امریکین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
دنیا کا نقشہ، امریکین کو واضح کیا گیا ہے

امریکین مغربی کرہ زمین پر شمالی، وسطی اور جنوبی امریکہ اور اس سے ملحقہ جزائر و علاقوں پر مشتمل ہے۔ امریکین دنیا کے کل سطحی رقبے کے 8.3 فیصد اور زمینی رقبے کے 28.4 فیصد پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا کی کل آبادی کا 14 فیصد یہاں رہائش پذیر ہے۔

امریکین ایک جدید اصطلاح ہے جس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ امریکہ کی اصطلاح ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے مخصوص ہوگئی تھی۔ امریکین میں 35 ممالک شامل ہیں جن میں ریاستہائے متحدہ امریکہ بھی ہے۔ دنیا بھر میں امریکہ بطور واحد ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے اور امریکین (انگریزی میں: Americas) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے تاہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب ریاستہائے متحدہ United States، یو ایس اور صرف States کی اصطلاح بھی عام ہورہی ہیں۔ امیریگو ویسپوچی (امریکو وسپوچی)اطالوی جہاز راں تھا جس کے نام پر نئی دنیا کا نام امریکہ پڑا۔