مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
Mandra Jn Railway Station
محل وقوعریلوے روڈ، مندرہ
Flag of Pakistan.svg پاکستان
متناسقات33°21′53″N 73°14′16″E / 33.3647°N 73.2377°E / 33.3647; 73.2377متناسقات: 33°21′53″N 73°14′16″E / 33.3647°N 73.2377°E / 33.3647; 73.2377
مالکپاکستان ریلویز
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
پلیٹ فارم2
ٹریک4
روابطمندرہ–بھون ریلوے
تعمیرات
پارکنگموجود ہے
بائیسکل سہولیاتموجود ہے
معذور رسائیHandicapped/disabled access موجود ہے
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈMNA
کرایہ زونپاکستان ریلویز راولپنڈی ڈویژن
تاریخ
عام رسائی1916
سابقہ نامگریٹ انڈین جزیرہ نما ریلوے
خدمات
پچھلا اسٹیشن   مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن   اگلا اسٹیشن
گھنگریلہ   ریلوے لائن
کراچی–پشاور ریلوے لائن
  کلیام اعوان
آخری سٹیشن   ریلوے لائن
مندرہ–بھون ریلوے
  تاراگڑھ
پاکستان ریلوے نیٹ ورک

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی ، پاکستان میں واقع ہے۔ یہ اسٹیشن کراچی-پشاور ریلوے لائن پر واقع ہے۔ مندرہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مندرہ ایک جنکشن ریلوے اسٹیشن ہے یہاں سے ریل گاڑیاں مندرہ–بھون ریلوے کے ذریعے چکوال کو جاتی تھیں اب قریباً بیس برس پہلے اس کو اُکھاڑ کر ختم کر دیا گیا ہے۔ مندرہ ریلوے اسٹیشن دو پلیٹ فارموں پر مشتمل ہے۔

مندرہ ریلوے اسٹیشن ہے جو کچھ عرصہ پہلے بہت خوبصورت تھا اور دور دراز سے مسافرریل کا سفر کر کے جب واپس آتے تو انکی تھکان مندرہ اسٹیشن پر اترتے ہی اتر جاتی تھی۔ مگر آہستہ آہستہ مندرہ اسٹیشن کے تمام گاڑیوں کے اسٹاپ ختم کر دیے گئے اور اسٹیشن کی رونقیں مانند پڑ گئیں اور اب مسافروں کو مندرہ اسٹیشن کی بجائے اگر ریل کا سفر درکار ہو تو راولپنڈی یا گو جر خان کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔

تاریخ[ترمیم]

مندرہ ریلوے اسٹیشن کی بنیاد 1916 ء میں رکھی گئی۔

ریلوے اسٹیشن کوڈ[ترمیم]

پاکستان ریلویز کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن کا کوڈ MNA ہے

موجودہ حالت[ترمیم]

اس وقت یہ اسٹیشن پاکستان ریلویز کے استعمال میں ہے ۔ یہاں گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے ایک وسیع کار پارکنگ کی سہولت موجود ہے۔ دیگر سہولیات بھی میسر ہیں جن میں واٹر کولر، بیت الخلا اور آرام کی جگہیں وغیرہ شامل ہیں۔

محل وقوع[ترمیم]

مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن ، ریلوے روڈ،مندرہ میں واقع ہے۔ اور یہ اسٹیشن راولپنڈی سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

مندرہ–بھون ریلوے[ترمیم]

مندرہ سے بھون ریلوے لائن چکوال کو جاتی ہے۔ اس لائن پر درج ذیل اسٹیشنز ہیں۔

  1. مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
  2. تارا گڑھ ریلوے اسٹیشن
  3. سکھوریلوے اسٹیشن
  4. دولتالہ ریلوے اسٹیشن
  5. سید کسراں ریلوے اسٹیشن
  6. ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
  7. چک نورنگ ریلوے اسٹیشن
  8. چکوال ریلوے اسٹیشن
  9. بھون ریلوے اسٹیشن
مندرہ-بھون ریلوے
کلومیٹر
0 بھون ریلوے اسٹیشن
11 چکوال ریلوے اسٹیشن
31 ڈھڈیال ریلوے اسٹیشن
40 سید کسراں ریلوے اسٹیشن
52 دولتالہ ریلوے اسٹیشن
61 سکھو ریلوے اسٹیشن
74 مندرہ جنکشن ریلوے اسٹیشن
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن

رابطہ کی معلومات[ترمیم]

تصاویر[ترمیم]

Mandra railway station مندرہ


Mandra RS

مزید دیکھیے[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]