"زہرا نگاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی ربط از مہاجر > مہاجر قوم (بدرخواست صارف:BukhariSaeed)
2 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 33: سطر 33:


== حالات زندگی ==
== حالات زندگی ==
محترمہ '''زہرا نگاہ''' [[14 مئی]]، [[1937ء]] [[حیدرآباد، دکن]]، [[برطانوی ہندوستان]] میں علمی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔<ref>[http://www.poetryinternationalweb.net/pi/site/poet/item/23627/21708/Zehra-Nigah زہرا نگاہ،'' پوئٹری انٹرنیشنل ویب'']</ref> ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہ ہے۔ آپ کے والد قمر مقصود کا شمار بدایوں کے ممتاز لوگوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ مشہور [[ڈراما نویس]] [[فاطمہ ثریا بجیا]] آپ کی بڑی بہن اور مقبول عام ہمہ جہت رائٹر [[انور مقصود]] بھائی ہیں۔ زہرا نگاہ کا خاندان تلاش معاش میں [[حیدر آباد دکن]] میں آباد ہو گیا۔ [[تقسیم ہند]] کے بعد زہرا نگاہ اپنے خاندان کے ساتھ [[حیدر آباد دکن]] سے ہجرت کر کے [[کراچی]] آ گئیں اور یہیں پر اپنی تعلیم مکمل کی۔<ref name="pakistanconnections.com">[http://www.pakistanconnections.com/people/detail/736 زہرا نگاہ، ''پاکستانی کنیکشنز''،برمنگھم برطانیہ]</ref>
محترمہ '''زہرا نگاہ''' [[14 مئی]]، [[1937ء]] [[حیدرآباد، دکن]]، [[برطانوی ہندوستان]] میں علمی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔<ref>{{Cite web |url=http://www.poetryinternationalweb.net/pi/site/poet/item/23627/21708/Zehra-Nigah |title=زہرا نگاہ،'' پوئٹری انٹرنیشنل ویب'' |access-date=2016-05-12 |archive-date=2017-05-08 |archive-url=https://web.archive.org/web/20170508155738/http://www.poetryinternationalweb.net/pi/site/poet/item/23627/21708/Zehra-Nigah |url-status=dead }}</ref> ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہ ہے۔ آپ کے والد قمر مقصود کا شمار بدایوں کے ممتاز لوگوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ مشہور [[ڈراما نویس]] [[فاطمہ ثریا بجیا]] آپ کی بڑی بہن اور مقبول عام ہمہ جہت رائٹر [[انور مقصود]] بھائی ہیں۔ زہرا نگاہ کا خاندان تلاش معاش میں [[حیدر آباد دکن]] میں آباد ہو گیا۔ [[تقسیم ہند]] کے بعد زہرا نگاہ اپنے خاندان کے ساتھ [[حیدر آباد دکن]] سے ہجرت کر کے [[کراچی]] آ گئیں اور یہیں پر اپنی تعلیم مکمل کی۔<ref name="pakistanconnections.com">{{Cite web |url=http://www.pakistanconnections.com/people/detail/736 |title=زہرا نگاہ، ''پاکستانی کنیکشنز''،برمنگھم برطانیہ |access-date=2016-05-12 |archive-date=2016-03-23 |archive-url=https://web.archive.org/web/20160323192419/http://www.pakistanconnections.com/people/detail/736 |url-status=dead }}</ref>


زہرا نگاہ کو شعر و سخن کا ذوق ورثہ میں ملا۔ اس لیے آپ نے صرف گیارہ سال کی عمر میں ایک نظم''گڑیا گڈے'' کی شادی لکھی۔ زہرا نگاہ نے [[جگر مراد آبادی]] کو اصلاح کی غرض سے ابتدائی کلام دکھایا مگر [[جگر مراد آبادی]] نے یہ کہہ کر اصلاح سے انکار کر دیا کہ تمہارا ذوقِ مستحسن خود ہی تمہارے کلام کی اصلاح کر دے گا۔<ref name="pakistanconnections.com"/>
زہرا نگاہ کو شعر و سخن کا ذوق ورثہ میں ملا۔ اس لیے آپ نے صرف گیارہ سال کی عمر میں ایک نظم''گڑیا گڈے'' کی شادی لکھی۔ زہرا نگاہ نے [[جگر مراد آبادی]] کو اصلاح کی غرض سے ابتدائی کلام دکھایا مگر [[جگر مراد آبادی]] نے یہ کہہ کر اصلاح سے انکار کر دیا کہ تمہارا ذوقِ مستحسن خود ہی تمہارے کلام کی اصلاح کر دے گا۔<ref name="pakistanconnections.com"/>

نسخہ بمطابق 20:50، 17 جنوری 2021ء

زہرا نگاہ
پیدائشفاطمہ زہرہ
(1937-05-14) مئی 14, 1937 (عمر 86 برس)
حیدرآباد، دکن، برطانوی ہندوستان
قلمی نامزہرا نگاہ
پیشہشاعرہ
زباناردو
نسلمہاجر قوم
شہریتپاکستان کا پرچمپاکستانی
اصنافغزل، نظم
نمایاں کامشام کا پہلا تارا
ورق
اہم اعزازاتصدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی

زہرا نگاہ (پیدائش: 14 مئی، 1937ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الی اردو زبان کی بقید حیات نامور شاعرہ ہیں۔

حالات زندگی

محترمہ زہرا نگاہ 14 مئی، 1937ء حیدرآباد، دکن، برطانوی ہندوستان میں علمی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔[1] ان کا اصل نام فاطمہ زہرہ ہ ہے۔ آپ کے والد قمر مقصود کا شمار بدایوں کے ممتاز لوگوں میں ہوتا ہے۔ جبکہ مشہور ڈراما نویس فاطمہ ثریا بجیا آپ کی بڑی بہن اور مقبول عام ہمہ جہت رائٹر انور مقصود بھائی ہیں۔ زہرا نگاہ کا خاندان تلاش معاش میں حیدر آباد دکن میں آباد ہو گیا۔ تقسیم ہند کے بعد زہرا نگاہ اپنے خاندان کے ساتھ حیدر آباد دکن سے ہجرت کر کے کراچی آ گئیں اور یہیں پر اپنی تعلیم مکمل کی۔[2]

زہرا نگاہ کو شعر و سخن کا ذوق ورثہ میں ملا۔ اس لیے آپ نے صرف گیارہ سال کی عمر میں ایک نظمگڑیا گڈے کی شادی لکھی۔ زہرا نگاہ نے جگر مراد آبادی کو اصلاح کی غرض سے ابتدائی کلام دکھایا مگر جگر مراد آبادی نے یہ کہہ کر اصلاح سے انکار کر دیا کہ تمہارا ذوقِ مستحسن خود ہی تمہارے کلام کی اصلاح کر دے گا۔[2]

تنقیدی جائزہ

زہرا نگاہ کے کلام میں روزمرہ کی زندگی کے جذباتی معاملات ہیں، جنہیں زہرا صنف نازک کی شاعری کہتی ہیں۔ جیسے ملائم گرم سمجھوتے کی چادر، قصیدہ بہار، نیا گھر، علی اور نعمان کے نام، سیاسی واقعات کے تاثرات بھی، وہ وعدہ بھی جو انسانوں کی تقدیروں میں لکھا ہے اور محض تغزل بھی۔ ان منظومات میں نہ جدیدیت کے غیر شاعرانہ جذبات کا کوئی پرتو ہے اور نہ رومانویت کی شاعرانہ آرائش پسندی کا کوئی دخل ہے۔ روایتی نقش و نگار اور آرائشی رنگ و روغن کا سہارا لیے بغیر شعر کہنا زہرا نگاہ کے شعری اسلوب کا خاصا ہے۔ تشبیہ و استعارے سے عاری ایک آدھ بلیغ مصرع جس سے پوری نظم کا سراپا جھلملانے لگے، اس کی سب سے اچھی مثال زہرا کی نظم شام کا پہلا تارا ہے۔ ان کی تخلیقات میں شام کا پہلا تارا ، ورق اور فراق شامل ہیں۔[2]

نمونۂ کلام

غزل

جنونِ اولیں شائستگی تھی​ وہی پہلی محبت آخری تھی
کشادہ تھے بہت بازوِ وحشت​ یہ زنجیرِخرد الجھی ہوئی تھی​
جہاں ہم پھر سے بسنا چاہ رہے تھے​ وہ بستی ہُو کی دنیا ہو چکی تھی​
کبھی اک لفظ کے سو سو معانی​ کبھی ساری کہانی اَن کہی تھی​
اب اپنے آپ سے بھی چُھپ گئی ہے​ وہ لڑکی جو سب کو جانتی تھی​​
سحر آغاز، شب اتمامِ حجت​ عجب زہرا کی وضعِ زندگی تھی​[3]

اعزازات

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطاکیا۔[2]

تصانیف

  • شام کا پہلا تارا
  • ورق
  • مجموعہ کلام (کلیات)
  • فراق

حوالہ جات

  1. "زہرا نگاہ، پوئٹری انٹرنیشنل ویب"۔ 08 مئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2016 
  2. ^ ا ب پ ت "زہرا نگاہ، پاکستانی کنیکشنز،برمنگھم برطانیہ"۔ 23 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2016 
  3. جنونِ اولیں شائستگی تھی (غزل)، زہرا نگاہ، اردو محفل فورم، پاکستان