شعر (نظم)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

شعر(انگریزی:Couplet، Distich) کا لفظی مطلب طبیعت پر اثر کرنا ہے۔ شعر سے مراد وہ کلام جس کو سن کر انسان کی طبیعت پر اثر ہوتا ہے۔ شعر الفاظ یا دو جملوں یا دو مصرعوں کا وہ مجموعہ ہے جس میں دونوں مصرعوں میں الفاظ ہم آواز اور ہم وزن ہوتے ہیں۔

مقصد[ترمیم]

شعر سے انسان دوسروں تک اپنی احساسات پہنچاتا ہے جو عام الفاظ میں نہیں کر پاتا۔ اس کے علاوہ جنگ اور لڑائی میں جذبہ دلانے کے لیے بھی شعر کا استعمال کیا جاتا تھا۔ جدید زمانے میں زیادہ تر شعر و شاعری کا استعمال اپنے محبوب کے لیے ہوتا ہے یا اس کے ذریعے انسان اپنی عشق و محبت کی داستاں سناتا ہے۔ ضروری نہیں کہ شعر صرف محبوب کے لیے لکھے بلکہ شعر خدا،انبیا،والدین،دوستوں اور اپنے وطن کے لیے بھی لکھی جاتی ہے۔