خواندمیر
محمد خواند میر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1475ء ہرات، خراسان (موجودہ افغانستان) [1] |
وفات | 1534/37 تدفین دہلی، بھارت [1] |
شہریت | ![]() |
عملی زندگی | |
پیشہ | مورخ |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی[2] |
درستی - ترمیم ![]() |
غیاث الدین خواندمیر(پیدائش: 1475ء— وفات: 1534ء) دسویں صدی ہجری کے ایرانی مؤرخ تھے۔[1] میرخواند کے نواسے ہیں۔ میر خواند کی وفات کے بعد ان کی مشہور تصنیف روضتہ الصفا کی ساتویں جلد غیاث الدین خواندمیر نے مکمل کی۔ جس میں سلطان حسین بایقرا کے زمانے سے 929ھ تک کے تاریخی واقعات تفصیل سے بیان کیے ہیں۔ خواند میر نے اس ضخیم تاریخ کا خلاصہ 1499ء میں بنام ’’خلاصتہ الاخبار ‘‘ تیار کیا۔
پیدائش[ترمیم]
880ھ میں پیدا ہوئے۔
وفات[ترمیم]
942ھ یا 943ھ میں ہندوستان کے شہر دہلی میں وفات پائی۔ اور امیر خسرو اور نظام الدین اولیاء کے مزار کے قریب دفن ہوئے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ^ ا ب پ غیاث الدین خواندمیر – بریطانیکا آن لائن انسائکلوپیڈیا
- ↑ Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 3 مئی 2020