امریکین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
دنیا کا نقشہ، امریکین کو واضح کیا گیا ہے

امریکین مغربی کرہ زمین پر شمالی، وسطی اور جنوبی امریکا اور اس سے ملحقہ جزائر و علاقوں پر مشتمل ہے۔ امریکین دنیا کے کل سطحی رقبے کے 8.3 فیصد اور زمینی رقبے کے 28.4 فیصد پر پھیلا ہوا ہے اور دنیا کی کل آبادی کا 14 فیصد یہاں رہائش پذیر ہے۔

امریکین ایک جدید اصطلاح ہے جس کی ضرورت اس لیے پیش آئی کیونکہ امریکا کی اصطلاح ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے مخصوص ہوگئی تھی۔ امریکین میں 35 ممالک شامل ہیں جن میں ریاستہائے متحدہ امریکا بھی ہے۔ دنیا بھر میں امریکا بطور واحد ریاستہائے متحدہ امریکا کے لیے اور امریکین (انگریزی میں: Americas) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے تاہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے اب ریاستہائے متحدہ United States، یو ایس اور صرف States کی اصطلاح بھی عام ہورہی ہیں۔ امیریگو ویسپوچی (امریکو وسپوچی)اطالوی جہاز راں تھا جس کے نام پر نئی دنیا کا نام امریکا پڑا۔