"مدینۃ الحجاج ریلوے اسٹیشن" کے نسخوں کے درمیان فرق

متناسقات: 33°37′58″N 72°58′07″E / 33.632683°N 72.968528°E / 33.632683; 72.968528
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
لائن شامل کی، ربط درست کیا
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.9.5
سطر 63: سطر 63:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [https://www.pakrail.gov.pk پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ]
* [https://www.pakrail.gov.pk پاکستان ریلوے کی ویب سائٹ] {{wayback|url=https://www.pakrail.gov.pk/ |date=20210201190757 }}


{{کراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن}}
{{کراچی–پشاور مرکزی ریلوے لائن}}

نسخہ بمطابق 18:24، 2 اگست 2023ء

مدینۃ الحجاج ریلوے اسٹیشن
Madina-Tul-Hijjaj Railway Station
پٹریوں کے پار سے ریلوے اسٹیشن کا منظر
محل وقوعراولپنڈی
متناسقات33°37′58″N 72°58′07″E / 33.632683°N 72.968528°E / 33.632683; 72.968528
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی–پشاور ریلوے لائن
پلیٹ فارم0
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMTHJ
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
نور(راولپنڈی)
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن گولڑہ شریف جنکشن
Map
مدینہ الحجاج ریلوے اسٹیشن کا ٹیگ

مدینۃ الحجاج ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں واقع ہے۔

تاریخ

راولپنڈی سے پشاور جاتے ہوئے گولڑہ ریلوے اسٹیشن سے پہلے ایک عجیب گم گشتہ و گمنام ریلوے اسٹیشن آپ کے برابر سے ایسے چپکے سے گزر جائے گا کہ آپ کو پتہ ہی نہیں چلے گا ۔ "مدینۃ الحجاج" نامی اس ریلوے اسٹیشن کے یوں پوشیدہ سا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک پہاڑی گھاٹی میں ایسی جگہ واقع ہے جہاں اسٹیشن تو بلندی پر ہے جبکہ پلیٹ فارم اس سے بیس پچیس فٹ نیچے گہرائی میں ہے۔ چنانچہ جس زمانے میں ٹرین یہاں رکتی ہوگی اس وقت مسافروں کو ریل میں سوار ہونے کیلئے سیڑھیوں سے اتر کر نیچے آنا پڑتا ہوگا۔ راولپنڈی اسلام آباد کا حاجی کیمپ چونکہ اس اسٹیشن کے قریب ہے اس لئے 1962ء میں "سیرین" کے نام سے قائم شدہ اس اسٹیشن کو غالباً 80 کی دہائی میں "مدینۃ الحجاج" کا نام دے دیا گیا ۔ یہاں سے حجاج ریل میں سوار ہو کر کراچی جاتے ہوں گے جہاں سفینہ حجاج، سفینہ عرب اور سفینہ عابد نامی بحری جہاز انہیں سرزمین حجاز لے جانے کے منتظر ہوتے تھے ۔ سرسبز پہاڑی ڈھلوانوں میں چھپے اس گمنام اسٹیشن پر اب کوئی گاڑی نہیں رکتی۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مدینۃ الحجاج ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MTHJ ہے

موجودہ حالت

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔

محل وقوع

مدینۃ الحجاج ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں واقع ہے

رابطہ کی معلومات

تصاویر

مزید دیکھیے

بیرونی روابط