کتاب الاصنام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کتاب الاصنام
فائل:Al asnam bp.jpg
مصنفابن الکلبی
زبانعربی زبان
موضوعزمانہ جاہلیت کے پرستش کے قدیمی بت
ناشردار الكتب المصریہ، قاہرہ، مصر
تاریخ اشاعت
1995ء
صفحات131

کتاب الاصنام ابن الکلبی کی مشہور تصنیف ہے جو خطہ عرب کے قدیمی پرستش کے بتوں کی تفصیل و حالات پر لکھی گئی ہے۔

متن[ترمیم]

اِس کتاب میں خطہ عرب کے پرستش کے قدیمی بتوں سے متعلق مفصل واقعات اور تاریخ موجود ہے۔ کعبہ میں زمانہ جاہلیت میں موجود 360 بتوں کی تفصیل بھی ملتی ہے۔[1] زمانہ جاہلیت میں کثرت پرستی اور شرک کا ثبوت بھی ملتا ہے۔

خطہ عرب کے قدیمی اصنام[ترمیم]

قرآن مجید میں مذکورخطہ عرب کے قدیمی بت لات، العزیٰ، ہبل، ود، سواع، یعوق، نسر، یغوث کے متعلق بھی کتاب الاصنام میں تفصیل موجود ہیں۔

اشاعت[ترمیم]

مصری لغت شناس احمد زکی پاشا نے دمشق کے ایک قدیمی کتب خانہ میں کتاب الاصنام کا قلمی مخطوطہ تلاش کیا جو پہلی بار 1924ء میں اور تیسری بار 1995ء میں قاہرہ کے دارالکتب المصریہ نے 131 صفحات پر شائع ہوئی۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Brown, Daniel W. (2004). A New Introduction to Islam. Wiley-Blackwell. pp. 15–16
  2. Hawting, Gerald R. (1999). The Idea of Idolatry and the Emergence of Islam: From Polemic to History. Cambridge UP. pp. 68, 88–95