متحدہ قومی موومنٹ
(ایم کیو ایم) | |
---|---|
رہنما | الطاف حسین |
کنونیر | مصطفیٰ عزیزآبادی |
نعرہ | بااختیار عوام ۔۔۔ مستحکم پاکستان |
تاسیس | مارچ 18، 1984ء | ء
صدر دفتر | نائن زیرو، 484/8، عزیزآباد، فیڈرل بی ایریا، کراچی، پاکستان، عارضی لندن |
طلبہ ونگ | آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگائزیشن (اے پی ایم ایس او) |
خیراتی شعبہ | خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) |
نظریات | آزاد خیالی[1][2][3] مہاجر قوم مفادات[4] قوم پرستی[5] سیکولرازم[6][7] |
سینٹ میں نشستیں | 8 / 104 [8] |
قومی اسمبلی میں نشستیں | 24 / 272 |
صوبائی اسمبلی میں نشستیں | 54 / 130 |
ویب سائٹ | |
www | |
سیاست پاکستان |
متحدہ قومی موومنٹ (ماضی: مہاجر قومی موومنٹ) کی بنیاد کراچی میں سنہ 1978ء میں ایک طالب علم رہنما الطاف حسین نے رکھی۔ ایم کیو ایم کے قیام سے قبل الطاف حسین کی قیادت میں جامعہ کراچی میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جس نے آگے چل کر انھیں ایم کیو ایم کے قیام کی تحریک دی۔ اس کے قیام کا ایک اہم مقصد جامعہ کراچی میں زیر تعلیم اردو بولنے والے طالب علموں کے مفادات کا تحفظ تھا۔ بعد ازاں اس تنظیم نے اپنے دائرے کو وسعت دے کر اسے صوبہ سندھ کی سیاسی جماعت کا درجہ دے دیا۔ 2015 کو لاہور ہائیکورٹ نے الطاف حسین کی تقریر اور پاکستانی میڈیا پر تصویر دکھانے پر 6 ماہ کہ پابندی عائد کی تھی بعد ازاں 22 اگست 2016 کو الطاف حسین نے مسلسل ایم کیو ایم کے خلاف ظلم و جبر کو برداشت نہ کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھا اور ملک مخالف نعرے لگادیئے پھر ایم کیو ایم کے خلاف حالات مزید سخت کر دیے گئے بعد ازاں الطاف حسین نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔ الطاف حسین کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست عدالتوں میں دائر ہیں۔
ابتدائی دور میں ایم کیو ایم سے مراد "مہاجر قومی موومنٹ" تھا۔ 1997ء میں اس جماعت نے خود کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اپنا نام سرکاری طور پر مہاجر قومی موومنٹ سے بدل کر متحدہ قومی موومنٹ رکھ لیا اور اپنے دروازے دوسری زبانیں بولنے والوں کے لیے بھی کھول دیے۔
تشدد اور اس جماعت کا شروع سے ساتھ رہا ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں اس جماعت نے اپنا حلیہ تبدیل کرنے کی کوشش کی، حکومت میں شامل ہوئی اور اپنے آپ کو ملک گیر جماعت کے بطور متعارف کرانے کی طرف مائل ہوئی۔ مگر تشدد کی سیاست سے پیچھا نہ چھڑا سکی، جیسا کہ کراچی میں 2007ء کے فسادات سے واضح ہوا۔ مبصرین کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت ایک "مافیا" کے طور چلائی جاتی ہے۔[9] کراچی میں متحدہ کی دہشت کا یہ عالم ہے کہ برطانوی حکومت نے بینظیر بھٹو کی اکتوبر 2007ء میں کراچی واپسی سے پہلے الطاف حسین سے بینظیر کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے گفت و شنید کی۔[10] صدر مشرف کے دور سے قبل سرکاری حلقوں میں اس جماعت کو کراچی میں ہونے والے تشدد کے واقعات کا ذمے دار سمجھا جاتا تھا۔ ماضی کی حکومتوں نے ایم کیو ایم کے خلاف کئی بار مختلف سطحوں پر کریک ڈاؤن بھی کیے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس کے سینکڑوں کارکن ماضی کی حکومتی کارروائیوں کا نشانہ بنے جن میں سے کئی ایک کو تشدد کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا۔ انسانی حقوق کی کئی بین الاقومی تنظیمیں جن میں اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ اور امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں،کراچی میں تشدد کے اکثر واقعات پر ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ متحدہ نے پرویز مشرف کے فوجی تاخت 2007ء اور "ہنگامی حالت" کی مخالفت نہیں کی۔ فوجی تاخت کے بعد بااثر امریکی ذرائع ابلاغ نے متحدہ کے "ترقی پسند نظریات" کی تعریف کے مضامین شائع کیے۔[11] لیکن اس کے جلد ہی بعد متحدہ کے سربراہ الطاف حسین نے مغرب پسندی کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے ایک امریکا مخالف بیان جاری کیا۔[12]
سیاسی دھارے میں آنے کے بعد ایم کیو ایم نے اپنی توجہ کا مرکز سندھ میں اردو بولنے والے طبقوں کو بنایا۔ چونکہ کراچی اور سندھ کے کئی دوسرے بڑے شہروں میں اردو بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے اس لیے ایم کیو ایم نے وہاں کی بلدیاتی ،صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر نمایاں کامیابی حاصل کرنی شروع کردی۔ گذشتہ کئی برسوں سے کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص، شکار پور اور سکھر کو ایم کیو ایم کے گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ سندھ کے شہری علاقوں میں ایک بڑی سیاسی قوت رکھنے کے ساتھ اب یہ جماعت سندھ کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں بھی اپنا اثر رسوخ رکھتی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ بننے کے بعد اس جماعت نے دوسرے لسانی گروہوں اور طبقوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے منشور میں ایسے پہلوؤں کو شامل کیا ہے جن کا تعلق نچلے اور درمیانے طبقے سے ہے۔ سندھ میں اس جماعت کو رفتہ رفتہ دوسری زبانیں بولنے والوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔
خود ساختہ جلاوطنی
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر 21 دسمبر 1991 کو قاتلانہ حملہ کیا گیا بعد ازاں 1992ء میں ایم کیو ایم کیخلاف بدترین فوجی آپریشن کیلن-اپ کا آغاز کیا گیا اس سے ایک ماہ قبل ہی الطاف حسین نے خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرتے ہوئے پہلے عمرہ کے لیے سعودیہ روانہ ہوئے اور پھر وہیں سے لندن روانہ ہو کر سکونت اختیار کر لی پھر کبھی وطن واپس نہ آسکے اب ان کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے۔ ایم کیو ایم کا انٹرنیشنل سیکرٹریٹ لندن میں ہے جہاں سے الطاف حسین پارٹی کے امور کی نگرانی کرتے ہیں اور ٹیلی فونی تقاریر کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔
انتخابات کی تاریخ
عمران فاورق کی قیادت میں ایم کیو ایم نے اپنے پہلے الیکشن میں قومی اسمبلی کی 207 میں سے 13 نشست جیت کر حکمرانوں کو غور و فکر میں ڈال دیا۔
الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیو ایم 1990 کے انتخابات میں جب ایم کیو ایم پر ریاستی جبر جاری تھا، قومی اسمبلی کی 207 میں سے 15 نشستوں پر کامیاب رہی اور یوں ایم کیو ایم کی انتخابی کامیابیوں کا سلسلہ شروع ہوا۔
آپریشن کلین-اپ 1992-1994 کے نتیجہ میں ایم کیو ایم نے الطاف حسین کی قیادت میں 1993 کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم مسلسل ریاستی جبر کے باوجود قومی اسمبلی کی 207 میں سے 12 نشستوں پر کامیاب رہی۔
فاروق ستار کی قیادت میں ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی 272 میں سے 13 نشستوں پہ کامیاب رہی۔
پاکستان کے عام انتخابات، 2008ء
بابر غوری کی قیادت میں ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 25 پر میدان مار لیا۔
پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء
فیصل سبزواری کی قیادت میں ایم کیو ایم قومی اسمبلی کی 272 میں سے 24 نشستوں پر فاتح رہی۔
پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء
الطاف حسین پر پاکستان میں پابندی کے باعث ایم کیو ایم نے 2018 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔
پاکستان کے عام انتخابات، 2024ء
مصطفیٰ عزیزآبادی کی قیادت میں ایم کیو ایم نے مسلسل پابندیوں کے باوجود 8 فروری 2024 کے انتخابات میں بھرپور حصّہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ بھر میں ایم کیو ایم نے اپنے آزاد امیدواران کی فہرست جاری کردی ہے۔
تشدد و دہشت گردی
متحدہ پر اکثر اپنے مخالفین کو نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن مکان نمبر 67، حب روڈ میں واقع ایک فیکٹری علی انٹرپرائزز جس میں 289 ملازم جل کر راکھ ہو گئے تھے۔ مبینہ طور پہ متحدہ قومی موومنٹ نے فیکٹری مالک سے 20 کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا، بھتے کی رقم ادا نہ کرنے پر فیکٹری کو آگ لگا دی۔
12 مئی 2007ء کو فسادات جو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان میں ہوئے، جس میں تقریباً 40 افراد مارے گئے اس کا ذمہ دار بھی ایم کیو ایم کو ٹھرایا جاتا ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے صدر دفتر پر چھاپہ
11 مارچ، 2015ء کو متحدہ قومی موومنٹ کے صدر دفتر نائن زیرو پر پاکستان رینجرز نے چھاپہ مارا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سزائے موت پانے والے قیدی اور ایسے افراد بھی شامل تھے جن کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔[13] 17 مارچ، 2015ء کو الطاف حسین کے خلاف کرنل طاہر کی مدعیت میں پاکستان رینجرز کے اہلکاروں کو دھمکانے کے جواب میں کراچی کے سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔[14]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ Correspondent reports؛ دیگر (27 اپریل 2013)۔ "'Liberal' camp: MQM urges DHA, Clifton residents to speak up"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون, 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-29
{{حوالہ خبر}}
: Explicit use of et al. in:|last=
(معاونت) - ↑ Emma Anis (26 اپریل 2013)۔ "http://tribune.com.pk/story/540871/liberal-parties-being-targeted-to-pave-way-for-right-wing-sattar/"۔ Express Tribune, April 2013۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-04-29
{{حوالہ خبر}}
:
میں بیرونی روابط (معاونت)|title=
- ↑ Nisar Mehdi (20 فروری 2012)۔ "MQM shows 'liberal face' of Pakistan"۔ The Nation, February 20, 2012۔ 2012-02-24 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-24
- ↑ Ian Talbot (2002)، "The Punjabization of Pakistan: Myth or Reality"، Pakistan: Nationalism without a Nation?، Zed Books، ص 65
- ↑ Farhan Hanif Siddiqi (2012)، The Politics of Ethnicity in Pakistan: The Baloch, Sindhi and Mohajir ethnic movements، Routledge، ص 116
- ↑ Stephen P. Cohen (2011)، "Pakistan: Arrival and Departure"، The future of Pakistan، The Brookings Institution، ص 22،
The avowedly secular Muttahida Qaumi Movement (MQM)...
- ↑ Peter Lyon (2008)، "Mohajir Qaumi Mahaz"، Conflict between India and Pakistan: An Encyclopedia، ABC-CLIO، ص 115،
Despite its ethnic-based politics, the MQM claims to be the only significant political force in Pakistan to stand up openly for secular values.
- ↑ geo news (March6, 2015)۔ "senate elections 2015"۔ geo۔ شمارہ senate۔ 2018-12-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 March 2015
{{حوالہ خبر}}
: تحقق من التاريخ في:|date=
(معاونت) و|last1=
باسم عام (معاونت) - ↑ گارڈین 2 جون 2007ء The Karachi ruling party 'run like the mafia' from an office block in London
- ↑ روزنامہ انڈیپنڈنٹ، 15 نومبر 2007ء، آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ news.independent.co.uk (Error: unknown archive URL)، "Mysterious world of a movement in exile "
- ↑ WSJ دسمبر 2007ء، "Pakistan's Embattled Leader Embraces Maverick Partner, by Yaroslav Trofimov"
- ↑ روزنامہ ڈان، 8 دسمبر 2007ء، "MQM lashes out at US policies"
- ↑ ایم کیو ایم کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ، متعدد افراد گرفتار - BBC News اردو
- ↑ ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج - Pakistan - Dawn News