کلاسز اور سیکنڈ کلاس کے لیے الگ الگ کاؤنٹر ہیں۔ یہ تمام کاؤنٹر کمپیوٹرائزڈ ٹکٹنگ فراہم کرتے ہیں۔

سہولیات

[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔ نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن میں پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔ ٹکٹ کی خریداری کے لیے موجودہ اور پیشگی ریزرویشن دفاتر؛ پلیٹ فارم پر کھانے، پینے اور کتابوں کے اسٹالز؛ اور کارگو اور پارسل کی خدمات۔

ویٹنگ ہالز

[ترمیم]

ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی عمارت میں ویٹنگ ہال بھی واقع ہیں۔ ایک مشترکہ ویٹنگ ایریا تمام سیکنڈ کلاس مسافروں کی خدمت کرتا ہے اور پریمیم کلاس کے مسافروں کے لیے ایک الگ ایئر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال موجود ہے۔

کارگو ایریا

[ترمیم]

نارووال جنکشن ریلوے اسٹیشن لوگوں کو اسٹیشن پر غیر صنعتی کارگو بک کرنے کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ اس سہولت میں کارگو بکنگ اور ڈیلیوری شامل ہے اور یہ ریلوے اسٹیشن کمپلیکس کی عمارت میں واقع ہے۔

ایڈمن آفسز

[ترمیم]

انتظامیہ کے دفاتر جن میں نارووال ریلوے اسٹیشن اور نارووال ریلوے ریجن کے انتظامی دفاتر، ریلوے پولیس اور سیکیورٹی، اسٹیشن ماسٹر اور دیگر انتظامی خدمات ریلوے اسٹیشن کی عمارت میں واقع ہیں۔

تصاویر

[ترمیم]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]