مندرجات کا رخ کریں

عبد العزیز میمن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علامہ   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عبد العزیز میمن
معلومات شخصیت
پیدائش 23 اکتوبر 1888ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راجکوٹ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اکتوبر 1978ء (90 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند (1888–1947)
پاکستان (1947–1978)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن عرب اکیڈمی دمش   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
استاذ ڈپٹی نذیر احمد   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص نبی بخش بلوچ ،  عبداللہ چغتائی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مصنف ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  عربی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل عربی ادب   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ،  جامعہ کراچی ،  جامعہ پنجاب   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
باب ادب

پروفیسر علامہ عبد العزیز میمن (پیدائش: 23 اکتوبر، 1888ء - وفات: 27 اکتوبر، 1978ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے عربی زبان و ادب کے نامور عالم، استاد اور 30 سے زیادہ کتابوں کے مصنف، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ پنجاب اور کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ عربی کے صدر تھے۔

حالات زندگی

[ترمیم]

علامہ عبد العزیز میمن 23 اکتوبر، 1888ء[1] کو پڑدھری، راجکوٹ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔راجکوٹ اور جوناگڑھ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دہلی پہنچے جہاں دیگر علما کے علاوہ ڈپٹی نذیر احمد سے اکتسابِ علم کا موقع ملا۔ 1913ء میں جامعہ پنجاب سے مولوی فاضل کا امتحان دیا اور پوری یونیورسٹی میں اول آئے۔ ایڈورڈ کالج پشاور، اورینٹل کالج لاہور اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے بطور استاد وابستہ رہے۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی میں شعبہ تحقیقات اسلامی اور کراچی یونیورسٹی میں شعبۂ عربی قائم کیا پھر 1964ء سے 1966ء تک جامعہ پنجاب میں صدر شعبہ عربی کے فرائض انجام دیے۔[2]

علامہ عبد العزیز میمن کے فن و شخصیت پر کتب

[ترمیم]
  • علامہ عبد العزیز میمن : سوانح اور علمی خدمات، محمد راشد شیخ، طبع اول ادارۂ احیاے علم و دعوت، 2009ء اور طبع دوم قرطاس پبلشرز کراچی، 2011ء

علامہ عبد العزیز میمن کے فن و شخصیت پر تحقیقی مقالات

[ترمیم]
  • الشیخ عبد العزیز میمن بحیثیت عربی مصنف و محقق (پی ایچ ڈی مقالہ)، افتخار احمد خان، پنجاب یونیورسٹی لاہور، 2005ء

اعزازات

[ترمیم]

حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انھیں14 اگست، 1965ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔[2]

وفات

[ترمیم]

علامہ عبد العزیز میمن 27 اکتوبر، 1978ء کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک ہیں۔[2][1]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پروفیسر محمد اسلم، خفتگانِ کراچی، ادارہ تحقیقات پاکستان، دانشگاہ پنجاب لاہور، نومبر 1991، ص 247
  2. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 470