وحید ظفر قاسمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وحید ظفر قاسمی
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1962ء (عمر 61–62 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اتر پردیش   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
قاری ظاہر قاسمی   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ نعت خواں ،  قاری   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات

قاری وحید ظفر قاسمی ایک پاکستانی قاری، نعت خواں،[1][2][3] اور ایک مداحِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ قاسمی اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پڑھتے ہیں۔[4]

ان کا پورا خاندان تلاوت کلام پاک کے حوالے سے معروف ہے اور ان کے دو بھائی قاری ظاہر قاسمی اور قاری شاکر قاسمی بھی پاکستان کے نامور قاریوں میں شمار ہوتے ہیں۔ قاری وحید ظفر قاسمی نے انتہائی کم عمری میں قرأت کے کئی عالمی مقابلوں میں حصہ لیا اور اعلیٰ اعزازات حاصل کیے۔ یہ ایک خوش الحان قاری بھی ہیں اور ان کی مکمل تلاوت قرآن میں دستیاب ہے؛ مگر ان کی اصل وجہ شہرت نعت خوانی ہے۔ اس وقت پاکستان میں فن نعت خوانی کے اہم ترین اساتذہ میں ان کا شمار ہوتا ہے۔ سُر کے اتار چڑھاؤ پہ گہری گرفت رکھتے ہیں۔

پس منظر[ترمیم]

وحید ظفر حافظ محمد احمد کے بیٹے محمد طاہر قاسمی کے ہاں پیدا ہوئے۔[5] انھوں نے 7 سال کی عمر میں قرآن کی قراءت شروع کی۔ برسوں کے دوران، انھوں نے پوری دنیا کے قرات کے کئی مقابلوں میں حصہ لیا۔ 1969ء میں، انھوں نے اپنا پہلا مقابلہ ملائیشیا میں جیتا تھا۔ 1979ء میں، انھوں نے لیبیا میں ایک اور مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ قاری وحید ظفر قاسمی نے 1980 اور 1981 میں بالترتیب سعودی عرب اور شام میں تلاوت قرآن مجید کے مسابقے میں اول نمبر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 1970ء کی دہائی میں قاری وحید ظفر قاسمی قاسمی ریڈیو پاکستان سے منسلک ہوئے۔ وہ اپنے ٹی وی پروگرام ’’سر چشمہ ہدایت‘‘ کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ قاری وحید ظفر قاسمی نے قرات اور نعت مقابلوں میں بطور حکم اپنا کردار بھی مؤثر طریقے سے نبھایا۔[3][6][7][8][9][10] وہ اپنی نعتوں "اللہ ہو اللہ ہو"، "فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر"، "زہے مقدر" اور اسی طرح دیگر نعتوں کے لیے زیادہ جانے جاتے ہیں۔[11] میدانِ قرات اور میدانِ نعت میں ان کی مسلمہ قابلیت و قبولیت کی وجہ سے انھیں 1984ء میں تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ وہ کراچی میں قیام پزیر ہیں۔[12]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Waheed Zafar Qasmi profile on Inspiring Pakistan website 16 اخذ شدہ مارچ 2022ء۔
  2. "Waheed Zafar Qasmi profile"۔ urduwire.com website۔ 20 August 2012۔ 2 مئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2022 
  3. ^ ا ب Qari Waheed Zafar Qasmi on "HAMARI WEB" website Retrieved 16 March 2022
  4. Mehfil-e-Naat on first death anniversary of Haji Abdul Razzaq Yaqoob ARY News website, Published 20 February 2015, Retrieved 16 March 2022
  5. عکس احمد۔ دار العلوم وقف دیوبند: حجۃ الاسلام اکیڈمی۔ مئی 2014۔ صفحہ: 464۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اپریل 2023 
  6. Pakistan Peace (2009-01-24)، Qari Waheed Zafar Qasmi Interview In Ptv( Part 1 )By Visaal، اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2019 
  7. Pakistan Peace (2009-01-24)، Qari Waheed Zafar Qasmi Interview In Ptv( Part 2 )By Visaal، اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2019 
  8. Pakistan Peace (2009-01-24)، Qari Waheed Zafar Qasmi Interview In Ptv( Part 3 )By Visaal، اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2019 
  9. Pakistan Peace (2009-01-24)، Qari Waheed Zafar Qasmi Interview In Ptv( Part 4 )By Visaal، اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2019 
  10. Pakistan Peace (2009-01-24)، Qari Waheed Zafar Qasmi Interview In Ptv( Part 5 )By Visaal، اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2019 
  11. "How an oversight changed our favourite Naat forever"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ 2021-04-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2021 
  12. "صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ قاری وحید ظفر قاسمی"۔ 14 اگست 1984ء۔ 27 اپریل 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 9 اپریل 2023