جنوبی افریقہ (خطہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
خطۂ جنوبی افریقہ

یہ مضمون براعظم افریقہ کے جنوبی علاقوں کے بارے میں ہیں، ملک کے لیے دیکھیے جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ (خطہ) (southern africa) براعظم افریقہ کا جنوبی ترین علاقہ جس کی جغرافیائی و سیاسی لحاظ سے مختلف تعریفیں ہیں۔ اس خطے میں کئی اہم علاقے شامل ہیں جن میں ملک جنوبی افریقہ قابل ذکر ہے۔

اقوام متحدہ کے منصوبۂ جغرافیائی علاقےہ کے مطابق جنوبی افریقہ 5 ممالک پر مشتمل ہے:

خطے میں اکثر مندرجہ ذیل علاقے بھی شامل سمجھے جاتے ہیں:

خطہ جنوبی افریقہ کے لیے ایک عام استعمال تعریف یہ بھی ہے کہ افریقہ کا وہ تمام خطہ جو کونین اور زمبیزی کے دریاؤں کے جنوب میں واقع ہے۔ اس تعریف کے تحت جنوبی افریقہ، لیسوتھو، سوازی لینڈ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے اور موزمبیق کا جنوبی نصف علاقہ اس خطے کا حصہ بنتا ہے۔ یہ تعریف جنوبی افریقہ میں عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

اس خطے جغرافیائی اعتبار سے گوناگوں خصوصیات رکھتا ہے، یہاں گھنے جنگلات، ہرے بھرے میدان، صحرا، ساحلی علاقے اور پہاڑ سب واقع ہیں۔

معدنیاتی اعتبار سے بھی یہ علاقہ مالا مال ہے اور پلاٹینم، کرومیم، ویناڈیم اور کوبالٹ کے علاوہ یورینیم، سونے، ٹیٹانیم، لوہے اور ہیرے کے دنیا کے سب سے وسیع ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں۔

حالانکہ افریقہ کے دیگر علاقوں کی نسبت یہ علاقہ خوشحال ضرور ہے لیکن پھر بھی نوآبادیاتی دور اپنی کئی نشانیاں یہاں چھوڑ گیا ہے اور آج بھی اس علاقے کے مسائل میں غربت، بد عنوانی اور ایڈز سب سے اہم ہیں اور یہی مسائل اس خطے کی اقتصادی صورتحال پر اثر انداز بھی ہو رہے ہیں۔