پاکستان میں 2018ء
Appearance
| |||||
صدیاں: |
| ||||
---|---|---|---|---|---|
دہائیاں: |
| ||||
مزید دیکھیے: | دیگر واقعات 2018ء پاکستان میں سال |
2018ء (MMXVIII) تھا عیسوی تقویم کا پير کو شروع ہونے والا ایک عام سال ہے جو عام زمانہ (عیسوی) اور قبل مسیح (ق م) کی تعین کاری کے مطابق 2018 واں سال، 3 ہزاریہ کا 18 واں سال ہے، 21 صدی کا 18 واں سال اور 2010ء کی دہائی کا 9 واں سال ہے۔
حکومتی عہدے دار
[ترمیم]- ممنون حسین – صدر پاکستان 5 جون 2013ء تا حال
- وزیراعظم پاکستان
- شاہد خاقان عباسی – یکم اگست 2017ء تا 31 مئی 2018ء
- ناصر الملک – مئی 2018ء تا 17 اگست 2018ء
- عمران خان – 18 اگست 2018ء تا حال
سربراہان افواج پاکستان
[ترمیم]- جنرل قمر جاوید باجوہ– سربراہ پاک فوج 29 نومبر 2016ء تا حال
واقعات
[ترمیم]جنوری
[ترمیم]- 4 جنوری: پاکستان کی نامور شہرت یافتہ ماہر امور پکوان و باورچی زبیدہ آپا حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئیں۔[1]
- 5 جنوری: پاک فضائیہ کے پہلے کمانڈر انچیف اصغر خان 97 سال کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
- 19 جنوری: مشہور کالم نگار اور ڈراما نگار منو بھائی طویل علالت کے بعد 84 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔[2]
- 19 جنوری: اردو زبان کے مشہور شاعر ساقی فاروقی 81 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے۔
فروری
[ترمیم]- یکم فروری: صوبائی وزیر صوبائی اسمبلی سندھ ہزار خان بجارانی اور اُن کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون اپنے گھر واقع کراچی میں مردہ حالت میں مقتول شدہ پائے گئے۔[3]
- 11 فروری: مشہور قانون دان، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر 66 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔[4]
- 11 فروری: مشہور اداکار اور ریڈیو اناؤنسر قاضی واجد 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔[5]
مئی
[ترمیم]- 24 مئی- 27 مئی: آئین پاکستان میں پچیسویں ترمیم کے تحت فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہو گیا۔
- 31 مئی: صدر پاکستان ممنون حسین نے آئین پاکستان میں پچیسویں ترمیم کے تحت فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام کی توثیق کردی۔
- 31 مئی: سابق منصف اعظم پاکستان ناصر الملک کو نگران وزیراعظم پاکستان مقرر کیا گیا۔
جون
[ترمیم]- 20 جون: اردو کے ممتاز مزاح نگار مشتاق احمد يوسفی کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔[6]
جولائی
[ترمیم]- 25 جولائی: عام انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کو نمایاں برتری حاصل ہوئی۔
اگست
[ترمیم]- 18 اگست: عمران خان نے بحیثیت بائیسویں وزیراعظم پاکستان حلف اٹھایا۔
- 18 اگست: چودھری پرویز الٰہی کو نگران گورنر پنجاب مقرر کیا گیا۔
- 20 اگست: مشتاق احمد غنی کو نگران گورنر خیبرپختونخوا مقرر کیا گیا۔
ستمبر
[ترمیم]- یکم ستمبر: لاہور اور اِس کے گرد و نواح میں شام 5:20 پر زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز ننکانہ صاحب سے 30 کلومیٹر جنوب میں تھا۔[7]
نومبر
[ترمیم]- 2 نومبر: دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین اور دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اعلیٰ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں اُن کے گھر پر قتل کر دیا گیا۔[8]
- 28 نومبر: بھارت اور پاکستان کے مابین نئی تجارتی و مذہبی سرحد کرتارپور بارڈر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔[9][10][11]
سیاست
[ترمیم]25 جولائی: عام انتخابات پاکستان، 2018ء
کھیل
[ترمیم]کرکٹ
[ترمیم]کراٹے
[ترمیم]- 25 اگست – نرگس حمید پہلی پاکستانی خاتون کراٹے کھلاڑی بن گئی جس نے ایشیائی کھیلوں کی تاریخ میں کوئی تمغا جیتا۔
وفیات
[ترمیم]- 4 جنوری – زبیدہ آپا، نامور ماہر امور پکوان و باورچی۔ (پیدائش: 4 اپریل 1945ء)
- 5 جنوری – اصغر خان، سابق سربراہ پاک فضائیہ و سیاست دان۔ (پیدائش: 17 جنوری 1921ء بمقام جموں)
- 9 جنوری – زینب انصاری، قصور کی سات سالہ بچی
- 13 جنوری – نقیب اللہ محسود، ماڈل
- 19 جنوری – منو بھائی، مشہور کالم نگار و ڈراما نگار۔ (پیدائش: 6 فروری 1933ء)
- 19 جنوری – ساقی فاروقی، اردو زبان کے مشہور شاعر ۔(پیدائش: 21 دسمبر 1936ء بمقام گورکھپور)
- 1 فروری – سیف اللہ خان بنگش، سیاست دان، ایوان بالا (سنہ 2012ء سے )، حرکت قلب بند۔[12]
- 11 فروری – عاصمہ جہانگیر، قانون دان، سماجی کارکن۔ (پیدائش: 27 جنوری 1952ء)
- 11 فروری – قاضی واجد، اداکار، ریڈیو اناؤنسر۔ (پیدائش: 26 مئی 1930ء)
- 25 اپریل – مدیحہ گوہر، اداکارہ، ڈراما نویس، تھیٹر ہدایت کارہ اور حقوق نسواں کی کارکن، معدے کا سرطان۔[13]
- 20 جون – مشتاق احمد يوسفی، اردو کے ممتاز مزاح نگار[6] (پیدائش: 23 ستمبر 1923ء)
- 21 جون – جمشید مارکر، سفیر اور مصنف[6]
- 8 جولائی – سلیم شہزاد، سیاست دان
- 10 جولائی – ہارون بلور، سیاست دان
- 13 جولائی – سراج رئیسانی، بلوچ سیاست دان
- 22 جولائی – اکرام اللہ گنڈاپور سیاست دان
- 15 اگست – ملک غلام عباس سیاست دان[14]
- 26 ستمبر – عامر وسیم، ڈومیسٹک کرکٹ کھلاڑی اور تربیت کار۔[15]
- 2 نومبر– مولانا سمیع الحق، دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین اور دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اعلیٰ ۔ (پیدائش: 18 دسمبر 1937ء)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ معروف شیف زبیدہ طارق انتقال کر گئیں - Pakistan – Dawn News
- ↑ معروف کالم نویس اور ڈراما نگار منو بھائی انتقال کرگئے - Pakistan – Dawn News
- ↑ Sindh minister Mir Hazar Khan Bijarani, wife found shot dead in Karachi home
- ↑ معروف قانون دان، سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں - Pakistan – Dawn News
- ↑ معروف اداکار قاضی واجد انتقال کرگئے - Pakistan – Dawn News
- ^ ا ب پ معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے - Pakistan – Dawn News
- ↑ https://www.dawn.com/news/1430358
- ↑ https://www.dawn.com/news/1443118/maulana-samiul-haq-assassinated-at-rawalpindi-residence
- ↑ https://www.thenews.com.pk/latest/399029-kartarpur-border-opening-lauded-by-people-in-both-countries
- ↑ https://tribune.com.pk/story/1855486/1-set-open-kartarpur-border-today/
- ↑ https://www.dawnnews.tv/news/1092250/
- ↑ Senator Bangash passes away
- ↑ "مدیحہ گوہر ، بانی اجوکا تھیٹر، کی وفات" (بزبان انگریزی)۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2018
- ↑ نو منتخب پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی غلام عباس کھاکھی انتقال کرگئے | پاکستان - Geo.tv
- ↑ Amir Waseem