"رعنا لیاقت علی خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م Ulubatli Hasan نے رجوع مکرر ہٹا کر صفحہ بیگم رعنا لیاقت علی کو رعنا لیاقت علی خان کی جانب منتقل کیا: رعنا لیاقت علی خان گوگل کرنے پر 2,60,000 results اور بیگم رعنا لیاقت علی کرنے پر 27,700 results
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 125: سطر 125:
== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==


* [http://www.trumanlibrary.org/photographs/search.php?access=selectbyname&nameid=1222 Pictures of Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan's Visit to the USA]
* [http://www.trumanlibrary.org/photographs/search.php?access=selectbyname&nameid=1222 Pictures of Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan's Visit to the USA] {{wayback|url=http://www.trumanlibrary.org/photographs/search.php?access=selectbyname&nameid=1222 |date=20070706195519 }}
* [http://www.storyofpakistan.com/person.asp?perid=P082 A Short Biography]
* [http://www.storyofpakistan.com/person.asp?perid=P082 A Short Biography]
* [https://web.archive.org/web/20120717032440/http://www.jazbah.org/raanak.php Profile of Begum Ra'na Liaquat Ali Khan]
* [https://web.archive.org/web/20120717032440/http://www.jazbah.org/raanak.php Profile of Begum Ra'na Liaquat Ali Khan]

نسخہ بمطابق 07:55، 31 اگست 2021ء

رعنا لیاقت علی خان
Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan in 1961 تفصیل= بیگم رعنا لیاقت علی، 1961
Begum Ra'ana Liaquat Ali Khan in 1961 تفصیل= بیگم رعنا لیاقت علی، 1961

دسویں گورنر سندھ
مدت منصب
15 فروری 1973 – 28 فروری 1976
صدر فضل الہی چوہدری
وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو
میر بخش تالپور
محمد دلاور
خاتون اول پاکستان
مدت منصب
14 اگست 1947ء – 16 اکتوبر 1951ء
صدر آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن
مدت منصب
14 اگست 1949ء – 29 اکتوبر 1951ء
معلومات شخصیت
پیدائش 13 فروری 1905ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الموڑا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 جون 1990ء (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی [1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن مزار قائد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات لیاقت علی خان (دسمبر 1932–16 اکتوبر 1951)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی لکھنؤ یونیورسٹی (–1927)
لکھنؤ یونیورسٹی (–1927)
لکھنؤ یونیورسٹی (–1929)  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تخصص تعلیم معاشیات ، ومطالعہ مذہب ،معاشریات اور معاشیات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد بی اے ، وBachelor of Theology ،ماسٹر آف سائنس   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر معاشیات ،  سفارت کار ،  استاد جامعہ ،  سیاست دان ،  فوجی افسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
وفاداری  پاکستان
شاخ  پاکستان فوج
یونٹ پاکستان آرمی میڈیکل کور
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کمانڈر پاک بحریہ
پاک فوج
پاکستان آرمی میڈیکل کور
لڑائیاں اور جنگیں پاک بھارت جنگ 1947
اعزازات
شعبۂ انسانی حقوق کا اقوام متحدہ انعام (1978)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بیگم رعنا لیاقت علی (ولادت: 13 فروری 1905ء - وفات: 13 جون 1990ء)[4] 1947ء سے 1951ء تک پاکستان کی خاتون اول، پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی بیگم، تحریک پاکستان کی رکن اور سندھ کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ تحریک پاکستان کی صف اول کی خواتین میں شامل تھیں۔[5] بیگم رعنا ان پیشہ ور خواتین سیاست دانوں اور ملک گیر معزز خواتین شخصیات میں شامل تھیں جنھوں نے 1940ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان میں اہم واقعات کا مشاہدہ کیا۔[5] وہ تحریک پاکستان کی ایک اہم اور سرکردہ خاتون شخصیت میں سے ایک تھیں اور انہوں نے محمد علی جناح کے تحت کام کیا اور پاکستان موومنٹ کمیٹی کی ذِمّہ دار رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جناح کی پاکستان موومنٹ کمیٹی میں معاشی مشیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور بعد میں جب ان کے شوہر لیاقت خان علی پاکستان کے پہلے وزیر اعظم بنے تو پاکستان کی خاتون اول بھی بنیں۔ خاتون اول پاکستان کی حیثیت سے، انہوں نے نئے قائم ملک (پاکستان) میں خواتین کی ترقی کے لیے پروگرام شروع کیے۔[6]

حالات زندگی

بیگم رعنا لیاقت علی لکھنؤ، برطانوی ہندوستان میں 1905ء کو کمونی عیسائی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا پیدایشی نام شیلا آئرین پنت تھا۔ آپ کو الموڑا کی بیٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ ان کے والد، ڈینیل پنت، متحدہ صوبوں کے سیکرٹریٹ میں خدمات انجام دیتے تھے۔ کمونی برہمن (ہندوؤں کی ایک اعلی ذات)، پنت خاندان نے تقریباً 1871ء میں عیسائیت مذہب قبول کیا تھا۔[7][8] بیگم رعنا نے ابتدائی تعلیم نینی تال کے ایک زنانہ ہائی اسکول میں حاصل کی۔ لکھنؤ یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات اور عمرانیات کیا۔ کچھ عرصہ ٹیچر رہیں۔ 1933ء میں خان لیاقت علی خان سے شادی ہوئی۔ پاکستان بننے سے قبل آپ نے عورتوں کی ایک تنظیم "آل پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن (اپوا)" قائم کی۔ قیام پاکستان کے بعد ایمپلائمنٹ ایکسچینج اوراغوا شدہ لڑکیوں کی تلاش اور شادی بیاہ کے محکمے ان کے حوالے کیے گئے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس منعقدہ 1952ء میں پاکستان کے مندوب کی حیثیت سے شریک ہوئیں۔ 1954ء میں ہالینڈ اور بعد ازاں اٹلی میں سفیراور سندھ کی گورنر بھی رہیں۔

وفات

بیگم رعنا لیاقت علی 13 جون 1990ء کو حرکتِ قلب بند ہونے کے سبب کراچی میں انتقال کرگئیں اور مزارِ قائد کے احاطے لیاقت علی خان کے پہلو میں مدفون ہیں۔[9]

ایوارڈ اور اعزاز

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. http://kufarooq3.over-blog.com/2013/03/raana-liaquat-ali-khan.html
  2. http://www.humsafar.info/pio_begum_raana_liaquat_ali_khan.php
  3. ^ ا ب "Legend: Ra'ana Liaqat Ali Khan" (aspx). The Directorate for Electronic Government. Women Parliament Caucuses of Pakistan Parliament. 2010. Retrieved 2011.
  4. Profile of Ra'ana Liaquat Ali Khan
  5. ^ ا ب Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  6. "Legend: Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ The Directorate for Electronic Government۔ Women Parliament Caucuses of Pakistan Parliament۔ 2010۔ 28 مارچ 2014 میں اصل (aspx) سے آرکائیو شدہ 
  7. Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  8. All Pakistan Woman Association (APWA) Kumauni people۔ "APWA Public Press"۔ APWA Directorate for Public Services۔ All Pakistan Woman Association۔ 27 نومبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  9. Faisal Abdulla۔ "Women of Pakistan: Begum Ra'ana Liaqat Ali Khan"۔ Jazbah Magazine۔ 17 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ