"نصرت فتح علی خان" کے نسخوں کے درمیان فرق
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8 |
||
سطر 48: | سطر 48: | ||
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_anniversary_sq.shtml ’رب سے ہمکلام کر دینے والا نصرت] |
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_anniversary_sq.shtml ’رب سے ہمکلام کر دینے والا نصرت] |
||
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_waqar_sq.shtml نصرت فتح علی خان سے دو ملاقاتیں] |
* [http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/story/2007/08/070816_nusrat_waqar_sq.shtml نصرت فتح علی خان سے دو ملاقاتیں] |
||
* [http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=/Pakistani/Legends/Nusrat+Fateh+Ali+Khan سنیئے نصرت فتح علی خان کو] |
* [http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=/Pakistani/Legends/Nusrat+Fateh+Ali+Khan سنیئے نصرت فتح علی خان کو] {{wayback|url=http://www.sangeetradio.com/music/Default.asp?q=f&f=%2FPakistani%2FLegends%2FNusrat+Fateh+Ali+Khan |date=20070817044818 }} |
||
== حوالہ جات == |
== حوالہ جات == |
||
{{حوالہ جات}} |
{{حوالہ جات}} |
نسخہ بمطابق 07:57، 27 فروری 2021ء
نصرت فتح علی خان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 13 اکتوبر 1948ء [1][2][3][4] فیصل آباد |
وفات | 16 اگست 1997ء (49 سال)[1][2][3][4] لندن |
وجہ وفات | بندش قلب |
شہریت | پاکستان |
والد | فتح علی خان |
بہن/بھائی | |
فنکارانہ زندگی | |
نوع | قوالی ، غزل |
آلہ موسیقی | ہارمونیم ، صوت |
پروڈکشن کمپنی | رئیل والڈ ریکارڈ ، اورینٹل سٹار ایجنسی ، رحمت گراموفون ہاؤس |
پیشہ | گلو کار ، موسیقار [5]، نغمہ ساز ، استاد موسیقی ، قوال ، ریکارڈنگ آرٹسٹ |
پیشہ ورانہ زبان | اردو [6] |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
IMDB پر صفحہ[7] | |
درستی - ترمیم |
نصرت فتح علی خان (ولادت: پرویز فتح علی خان؛ 13 اکتوبر 1948ء۔ 16 اگست 1997ء) عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور موسیقی ڈائریکٹر بنیادی طور پر قوالی کے گلوکار تھے۔ نصرت فتح علی خان کو بڑے پیمانے پر اردو زبان میں صوفی گلوکار اور جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے قوالی گلوکار کے طور پر سمجھے جاتے ہیں، [8] انہیں اکثر "شہنشاہ قوالی" ( قوالی کے بادشاہ) کہا جاتا ہے۔[9][10][11] نصرت فتح علی خان کو 2016ء میں ایل اے ہفت روزہ نے اب تک کا چوتھا عظیم گلوکار بتایا گیا تھا۔[12] ان کے پاس صوتی صلاحیتوں کی ایک غیر معمولی حد تھی اور وہ کئی گھنٹوں تک اعلیٰ درجے کی شدت میں قوالی پیش کر سکتے تھے۔[13][14][15][16]
گلوکار فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد فتح علی خان اور تایا مبارک علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان کے وقت مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر سے ہجرت کرکے فیصل آباد میں سکونت اختیار کی تھی۔ استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی۔ انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا اور ان کے فیض سے خود انہیں بے پناہ شہرت نصیب ہوئی۔آپ کی دادا افغانستان کے درالحکومت کابل کے رھنے والے پٹھان کے شاخ نورزئی سے تعلق رکھتے تھے جو بعد میں بھارت مشترکہ ھندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب کی شہر جلندھر میں آبسے۔
حالات زندگی
ابتدائی زندگی اور کیریئر
نصرت فتح علی خان 1948ء میں پاکستان کے پنجاب کے فیصل آباد میں ایک افغان مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔[17][18] خان کے خاندان کا تعلق موجودہ بھارت میں پنجاب کے شہر جالندھر کے بستی شیخ درویش سے تھا۔ ان کے خاندان تقسیم کے بعد پاکستان چلا گیا۔ نصرت فتح علی خان کے آبا و اجداد نے وہاں موسیقی اور گانا سیکھا اور اسے بطور پیشہ اپنایا۔نصرت فتح علی خان، فتح علی خان کے پانچ بچوں میں پہلے بیٹے تھے۔ خان کے خاندان میں، جن میں چار بڑی بہنیں اور ایک چھوٹے بھائی فرخ فتح علی خان شامل ہیں، نصرت فتح علی خان وسطی فیصل آباد میں پلے بڑے ہوئے۔ خاندان میں قوالی کی روایت تقریباً 600 سالوں سے ایک کے بعد ایک آنے والی نسلوں چلتی رہی۔[19] ابتدا میں، ان کے والد نہیں چاہتے تھے کہ خان اس خاندانی پیشے پر عمل کرے۔ فتح علی خان اپنے بیٹے کو ڈاکٹر یا انجینئر بنانا چاہتے تھے کیونکہ نصرت فتح علی کو لگا کہ قوالی فنکاروں کی معاشرتی حیثیت کم ہے۔ تاہم، نصرت فتح علی نے قوالی میں اس قدر دلچسپی اور دلچسپی ظاہر کی، کہ آخر کار ان کے والد انکار نہ کر پائے۔[20]
پاکستان میں نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف اپنے خاندان کی روایتی رنگ میں گائی ہوئی ان کی ابتدائی قوالیوں سے ہوا۔ ان کی مشہور قوالی ’علی مولا علی‘ انہی دنوں کی یادگار ہے۔ بعد میں انہوں نے لوک شاعری اور اپنے ہم عصر شعرا کا کلام اپنے مخصوص انداز میں گا کر ملک کے اندر کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور اس دور میں ’سن چرخے مٹھی مٹھی مٹھی کوک ماہی مینوں یاد آوندا‘ اور ’سانسوں کی مالا پہ سمروں میں پی کا نام‘ نے عام طور پر قوالی سے لگاؤ نہ رکھنے والے طبقے کو بھی اپنی طرف راغب کیا اور یوں نصرت فتح علی خان کا حلقہ اثر وسیع تر ہو گیا۔
بعد میں کیریئر
1985ء کے موسم گرما میں، نصرت فتح علی خان نے لندن میں میوزک، آرٹس اینڈ ڈانس (WOMAD) فیسٹیول میں پیشکش کی۔[21]
وفات
مختلف اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نصرت فتح علی خان کا وزن 135 کلوگرام سے زیادہ تھا۔
ایوارڈ اور لقب
نصرت فتح علی خان کو وسیع پیمانے پر تاریخ کا سب سے اہم قوال مانا جاتا ہے۔[22][23]
خراج تحسین اور میراث
نصرت فتح علی خان کو اکثر "موسیقی دنیا" کا ایک پیش کنندہ قرار دیا جاتا ہے۔[24]
بین الاقوامی کامیابی
آپ صحیح معنوں میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب پیٹر جبریل کی موسیقی میں گائی گئی ان کی قوالی ’دم مست قلندر مست مست‘ ریلیز ہوئی۔ اس مشہور قوالی کے منظر عام میں آنے سے پہلے وہ امریکا میں بروکلن اکیڈمی آف میوزک کے نیکسٹ ویوو فیسٹول میں اپنے فن کے جوہر دکھا چکے تھے، لیکن ’دم مست قلندر مست مست‘ کی ریلیز کے بعد انہیں یونیورسٹی آف واشنگٹن میں موسیقی کی تدریس کی دعوت دی گئی۔
بین الاقومی سطح پر صحیح معنوں میں ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ مین واکنگ‘ کا ساؤنڈ ٹریک تھا۔ بعد میں انہوں نے ہالی وڈ کی فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ اور بالی وڈ میں پھولن دیوی کی زندگی پر بننے والی متنازع فلم ’بینڈٹ کوئین‘ کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔ نصرت فتح علی خان نے جدید مغربی موسیقی اور مشرقی کلاسیکی موسیقی کے ملاپ سے ایک نیا رنگ پیدا کیا۔ اور نئی نسل کے سننے والوں میں کافی مقبولیت حاصل کی۔
مشہور قوالیاں
- شکوہ / جواب شکوہ
- میرا پیا گھر آیا
- دم مست قلندر مست مست
- یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے
- زِحالِ مسکیں مکن تغافل (فارسی)
- رنگ
- حق علی علی مولا علی علی
- نی میں جانا جوگی دے نال
- چل میرے دل کھلا ہے مے خانا
- یاداں وچھڑے سجن دیاں آیاں
- علی د ملنگ میں علی دا
بیرونی روابط
- ’رب سے ہمکلام کر دینے والا نصرت
- نصرت فتح علی خان سے دو ملاقاتیں
- سنیئے نصرت فتح علی خان کو آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sangeetradio.com (Error: unknown archive URL)
حوالہ جات
- ^ ا ب انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=345&url_prefix=https://www.imdb.com/&id=nm0002163 — اخذ شدہ بتاریخ: 14 اگست 2015
- ^ ا ب http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb138938164 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nusrat-Fateh-Ali-Khan — بنام: Nusrat Fateh Ali Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w69w3s24 — بنام: Nusrat Fateh Ali Khan — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ این این ڈی بی شخصی آئی ڈی: https://www.nndb.com/people/449/000065254/
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/134929507
- ↑ میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/5968383c-11c1-4c5b-ada0-504a38cec8e7 — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اگست 2021
- ↑ "Nusrat Fateh Ali Khan, Pakistani Sufi Singer, 48"۔ The New York Times۔ 1997-08-17۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2020
- ↑ "Google Acclaims Renowned Singer Nusrat Fateh Ali Khan on His 67th Birthday"۔ NDTV.com۔ 2020-12-09۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2020
- ↑ "BBC Asian Network – Nusrat: 20 Years On, Nusrat Through the Night! – Jeff Buckley, The Grammys & UNESCO! 11 little known facts about Nusrat Fateh Ali Khan"۔ BBC (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2020
- ↑ Shamsul Islam (2012-08-16)۔ "Shahenshah-e-Qawwali: Remembering Nusrat Fateh Ali Khan"۔ The Express Tribune (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2020
- ↑ https://www.laweekly.com/the-20-best-singers-of-all-time-video/
- ↑ "Nusrat Fateh Ali Khan: National Geographic World Music"۔ Worldmusic.nationalgeographic.com۔ 17 اکتوبر 2002۔ 20 مارچ 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 7 نومبر 2012
- ↑ Ghulam Haider Khan (6 جنوری 2006)۔ "A Tribute By Ustad Ghulam Haider Khan, Friday Times"۔ Thefridaytimes.com۔ 16 ستمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2012
- ↑ "BBC Radio 6 Music – Guru of Peace: An Introduction to Nusrat Fateh Ali Khan"۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2019
- ↑ "World Music Legends Nusrat Fateh Ali Khan"۔ Globalrhythm.net۔ 22 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 دسمبر 2011
- ↑ Arbor, Ann, University Musical society, Nusrat Fateh Ali khan, Michigan, 1993
- ↑ Karla, S Virinder, University of Manchester, Punjabiyat and the music of Nusrat Fateh Ali Khan, Manchester, UK, 2014
- ↑ "The Herald"۔ 2007۔
Born into a family that has been associated with qawwali for the last 600 years.۔.
- ↑ "Ustad Nusrat Fateh Ali Khan: A tribute, Hindustan Times"۔ 6 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Nusrat Fateh Ali Khan – The 7th Fukuoka Asian Culture Prizes 1996__Arts and Culture Prize"۔ Asianmonth.com
- ↑ Ken Hunt. Nusrat Fateh Ali Khan –Biography at AllMusic
- ↑ Virginia Gorlinski. Nusrat Fateh Ali Khan۔ دائرۃ المعارف بریٹانیکا۔
- ↑ Michel-Andre Bossy، Thomas Brothers، John C. McEnroe (2001)۔ Artists, Writers, and Musicians۔ Greenwood Publishing Group۔ صفحہ: 105
- 1948ء کی پیدائشیں
- 13 اکتوبر کی پیدائشیں
- فیصل آباد میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1997ء کی وفیات
- 16 اگست کی وفیات
- لندن میں وفات پانے والی شخصیات
- فکوکا ایشیان کلچر اعزاز یافتگان
- تمغائے حسن کارکردگی وصول کنندگان
- نگار اعزاز جیتنے والی شخصیات
- نصرت فتح علی خان
- اردو زبان کے گلوکار
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بیسویں صدی کے گلوکار
- پاکستانی غزل گائیک
- پاکستانی فلمی گلوکار
- پاکستانی قوال
- پاکستانی کلاس کی گلوکار
- پاکستانی لوک گلوکار
- پاکستانی مرد گلوکار
- پاکستانی مسلم شخصیات
- پنجابی ثقافت
- پنجابی شخصیات
- پنجابی گلوکار
- پنجاب، پاکستان کے گلوکار
- پنجاب، پاکستان کے موسیقار
- فارسی زبان کے گلوکار
- فتح علی خان خاندان
- فیصل آباد کی شخصیات
- ہارمونیم نواز
- طبلہ نواز
- فیصل آباد کے گلوکار