دہشت گردی

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search

دہشت گردی کی کوئی ایسی تعریف کرنا کہ جو ہر لحاظ سے مکمل اور ہر موقع پر سو فیصد اتفاق راۓ سے لاگو کی جاسکے ، اگر ناممکن نہیں تو کم ازکم بحرامکان لاپذیر کے ساحل پر پیادہ رو ضرور ہے۔ اگر ہر قسم کے پس منظر اور اس معاشرے کے حالات کو یکسر نظر انداز کردیا جاۓ تو پھر اس لفظ کی لـغـوی تـشریـح یوں ہو سکتی ہے کہ؛ خوف اور ہراس پیدا کر کے اپنے مقاصد کے حصول کی خاطر ایسے نپے تلے طریقہ کار یا حکمت عملی اختیار کرنا کہ جس سے قصور وار اور بے قصور کی تمیز کے بغیر، (عام شہریوں سمیت) ہر ممکنہ حدف کو ملوث کرتے ہوۓ، وسیع پیمانے پر دہشت و تکلیف اور رعب و اضطراب (جسمانی نہ سہی نفسیاتی) پھیلایا جاۓ دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔