گولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر
گولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر جو پاکستان ریلویز ورثاتی عجائب گھر بھی کہلاتا ہے ایک ریلوے عجائب گھر ہے جو پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سیکٹر E-11 میں واقع ہے۔ یہ عجائب گھر کراچی–پشاور ریلوے لائن پر گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن میں قائم ہے جو اسلام آباد کے جنوب مغرب میں سطح سمندر سے 1,994 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔[1]
یہ عجائب گھر اور ریلوے اسٹیشن سیاحوں اور خاص طور پر ریلوے اور ٹرین کے شیدائیوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
اس عجائب گھر میں پاکستان ریلویز سے متعلق پرانے ریلوے انجنوں، ڈبوں اور نادر اور تاریخی اشیاء کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔ ریلوے سے متعلق پرانی اور نادر اشیاء کو دو ہالوں جبکہ پرانے انجنوں اور ڈبوں کو اسٹیشن کے پلیٹ فارم اور احاطَہ میں رکھا گیا ہے۔[2]
گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن
[ترمیم]گولڑہ شریف جنکشن ریلوے اسٹیشن پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن 1882ء برطانوی دور حکومت میں تعمیر کیا گیا۔ یہ گولڑہ شریف - ملتان براستہ كندياں برانچ ریلوے لائن کا جنکشن ہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن ریلوے عجائب گھر قائم ہونے کی باعث مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Golra Railway Station, museum not appealing any more"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2013
- ↑ Golra Sharif Railway Museum: Where chai and colonialism collide
33°40′14″N 72°56′51″E / 33.670577°N 72.947628°E
پاکستان ریلویز | ||
---|---|---|
پچھلا اسٹیشن راولپنڈی |
گولڑہ شریف ریلوے عجائب گھر | اگلا اسٹیشن پشاور چھاونی |