یحیی بن زکریا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یحیی بن زکریا

یحییٰ کے معنی ہیں زندہ ہوتا ہے یا زندہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام یحییٰ رکھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ایمان کے ساتھ زندہ رکھا۔ یا وہ کلمہ حق کہنے کی باداش میں قتل کیے جانے کے بعد ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گئے۔[1] یحییٰ علیہ السلام خدا کے برگزیدہ پیغمبروں میں سے ایک تھے۔ آپ حضرت زکریا علیہ السلام جو خود اللہ کے ایک نبی تھے حضرت یحییٰ علیہ السلام ان کے بیٹے تھے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پہلے معبوث ہوئے۔ اور آپ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے چھ ماہ بڑے تھے۔ جب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو معراج هوئی تو دوسرے آسمان پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ و الہ وسلم اور حضرت یحییٰ علیہ السلام و حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ملاقات هوئی۔ آپ حضرت سلیمان علیہ اسلام کی اولاد میں سے ہیں۔

شہادت

حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت:۔ ابن عساکر نے المستقصی فی فضائل الاقصیٰ میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کی شہادت کا واقعہ اس طرح تحریر فرمایا ہے کہ دمشق کے بادشاہ حداد بن حدارنے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ پھر وہ چاہتا تھا کہ بغیر حلالہ اس کو واپس کر کے اپنی بیوی بنالے۔ اس نے حضرت یحییٰ علیہ السلام سے فتویٰ طلب کیا تو آپ نے فرمایا کہ وہ اب تم پر حرام ہوچکی ہے اس کی بیوی کو یہ بات سخت ناگوار گزری اور وہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کے قتل کے درپے ہو گئی۔ چنانچہ اس نے بادشاہ کو مجبور کر کے قتل کی اجازت حاصل کرلی اور جب کہ وہ مسجد جبرون میں نماز پڑھ رہے تھے بحالت سجدہ ان کو قتل کرادیا اور ایک طشت میں ان کا سر مبارک اپنے سامنے منگوایا۔ مگر کٹا ہوا سر اس حالت میں بھی یہی کہتا رہا کہ تو بغیر حلالہ کرائے بادشاہ کے لیے حلال نہیںاور اسی حالت میں اس پر خدا کا یہ عذاب نازل ہو گیا وہ عورت سر مبارک کے ساتھ زمین میں دھنس گئی۔[2]

حوالہ جات

  • J. W. Meri (2002)۔ The Cult of Saints Among Muslims and Jews in Medieval Syria۔ Oxford University Press۔ ISBN 0-19-925078-2 
  1. تفسیر تبیان القرآن غلام رسول سعیدی، سورہ آل عمران، آیت39
  2. البدایہ والنہایہ،ج2،ص55