مندرجات کا رخ کریں

کرغیزستان میں اسلام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کرغیزستان کی بھاری اکثریت مسلمان آبادی پر مشتمل ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق کرغیزستان کی کل آبادی کا 86.3% اسلام کے پیروکاروں پر مشتمل ہے اور ان کی اکثریت اہلسنت ہے۔[1] مسلمان پہلے پہل یہاں آٹھویں صدی عیسوی میں وارد ہوئے۔[2] کرغزستان میں زیادہ تر مسلمانوں نے اپنے مذہب کو ایک خاص انداز میں شامانیک قبیلے کے رواجوں کے مطابق ڈھال لیا ہے۔ھبطفدچچطبگتوءءوجوجوجوجے گتترعقمنبے ءالسلام

اسلام کا تعارف

[ترمیم]

آٹھویں سے بارہویں صدی کے درمیان میں کرغیز قبائلیوں کو اسلام سے متعارف کرایا گیا۔ اسّی فیصد کرغیزستانی مسلمان ہیں۔ ان میں سے اکثریت حنفی فقہ سے منسلک ہے جو یہاں سترہویں صدی میں رائج ہوا۔ شہروں سے باہر اسلامی روایات مقامی ترک قبائلی روایات اور عقائد سے ملی ہوئی ہیں۔ بقیہ کرغیزستانی زیادہ تر روسی یا یوکرینی تقلیدی کنائس کے مسیحی ہیں۔ سوویت دور میں یہاں سرکاری لامذہبیت (دہریت) عائد تھی اور کرغیزستان کا آئین اب بھی حکومت میں دین کی مداخلت کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ تاہم آزادی کے بعد اسلام معاشرتی اور سیاسی سطحوں پر بتدریج اہمیت حاصل کر رہا ہے۔ اس کے باوجود کچھ سیاسی اور معاشرتی گروہ اب بھی سوویت دور کی دہریت کے حامی ہیں۔

اسلام اور ریاست

[ترمیم]

حالانکہ مذہب نے کرغیزستان کی سیاست میں خاص کردار ادا نہیں کیا ہے۔ اسلامی اقدار کے زیادہ روایتی عناصر کے باوجود ملکی آئین کو غیر مذہبی رکھا گیا ہے، اگرچہ آئین، ریاست کے کاروبار کے عمل میں کسی بھی نظریے یا مذہب کی مداخلت سے منع کرتا ہے، تاہم عوامی بڑھتی ہوئی تعداد نے اسلامی روایات کے فروغ کے لیے حمایت کا اظہار کرتی ہے۔[3] وسطی ایشیا کے دیگر حصوں میں، وسطی ایشیا کے آس پاس ایک انتہا پسند ایسے اسلامی انقلاب کی صلاحیت کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے جو ایران اور افغانستان کو اسلام کو براہ راست ریاست کی تشکیل کے لیے بنیاد مان غیر اسلامی آبادی کے خاتمے کے لیے متحد کر سکتی ہے۔

موجودہ صورت حال

[ترمیم]

ریاست دو مسلم تہواروں کو سرکاری تعطیلات کے طور پر تسلیم کرتی ہے: عید الفطر (Öröz Ayt)، جو رمضان کے روزوں کے اختتام پر ہوتی ہے اور عید الاضحی (Kurban Ayt)، جو اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیار ابراہیم کی یاد میں کی جاتی ہے۔ حکومتی سطح پر کرسمس اور اس کے ساتھ ساتھ روایتی فارسیوں کا تہوار نوروز بھی مناتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2011-05-19 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-11-23
  2. Gendering Ethnicity: Implications for Democracy Assistance By L. M. Handrahan, pg. 100
  3. ISN Security Watch – Islam exerts growing influence on Kyrgyz politics

سانچہ:آبادیات کرغیزستان