خان عبد الولی خان
خان عبد الولی خان | |
|---|---|
خان عبد الولی خان مع کبیر ستوری | |
| ذاتی تفصیلات | |
| پیدائش | 11 جنوری 1917 |
| وفات | 26 جنوری 2006ء (89 سال) پشاور، خیبر پختونخوا، پاکستان |
| جماعت | انڈین نیشنل کانگریس (قبل از 1947ء) نیشنل عوامی پارٹی (1957–1968) نیشنل عوامی پارٹی-ولی (1968–1986) عوامی نیشنل پارٹی (1986–2006) |
وفات:2006ء
ولی خان، خان عبدالغفار خان کے بیٹے تھے۔ ضلع چارسدہ میں اتمانزئی کے مقام پر پیدا ہوئے تھے۔ انھوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز تقریباً ساٹھ برس قبل خدائی خدمتگار تحریک میں شمولیت سے کیا تھا۔
اس کے علاوہ وہ نیپ اور اے این پی کے بھی صدر منتخب ہوئے۔ اپنی سیاسی زندگی کے دوران میں وہ کئی مرتبہ پابند سلاسل بھی ہوئے۔ قید کے دوران میں ایک کتاب ’فیکٹس آر فیکٹس‘ بھی لکھی تھی۔ ان پر ان کی تمام سیاسی زندگی کے دوران میں پاکستان مخالف ہونے کا الزام لگتا رہا جس کی وجہ سے کئی مبصرین کے مطابق وہ ملک کی سطح پر عوامی رہنما کی حثیت حاصل نہیں کر سکے۔
لیکن اس بات پر آج سب لوگ متفق نظر آتے ہیں کہ وہ ایک نڈر اور اصول پسند سیاست دان رہے۔ ولی خان نے 1990 میں مولانا حسن جان کے ہاتھوں عام انتخابات میں شکست کے بعد عملی سیاست کو خیرآباد کہہ دیا ۔
طویل علالت کے بعد کومہ میں ان کا انتقال ہوا۔ اور ان کی وصیت کے مطابق ان کو ان کے آبائی گھر ولی باغ میں دفنایا گیا۔ پشتون سیاست پرانھوں نے انمٹ نقوش چھوڑے اور قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے۔ اپنی قوم کے مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- bachakhan.com (website dedicated to Bacha Khan & Wali Khan)آرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ bachakhan.com (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- In Memoriam: Fight well Fought
- Awami National Partyآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ awaminationalparty.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
- Wali Khan Funeral picturesآرکائیو شدہ (غیرموجود تاریخ) بذریعہ khyber.org (نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
| سیاسی عہدے | ||
|---|---|---|
| ماقبل | قائد حزب اختلاف 1972–1975 |
مابعد |
| ماقبل | قائد حزب اختلاف 1988–1990 |
مابعد |
- 1917ء کی پیدائشیں
- 11 جنوری کی پیدائشیں
- نامعلوم پیرامیٹرز استعمال کرنے والے صفحات
- پاکستان کے سیاسی و حکومتی سانچے
- 2006ء کی وفیات
- بہرم خان خاندان
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 1972ء تا 1977ء
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 1988ء تا 1990ء
- پاکستانی اشتراکیت پسند
- پاکستانی مذاہب کے نقاد
- پشتون شخصیات
- پشتون قوم پرست
- جمہوریت کے پاکستانی فعالیت پسند
- خیبر پختونخوا کے سیاستدان
- عوامی نیشنل پارٹی کے سیاست دان
- قائدین حزب اختلاف، پاکستان
- نیشنل عوامی پارٹی کے سیاست دان
- پاکستانی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- پاکستانی سیاسی جماعتوں کے بانیان
- برطانوی ہند کی شخصیات
- انڈین نیشنل کانگریس کے سیاست دان
- پشاور میں وفات پانے والی شخصیات
- ویکی منصوبہ پاکستان کے مضامین