آمنہ بنت وہب
آمنہ بنت وہب | |
---|---|
(عربی میں: آمنة بنت وهب)،(عربی میں: آمنة بنت وهب بن عبد مناف)[1] | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 550ء کی دہائی مکہ [1] |
وفات | سنہ 575ء (24–25 سال)[1] ابواء [2][1] |
شوہر | عبد اللہ بن عبد المطلب (23 جولائی 570–1 جنوری 571)[3][4] |
اولاد | محمد بن عبداللہ |
والد | وہب بن عبد مناف |
والدہ | برہ بنت عبد العزیٰ |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | عربی |
درستی - ترمیم |
آمنہ بنت وہب (پیدائش: 549ء– وفات: 23 مئی 577ء) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی والدہ محترمہ ہیں۔قبیلہ بنو زہرہ سے ہیں۔
سوانح
آپ کے والد کا نام وہب بن عبد مناف تھا۔ آپ کا تعلق قبیلہ بنو زہرہ سے تھا جو قریش ہی کا ایک ذیلی قبیلہ تھا۔ آپ کا سلسلہ نسب حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جدِ امجد عبد مناف بن قصی سے ملتا ہے۔ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے والد عبد اللہ بن عبد المطلب شادی کے کچھ عرصہ بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیدائش سے تقریباً چھ ماہ پہلے وفات پا گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت آمنہ (رضی اللہ عنہا) کے زیرِ پرورش رہے۔حضرت آمنہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) مکہ اور یثرب (مدینہ) کے درمیان ایک سفر کے دوران ابواء کے مقام پر وفات پا گئیں۔ یہ 577ء تھا اور بی بی آمنہ (رضی اللہ تعالٰی عنہا) حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یثرب (مدینہ) لے جا رہی تھیں تاکہ وہ اپنے ماموں سے ملیں اور اپنے والد عبد اللہ کی قبر کی زیارت بھی کریں۔
آپ اپنے قبیلہ میں سیرت النساء کے نام سے مشہور تھیں۔[5] آخری حج کے دوران آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی قبر مبارک کی زیارت کی اور ان کو یاد کر کے روئے۔ یہ جگہ ایک پتھریلا علاقہ ہے جو ایک پہاڑی کا ہموار حصہ ہے۔
مآخذ
- ^ ا ب پ ت ٹ مصنف: خیر الدین زرکلی — عنوان : الأعلام — : اشاعت 15 — جلد: 1 — صفحہ: 26 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://archive.org/details/ZIR2002ARAR
- ↑ https://islamansiklopedisi.org.tr/ebva
- ↑ عنوان : Абдуллах ибн Абд аль-Мутталиб
- ↑ عنوان : Амина бинт Вахб
- ↑ البدایۃ والنہایۃ از ابن کثیر جلد دوم۔ اردو ترجمہ شائع کردہ از نفیس اکیڈمی کراچی۔ صفحہ 156