"نصرت فتح علی خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م improvement
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
(ٹیگ: ردِّ ترمیم)
سطر 31: سطر 31:
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_anniversary_sq.shtml ’رب سے ہمکلام کر دینے والا نصرت]
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_anniversary_sq.shtml ’رب سے ہمکلام کر دینے والا نصرت]
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_waqar_sq.shtml نصرت فتح علی خان سے دو ملاقاتیں]
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_waqar_sq.shtml نصرت فتح علی خان سے دو ملاقاتیں]
* [http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=/Pakistani/Legends/Nusrat+Fateh+Ali+Khan سنیئے نصرت فتح علی خان کو]
* [http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=/Pakistani/Legends/Nusrat+Fateh+Ali+Khan سنیئے نصرت فتح علی خان کو] {{wayback|url=http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=%2FPakistani%2FLegends%2FNusrat+Fateh+Ali+Khan |date=20070817044818 }}
== حوالہ جات ==
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}

نسخہ بمطابق 23:34، 18 جنوری 2021ء

نصرت فتح علی خان

معلومات شخصیت
پیدائش 13 اکتوبر 1948ء [1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فیصل آباد   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 16 اگست 1997ء (49 سال)[1][2][3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات بندش قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد فتح علی خان   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
فنکارانہ زندگی
نوع قوالی ،  غزل   ویکی ڈیٹا پر (P136) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آلہ موسیقی ہارمونیم ،  صوت   ویکی ڈیٹا پر (P1303) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پروڈکشن کمپنی رئیل والڈ ریکارڈ ،  اورینٹل سٹار ایجنسی ،  رحمت گراموفون ہاؤس   ویکی ڈیٹا پر (P264) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ گلو کار ،  موسیقار [5]،  نغمہ ساز ،  استاد موسیقی ،  قوال ،  ریکارڈنگ آرٹسٹ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
فوکوکا ایشیائی ثقافت انعام   (1996)
 تمغائے حسن کارکردگی  
نگار اعزاز  
لکس اسٹائل اعزاز   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
IMDB پر صفحہ[7]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نصرت فتح علی خان عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی۔ انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انہیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکه ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شھر جلندھر میں آبسے۔

ابتدائی شہرت

پاکستان میں نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف اپنے خاندان کی روایتی رنگ میں گائی ہوئی ان کی ابتدائی قوالیوں سے ہوا۔ ان کی مشہور قوالی ’علی مولا علی‘ انہی دنوں کی یادگار ہے۔ بعد میں انہوں نے لوک شاعری اور اپنے ہم عصر شعرا کا کلام اپنے مخصوص انداز میں گا کر ملک کے اندر کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور اس دور میں ’سن چرخے مٹھی مٹھی مٹھی کوک ماہی مینوں یاد آوندا‘ اور ’سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام‘ نے عام طور پر قوالی سے لگاؤ نہ رکھنے والے طبقے کو بھی اپنی طرف راغب کیا اور یوں نصرت فتح علی خان کا حلقہ اثر وسیع تر ہو گیا۔

بین الاقوامی کامیابی

فائل:Pak nusrat150.jpg
نصرت فتح علی خان

آپ صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب پیٹر جبریل کی موسیقی میں گائی گئی ان کی قوالی ’دم مست قلندر مست مست‘ ریلیز ہوئی۔ اس مشہور قوالی کے منظر عام میں آنے سے پہلے وہ امریکہ میں بروکلن اکیڈمی آف میوزک کے نیکسٹ ویوو فیسٹول میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکے تھے، لیکن ’دم مست قلندر مست مست‘ کی ریلیز کے بعد انہیں یونیورسٹی آف واشنگٹن میں موسیقی کی تدریس کی دعوت دی گئی۔

بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ مین واکنگ‘ کا ساؤنڈ ٹریک تھا۔ بعد میں انہوں نے ہالی وڈ کی فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ اور بالی وڈ میں پھولن دیوی کی زندگی پر بننے والی متنازع فلم ’بینڈٹ کوئین‘ کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔ نصرت فتح علی خان نے جدید مغربی موسیقی اور مشرقی کلاسیکی موسیقی کے ملاپ سے ایک نیا رنگ پیدا کیا۔ اور نئی نسل کے سننے والوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔

مشہور قوالیاں

  • شکوہ / جواب شکوہ
  • میرا پیا گھر آیا
  • دم مست قلندر مست مست
  • یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
  • زِحالِ مسکیں مکن تغافل (فارسی)
  • رنگ
  • حق علی علی مولا علی علی
  • نی میں جانا جوگی دے نال
  • چل میرے دل کھلا ہے مے خانا
  • یاداں وچھڑے سجن دیاں آیاں
  • علی د ملنگ میں علی دا

بیرونی روابط

حوالہ جات

  1. ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0002163 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2015
  2. ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb138938164 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nusrat-Fateh-Ali-Khan — بنام: Nusrat Fateh Ali Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  4. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w69w3s24 — بنام: Nusrat Fateh Ali Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/449/000065254/
  6. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/134929507
  7. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/5968383c-11c1-4c5b-ada0-504a38cec8e7 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021