ابو منصور ماتریدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ابومنصور ماتریدی سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
امام ماتریدی
الماتريدي.png
امام ماتریدی کا اسلامی خطاطی نام
امام الہدىٰ، امام المتكلمين، امام اہل سنت، راسخُ الاعتقاد اسلامی الہیات دان، شیخ الاسلام
پیدائش 853ء
سمرقند
وفات 944ء
سمرقند
محترم در اہل سنت
مزار مزارِ امام ماتریدی، سمرقند
نزاع معتزلہ اور دیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا۔

محمد ابو منصور امام ماتریدی ( 853ء-944ء )

نام ونسب[ترمیم]

پورا نام محمد بن محمد بن محمود ابو منصور ماتریدی سمرقندی حنفی ہے اسلامی فقہ قرآنی تفسیر کے ایک مشہور عالم تھے۔ امام ماتریدی مذہب اہلسنت ماتریدیہ کے بانی ہیں آپ اپنے دور کے علما کرام کے درمیان ایک اعلی مقام کے حامل ہیں۔

ولادت[ترمیم]

آپ کی تاریخ ولادت کے متعلق کوئی متعین تاریخ تونہیں ملتی مگر علما کرام نے لکها ہے کہ آپ کی ولادت عباسی خلیفہ المتوكل کے عہد میں ہوئی، سمرقند کے قریب ماترید میں پیدا ہوئے۔

ماتریدی نسبت[ترمیم]

ماتریدی نسبت ہے ماترید کی طرف اور یہ سمرقند ماوراء النهر میں ایک مقام کا نام ہے ،

القابات[ترمیم]

امام أبو منصور الماتريدي کوبهی علما امت نے "امام الہدى" و "امام المتكلمين" و "امام اہل سنت " وغير القابات سے یاد کیا ،اسلامی الہیات، تفسیر قرآن اور اسلامی فقہ مہارت رکھتے۔

اساتذہ[ترمیم]

ان کے اساتذہ ابو نصر العياضی ابو بكر الجوزجانی، امام ابو سليمان موسى بن سليمان الجوزجانی، نصير البلخی ،محمد بن مقاتل الرازی ہیں آپ نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا ان سب کی سند امام اعظم ابو حنيفہ النعمان سے ملتی ہے۔

علمی حیثیت[ترمیم]

آپ علوم قران ،اصول فقہ ،علم كلام وعقائد کے بے مثال ومستند امام ہیں اور آپ کی پوری زندگی حمایت اسلام ونصرت عقيدة اہلسنت والجماعت سے عبارت ہے، اورآپ بالاتفاق اہلسنت والجماعت کے امام جلیل محافظ عقائد اہلسنت قرار پائے، معتزلہ اوردیگر فرق ضالہ کا اپنی مناظرات ومحاورات میں اور تصنیفات وتالیفات میں بھرپور رد وتعاقب کیا اور تمام عمر عقائد اہلسنت کی حفاظت وصیانت وتبلیغ وتشہیرکی۔

تالیفات[ترمیم]

  • التوحيد
  • اوہام المعتزلہ
  • الرد على القرامطہ
  • مآخذ الشرائع اصول الفقہ
  • كتاب الجدل
  • تأويلات القرآن
  • (تفسير الماتريدی) تأويلات اہل السنہ
  • شرح الفقہ الاكبر منسوب امام ابو حنيفہ

وفات[ترمیم]

صاحب كتاب "كشف الظنون" نے ذکرکیا ہے کہ آپ کی وفات ( 332ھ ) میں ہوئی ہے، دیگر کئی مؤرخين نے سنہ وفات ( 333ھ ) بھی لکھی عبد الله القرشی نے بهى "الفوائد البھیہ" میں سنہ وفات ( 333ھ) 944ء ہے اور آپ کی قبرسمرقند میں ہے۔[1] امام اہل سنت پر اللہ کی بیشمار رحمتیں ہوں اور ان کے صدقے میں ہماری مغفرت فرمائے آمین

حوالہ جات[ترمیم]

  1. التوحيد مؤلف: ابو منصور ماتريدی ناشر: دار الجامعات المصریہ اسكندریہ