پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن
پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن Peshawar Cant Railway Station | ||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
محل وقوع | پشاور کینٹ | |||||||||||||||
مالک | وزارت ريلوے | |||||||||||||||
لائن(لائنیں) | ||||||||||||||||
پلیٹ فارم | 3 | |||||||||||||||
ٹریک | 7 | |||||||||||||||
تعمیرات | ||||||||||||||||
پارکنگ | موجود ہے | |||||||||||||||
بائیسکل سہولیات | موجود ہے | |||||||||||||||
معذور رسائی | ||||||||||||||||
دیگر معلومات | ||||||||||||||||
اسٹیشن کوڈ | PSC | |||||||||||||||
خدمات | ||||||||||||||||
| ||||||||||||||||
پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں کراچی–پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ یہ پشاور شہر کا مرکزی اور پاکستان ریلویز کا ایک اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن پر ہسپتال، مسجد اور تھانے سمیت مختلف سہولیات موجود ہیں۔
اس اسٹیشن سے ریل گاڑیاں پاکستان کے مختلف شہروں کو جاتی ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، خانیوال، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، کوئٹہ، نوشہرہ، لنڈی کوتل، مردان اور کوٹری شامل ہیں۔
پلیٹ فارم
[ترمیم]پشاور ریلوے اسٹیشن 3 پلیٹ فارم اور 7 ٹریک پر مشتمل ہے۔ پلیٹ فارم فٹ اوور برج کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔
ریلوے اسٹیشن کوڈ
[ترمیم]پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب گاہ کے مطابق پشاور چھاؤنی ریلوے اسٹیشن کا کوڈ PSC ہے۔
رابطے کی معلومات
[ترمیم]پشاور ریلوے اسٹیشن کا رابطہ نمبر ' ہے۔ مزید معلومات کے لیے پشاور ریلوے اسٹیشن کے بکنگ آفس جا سکتے ہیں یا 117 پر پاکستان ریلوے کے نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ذرائع نقل و حمل
[ترمیم]اسٹیشن کے بالکل باہر بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ ہے، جس سے مسافروں کے لیے اسٹیشن آنے اور جانے میں آسانی ہوتی ہے۔
ریل سروسز
[ترمیم]مندرجہ ذیل ٹرینیں پشاور کنٹونمنٹ اسٹیشن سے نکلتی ہیں:
ٹرین نمبر | ٹرین کا نام | منزل |
---|---|---|
40 DN | جعفر ایکسپریس | کوئٹہ |
14 DN | عوام ایکسپریس | کراچی کینٹ |
48 DN | رحمان بابا ایکسپریس | کراچی کینٹ |
20 DN | خوشحال خان خٹک ایکسپریس | کراچی سٹی |
02 DN | خیبر میل ایکسپریس | کراچی کینٹ |
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]- پاکستان ریلوے کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakrail.gov.pk (Error: unknown archive URL)