برنباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(برناباس سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
برناباس
Barnabas.jpg
سینٹ برنباس کی شبیہ
نبی، شاگرد، قبرص اور اطاکیہ کی طرف پیغمبر، مشنری، اور شہید
پیدائش
قبرص
وفات 61ء
سلامیس، قبرص
احترام در رومن کیتھولک، راسخُ الا عتقاد کلیسا، اورینٹل راسخُ الاعتقاد کلیسا، انگلیکان کمونین، لوتھریت
قداست قبل کانگریشن
اہم روضہ خانقاہ سینٹ برناباس فاماگوستا، قبرص[1]
تہوار 11 جون
منسوب خصوصیات متی کی انجیل
سرپرستی قبرص، انطاکیہ (تاریخی شہر)

برناباس یا برنباس یسوع المسیح کے ایک حواری، جنہوں نے پولس سے اختلافات کے بعد گمنامی میں زندگی گزاری۔ اِنہوں نے بھی ایک انجیل لکھی جو انجیل برنباس کے نام سے مشہور ہے۔ یہ کپرس (قبرص) کے ایک لاوی یوسف کے بیٹے تھے۔ اِنہوں نے ابتدائی دور میں ہی مسیحیت قبول کر لی تھی۔ انہوں نے یروشلم کے غریب ارکان کی مدد کے لیے اپنا کھیت بیچا۔[2] عہد نامہ جدید میں انہیں ایک نیک مرد اور روح القدس اور ایمان سے معمور بیا کیا گیا ہے۔ انہی صفات نے ان کو قیادت کا اہل بنا دیا ہے۔ جب یروشلم میں کلیسا پولس رسول کو اپنی رفاقت میں شامل کرنے سے ہچکچائی تو برناباس نے پولس کی حمایت کی اور کلیسا کے خدشات کو دور کیا۔[3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. خانقاہ سینٹ برناباس
  2. کتاب اعمال، باب 4، ورس 36-37، پاکستان بائبل سوسائٹی، لاہور
  3. کتاب اعمال باب 9، ورس 27، پاکستان بائبل سوسائٹی، لاہور