"پیر محمد کرم شاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 98: سطر 98:
== وصال و تدفین ==
== وصال و تدفین ==


[[9 ذوالحجہ]] [[1418ھ]] بمطابق [[7 اپریل]] [[1998ء]] بروز منگل رات طویل علالت کے بعد آپ کا وصال ہوا۔ سجا دہ نشین آستانہ عالیہ [[سیال شریف]] [[خوا جہ محمد حمید الدین سیا لوی]] نے [[جنازہ|نماز جنازہ]] کی امامت کرائی، آپ کی قبر وصیت کے مطابق دربار عالیہ امیر السالکین میں آپ کے دادا جان پیر امیر شاہ کے بائیں جانب کھودی گئی۔<ref>[http://www.zia-ul-ummat.com/z_01.html ضیاء الامت]</ref><ref>[http://www.crulp.org/dareecha/competitions/Individual/Bhalwal%20Ind/robina,%20individual/robina,%20indiviudal/index.html حضرت کرم شاہ]</ref>
[[9 ذوالحجہ]] [[1418ھ]] بمطابق [[7 اپریل]] [[1998ء]] بروز منگل رات طویل علالت کے بعد آپ کا وصال ہوا۔ سجا دہ نشین آستانہ عالیہ [[سیال شریف]] [[خوا جہ محمد حمید الدین سیا لوی]] نے [[جنازہ|نماز جنازہ]] کی امامت کرائی، آپ کی قبر وصیت کے مطابق دربار عالیہ امیر السالکین میں آپ کے دادا جان پیر امیر شاہ کے بائیں جانب کھودی گئی۔<ref>{{Cite web |url=http://www.zia-ul-ummat.com/z_01.html |title=ضیاء الامت |access-date=2011-05-13 |archive-date=2010-09-18 |archive-url=https://web.archive.org/web/20100918170718/http://www.zia-ul-ummat.com/z_01.html |url-status=dead }}</ref><ref>[http://www.crulp.org/dareecha/competitions/Individual/Bhalwal%20Ind/robina,%20individual/robina,%20indiviudal/index.html حضرت کرم شاہ]</ref>


== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==

نسخہ بمطابق 01:23، 4 فروری 2021ء

شیخ محمد کرم شاہ الأزھری

معلومات شخصیت
پیدائشی نام محمد کرم شاہ
پیدائش 1 جولا‎ئی 1918ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بھیرہ، صوبہ پنجاب
وفات 7 اپریل 1998(1998-40-07) (عمر  79 سال)
اسلام آباد، پاکستان
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اہل سنت، حنفی
اولاد شیخ محمد امین الحسنات شاہ
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ الازہر
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
قومی سیرت النبی ایوارڈ (برائے:ضیاء النبی ) (1994)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ pirkaramshah.com

ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ایک عظیم صوفی و روحانی بزرگ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مایہ ناز مفسر، سیرت نگار، ماہر تعلیم، صحافی، صاحب طرز ادیب اور دیگر بیشمار خوبیوں کے مالک تھے۔ تفسیر ضیاء القرآن، سیرت طیبہ کے موضوع پر ضیاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم، 1971ء سے مسلسل اشاعت پزیر ماہنامہ ضیائے حرم لاہور، منکرین حدیث کے جملہ اعتراضات کے مدلل علمی جوابات پر مبنی حدیث شریف کی اہمیت نیز اس کی فنی، آئینی اور تشریعی حیثیت کے موضوع پر شاہکار کتاب سنت خیر الانام، فقہی، تاریخی، سیاسی، معاشی، معاشرتی اور دیگر اہم موضوعات پر متعدد مقالات و شذرات آپ کی علمی، روحانی اور ملی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف اور ملک بھر میں پھیلی ہوئی اس کی شاخوں کی صورت میں بر صغیر کی بے نظیر علمی تحریک اور معیاری دینی کتب کی اشاعت و ترویج کا عظیم اشاعتی ادارہ ضیاء القرآن پبلیکیشنز ان کے علاوہ ہیں۔

نام و نسب

آپ کے نام کے بارے میں آپ کا اپنا قول ہے کہ 'حضرت پیر کھارا صاحب'،پیرمحمدکرم شاہ المعروف 'ٹوپی والے سرکار' کے ساتھ آپکے خانوادہ کے نسبی تعلقات ہیں۔ اس لیے آپکے جدِ امجد پیر امیر شاہ نے انہی کی نسبت سے آپ کا نام محمد کرم شاہ تجویز فرمایا آپ کا شجرہ نسب شیخ السلام مخدوم بہاءالدین زکریا ملتانی سہروردی سے جا ملتا ہے۔

کنیت

آپ کی کنیت ابو الحسنات آپ کے بڑے صاحبزادے اور موجودہ سجادہ نشین پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب کے نام سے منسوب ہے۔

پیدائش

آپ کی پیدائش رمضان المبارک 1336ھ بمطابق یکم جولائی 1918ء سوموار کی شب بعد نماز تراویح بھیرہ، ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ آپ کے والد پیر محمد شاہ ہاشمی تھے۔

تعلیمی مراحل

خاندانی روایت کے مطابق آپکی تعلیم کا آغاز قرآن کریم سے ہوا ثقہ روایت یہ ہے کہ حافظ دوست محمد سے تعلیم کا آغاز ہوا استاد صاحب انتہائی سادہ مزاج اور نیک طبیت تھے۔ قرآن پاک کی جلد بندی کا کام کرکے رزق حلال کماتے تھے پوری زندگی کسی کے لیے بوجھ نہ بنے نہایت ملنسار اور خلیق تھے۔ جن اساتذہ سے قرآن کی تعلیم حاصل کی ان کے نام یہ ہیں۔

  • حافظ دوست محمد صاحب
  • حافظ مغل صا حب
  • حافظ بیگ صاحب

عصری تعلیم

محمدیہ غوثیہ پرائمری اسکول کا آغاز 1925ء میں ہوا۔ آپ اس اسکول کے پہلے طالب علم ہیں۔ اس لحاظ سے سات سال کی عمر میں تعلیم کا آ غاز کیا پہلے استاد کا نام ماسٹر برخوردار تھا جو محمدیہ غوثیہ اسکول میں ہیڈ ماسڑ تھے۔ پرائمری اسکول میں اس وقت چار کلاسز ہوتی تھی اس لحاظ سے اس اسکول میں آپکی تعلیم کا سلسلہ 1925ء سے 1929ء تک رہا اس کے بعد آپ نے 1936ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول بھیرہ سے میٹرک کا امتحان پاس کیا ہائی اسکول میں دورانِ تعلیم جن اساتذہ سے اکتساب فیض کیا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں:

  • چوہدری ظفر احمد
  • چوہدری جہاں داد
  • فرمان شاہ
  • قاضی محمد صدیق
  • شیخ خورشید احمد

علوم عربیہ و دینیہ

حضور ضیاءالامت نے مولانا محمد قاسم بالا کوٹی سے فارسی کتب کریما، پندنامہ، مصدر فیوض، نام حق پڑھیں اور صرف و نحو اور کافیہ بھی پڑھیں۔ اس کے بعد مولانا عبد الحمید صاحب سے الفیہ، شرح جامی، منطق کے رسا ئل، قطبی، میر قطبی، مبزی، ملا حسن اور سنجانی جیسی کتابیں پڑھیں۔ دیگر کئی علما سے بھی آپ نے علم دین کی بعض دوسری مشہور و معروف کتابیں پڑھیں۔ فلسفہ و منطق کی فنی کتابیں مولانا محمد دین موضع بدھو ضلع اٹک سے پڑھیں مولانا غلام محمد پپلاں میانوالی سے ادب ،فقہ اور ریاضی پڑھی

اوریئنٹل کالج لاہور

1941ء میں اوریئنٹل کالج لاہور میں داخلہ لیا اور فاضل عربی میں شیخ محمد عربی، جناب رسول خان صاحب، مولانا نورالحق جیسے اساتذہ سے علم حاصل کیا۔ آپ نے 600 میں سے 512 نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلی پوزیش لیکر فاضل عربی کا امتحان پاس کیا۔

دورہ حدیث

علوم عقلیہ و نقلیہ سے فراغت کے بعد دورہ حدیث شیخ الاسلام قمر الدین سیالوی، سیال شرف کے حکم پر جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں نعیم الدین مراد آبادی سے 1942ء سے 1943ء تک مکمل کیا اور بعض دیگر کتب بھی پڑھیں۔

بی-اے

1945ء میں جامعہ پنجاب سے بی اے کا امتحان اچھے مقام سے کامیاب کیا۔

جامعہ الازہر مصر

ستمبر 1951ء میں جامعہ الازہر مصر میں داخلہ لیا اور ساتھ ہی ساتھ جامعہ قاہرہ سے ایم-اے کیا۔ جامعہ الازہر سے ایم-فِل نمایاں پوزیشن سے کیا۔ یہاں آپ نے تقریباً ساڑھے تین سال کا عرصہ گزارا۔

دار العلوم محمدیہ غوثیہ کی نشاۃ ثانیہ: مصر سے واپس تشریف لا کر آپ نے دار العلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کی نشاۃ ثانیہ فرمائی اس کا نصاب ترتیب دیا اور علوم قدیمہ و جدیدہ کا حسین امتزاج آپ نے امت کو فراہم کیا اس وقت دار العلوم محمدیہ غوثیہ کی شاخیں پاکستان، برطانیہ، یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خدمت دین کا فریضہ ادا کر رہے ہیں اس ادارہ کے فارغ التحصیل علما بھی پوری دنیا میں دین اسلام کے اجالے پھیلا رہے ہیں

عدالتی امور کی انجام دہی

1981ء میں 63 سال کی عمر میں آپ وفاقی شرعی عدالت کے جج مقرر ہوئے اور 16 سال تک اس فرض کی پاسداری کرتے رہے۔ آپ نے متعدد تاریخی فیصلے کیے جو عدالتی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔

تصانیف

  • ضیاء القرآن3500 صفحات اور 5 جلدوں پر مشتمل یہ تفسیر آپ نے 19 سال کے طویل عرصہ میں مکمل کی۔
  • جمال القرآن قرآن کریم کا خوبصورت محاوراتی اردو ترجمہ جسے انگریزی میں بھی ترجمہ کیا گیا۔
  • ضیاء النبی 7 جلدوں پر مشتمل عشق و محبتِ رسول سے بھرپور سیرت کی یہ کتاب عوام و خواص میں انتہائی مقبول ہے۔ اس کا انگریزی ترجمہ بھی تکمیل پزیر ہے۔
  • سنت خیر الانام اس کا موضوع سنت اور حدیث کی اہمیت اور حجیت ہے اور یہ آپ کی پہلی کاوش ہے جو آپ نے جامعہ الازہر میں دورانِ تعلیم تالیف کی اور یہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہے۔

ماہنامہ ضیائے حرم

1971ء میں آپ نے ماہنامہ ضیائے حرم کا اجرا کیا جو تاحال مسلسل شائع ہو رہا ہے۔

ضیاء القرآن پبلیکیشنز

جون 1974ء میں لاہور میں ضیاء القرآن پبلیکیشنز کا قیام عمل میں آیا جو اسلامی مواد کو دنیا بھر میں پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

اعزازات

حکومت پاکستان نے 1980ء میں آپ کی علمی و اسلامی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا۔

مصر کے صدر حسنی مبارک نے 6 مارچ 1993ء میں دنیائے اسلام کی خدمات کے صلے میں دیا۔

حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے 1994ء میں سیرت کے حوالے سے آپ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف یہ میں اعزاز دیا۔

ڈاکٹر احمد عمر ہاشم نے جامعہ الازہر کا یہ سب سے بڑا اعزاز آپ کو دیا۔

وصال و تدفین

9 ذوالحجہ 1418ھ بمطابق 7 اپریل 1998ء بروز منگل رات طویل علالت کے بعد آپ کا وصال ہوا۔ سجا دہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خوا جہ محمد حمید الدین سیا لوی نے نماز جنازہ کی امامت کرائی، آپ کی قبر وصیت کے مطابق دربار عالیہ امیر السالکین میں آپ کے دادا جان پیر امیر شاہ کے بائیں جانب کھودی گئی۔[1][2]

حوالہ جات

  1. "ضیاء الامت"۔ 18 ستمبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مئی 2011 
  2. حضرت کرم شاہ