"ابو حنیفہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی املا ← 1، علما، جو، 3، 4، فقہا، 2، 6، 5؛ تزئینی تبدیلیاں
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 174: سطر 174:
{{معلومات کتب خانہ}}
{{معلومات کتب خانہ}}
{{زمرہ کومنز|Abu Hanifa}} == بیرونی روابط ==
{{زمرہ کومنز|Abu Hanifa}} == بیرونی روابط ==
* [http://www.islam-qa.com/ur/ref/46992/ امام ابو حنيفہ كے متعلق معلومات]
* [http://www.islam-qa.com/ur/ref/46992/ امام ابو حنيفہ كے متعلق معلومات] {{wayback|url=http://www.islam-qa.com/ur/ref/46992/ |date=20091002042234 }}
{{حنفی علما}}
{{حنفی علما}}
{{خراسان کی شخصیات}}
{{خراسان کی شخصیات}}

نسخہ بمطابق 06:37، 8 فروری 2021ء

امام   ویکی ڈیٹا پر (P511) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ابو حنیفہ
(عربی میں: أَبُو حَنِيفَةَ النُّعْمَانُ ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (عربی میں: النُّعْمَانِ بْنِ ثَابِتٍ بْنِ مَرْزُبَان الكُوفِيّ التَّيْمِيّ بِالْوَلَاء ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 5 ستمبر 699ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوفہ [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 جون 767ء (68 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن بغداد   ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاد حماد بن ابی سلیمان ،  عطاء بن ابی رباح ،  زید بن علی رضی اللہ عنہ ،  جعفر الصادق [4]،  انس بن مالک ،  عامر بن شراحیل شعبی ،  طاؤس بن کیسان ،  عبدالرحمن بن ہرمز ،  عمرو بن دینار ،  طلحہ بن نافع ،  نافع مولی ابن عمر ،  سماک بن حرب ،  عبد الملک بن عمیر ،  محمد باقر ،  ابن شہاب زہری ،  Muhammad ibn Munkadir ،  عطاء بن سائب ،  ہشام بن عروہ   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نمایاں شاگرد ابو یوسف ،  محمد بن حسن شیبانی [5]،  ابراہیم بن طہمان ،  حسن بن زیاد ،  ابو عمارہ حمزہ الکوفی ،  ابوسلیمان داؤدطائی ،  عبد اللہ ابن مبارک   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم ،  تاجر ،  فقیہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [6]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فقہ ،  علم حدیث   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں مسند ابوحنیفہ ،  الفقہ الاکبر (کتاب)   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر زید بن علی
جعفر الصادق
حماد بن ابی سلیمان
متاثر امام مالک بن انس
محمد بن حسن شیبانی
ابو یوسف
ابو جعفرطحاوی
مجدد الف ثانی
ضیاء الدین مدنی
شاہ ولی اللہ
عبیداللہ ابن موسیٰ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

بسلسلہ شرعی علوم
علم فقہ

نعمان ابن ثابت بن زوطا بن مرزبان (پیدائش: 5 ستمبر 699ء– وفات: 14 جون 767ء) (فارسی: ابوحنیفه،عربی: نعمان بن ثابت بن زوطا بن مرزبان)، عام طور پر آپکو امام ابو حنیفہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آپ سنی حنفی فقہ (اسلامی فقہ) کے بانی تھے۔ آپ ایک تابعی، مسلمان عالم دین، مجتہد، فقیہ اور اسلامی قانون کے اولین تدوین کرنے والوں میں شامل تھے۔ آپ کے ماننے والوں کو حنفی کہا جاتا ہے۔ زیدی شیعہ مسلمانوں کی طرف سے بھی آ پ کو ایک معروف اسلامی عالم دین اور شخصیت تصور کیا جا تا ہے۔ انہیں عام طور پر "امام اعظم" کہا جاتا ہے۔

ابو حنیفہ سے متعلق بشارات

امام ابو حنیفہ کے فضائل و مناقب میں شیخ جلال الدین سیوطی (شافعی- مقلد) (849-911ھ) اپنی کتاب "التبييض الصحيفه في مناقب الإمام أبي حنيفه" میں تسلیم کیا ہے کہ اس پیشین گوئی کے بڑے مصداق امام اعظم ابو حنیفہ النعمان ہیں۔

القرآن:

اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے

— 

حدیث میں ہے صحابہ کرام نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم! وہ دوسری قوم کون ہے جس کی طرف اشارہ ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سلمان فارسی پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: اس کی قوم اور فرمایا: خدا کی قسم اگر ایمان ثریا پر جا پہنچے تو فارس کے لوگ وہاں سے بھی اس کو اتار لائیں گے۔[8]

اور (اس رسول کی بعثت) دوسرے لوگوں کے لیے بھی ہے جو ابھی ان (مسلمانوں) سے نہیں ملے...

— 

حدیث میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے (وَّاٰخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوْا بِهِمْ ۭ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ) 63۔ الجمعہ:3) کی نسبت سوال کیا گیا تو سلمان فارسی کے شانہ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا کہ اگر علم یا (فرمایا) دین ثریا پر جا پہنچے گا تو اس کی قوم فارس کا مرد وہاں سے بھی لے آئے گا۔[9][10]

ابتدائی زندگی

آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ تمام ائمہ کے مقابلے میں سب سے بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80 ھ بمطابق 699ء میں ہوئی سنہ وفات 150ھ ہے۔ ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا، لٰہذا تجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلٰی علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔

آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ آپ نے اپنی عمر مبارک میں 7 ہزار مرتبہ ختم قرآن کیا۔ 45 سال تک ایک وضو سے پانچوں نمازیں پڑھیں، رات کے دو نفلوں میں پورا قرآن حکیم ختم کرنے والے امام اعظم ابو حنیفہ دن کو علم پھیلاتے اور رات کو عبادت کرتے، ان کی حیات مبارکہ کے لاتعداد گوشے ہیں۔ ائمہ حدیث آپ کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک طرف آپ علم کے سمندر ہیں اور دوسری طرف زہد و تقویٰ اور طہارت کے پہاڑ ہیں۔ ابو حنیفہ میانہ قد، خوش رو اور موزوں جسم کے مالک تھے۔ گفتگو نہایت شیریں کرتے آواز بلند اور صاف تھی اور فصاحت سے ادا کر تے تھے۔ اکثر خوش لباس رہتے تھے۔ سرکاری وظیفہ خواری سے دور رہے۔ حریت فکر، بے نیازی اور حق گوئی ان کا طرہء امتیاز تھا۔

ابو حنیفہ کی تابعیت

امام ابوحنیفہؒ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کا آخری دور پایا ہے

کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کی زیارت کا شرف حاصل کیاہے ۔

اور صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت بھی کی ہے ۔

امام ابو حنیفہؒ کا حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہکو دیکھنے پر تو تمام علما کا اتفاق ہے ۔

ابن سعدؒ ، خطیب بغدادیؒ ، بیہقیؒ ، ابن جوزیؒ ، ابو موسی المدینیؒ ، جصاصؒ ، قدوریؒ ، صیمریؒ ،

نوویؒ ، المزیؒ ، ولی عراقیؒ ، زین عراقیؒ ، ابن حجر عسقلانیؒ ، ابن ناصر الدین دمشقیؒ ، ابن عبد الہادیؒ،

کے علاوہ لا تعداد ائمہ محدثین فقہا مؤرخین نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ کی زیارت کا ذکر کیا ہے ۔

حافظ ذہبی لکھتے ہیں :

مولدہ سنۃ ثمانین رای انس بن مالک غیر مرۃ لما قدم علیہم الکوفۃ

ترجمہ: حضرت امام کی پیدائش سنہ 80ھ میں ہوئی، آپ نے حضرت انس بن مالک (93ھ) کو جب وہ کوفہ گئے تو کئی دفعہ دیکھا۔[11]

البتہ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرنے میں اختلاف ہے ۔

لیکن دوسرے صحابی حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزء الزبیدی رضی اللہ عنہ سے صحیح سند سے روایت کرنا بھی ثابت ہے ۔

جو ان کتب میں موجود ہے ۔

1- جامع بیان العلم - ابن عبد البرؒ

2- مسند ابی حنیفہؒ ، ابن المقرئ ؒ

3- مسند ابی حنیفہؒ ، ابو نعیم اصفہانی ؒ

4- الانتصار ، الجعابیؒ (بحوالہ مناقب موفق)

وغیرہ کتب

اور حضرت عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ کو دیکھنے کا ذکر ابن سعدؒ ، البیہقیؒ نے مدخل میں ، ابو موسی المدینی ؒ نے الرباعی فی التابعین میں ، ابن عبد البر ؒ نے استغنا فی الکنی میں بھی کیا ہے ۔

یہ تو دوسرے مسالک کے ائمہ کا ذکر ہے ، ورنہ ائمہ احناف کے تقریباََ تمام فقہا ، محدثین ، مورخین کا امام ابوحنیفہؒ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے دیکھنے اور اُن سے روایت کرنے پر اتفاق ہے ۔

امام اعظم کے سفر

امام اعظم نے علم حدیث کے حصول کے لیے تین مقامات کا بطورِ خاص سفر کیا۔ آپ نے علم حدیث سب سے پہلے کوفہ میں حاصل کیا کیونکہ آپ کوفہ کے رہنے والے تھے اور کوفہ علم حدیث کا بہت بڑا مرکز تھا۔ گویا آپ علم حدیث کے گھر میں پیدا ہوئے، وہیں پڑھا، کوفہ کے سب سے بڑے علم کے وارث امام اعظم خود بنے۔ دوسرا مقام حرمین شریفین کا تھا۔ جہاں سے آپ نے احادیث اخذ کیں اور تیسرا مقام بصرہ تھا۔ امام ابو حنیفہ نے تقریبًا 4 ہزار اساتذہ سے علم حاصل کیا۔

اساتذہ

علم الادب، علم الانساب اور علم الکلام کی تحصیل کے بعد علم فقہ کے لیے امام حماد کے حلقہ درس سے فیض یاب ہوئے۔ آپ علم فقه كے عالم ہیں۔آپ کے شیوخ و اساتذہ کی تعداد چار ہزار بتائی جاتی ہے۔ جن سے وہ وقتاً فوقتاً اکتساب علم کرتے رہے۔ امام محمد باقر اور امام جعفر صادق کی شاگردی کا فخر بھی انہیں حاصل ہے۔

امام ابوحنیفہ نے تقریباً چار ہزار مشائخ سے علم حاصل کیا، خود امام ابوحنیفہ کا قول ہے کہ

میں نے کوفہ وبصرہ کا کوئی ایسا محدث نہیں چھوڑا جس سے میں نے علمی استفادہ نہ کیا ہو

[12]

درس و تدریس

آپ نے تحصیل علم کے بعد جب درس و تدریس کے سلسلہ کا آغاز کیا تو آپ کے حلقہ درس میں زبردست اژدھام ہوتا اور حاضرین میں اکثریت اد دور کے جید صاحبان علم کی ہوتی۔ علامہ کروری نے آپ کے خاص تلامذہ میں آٹھ سو فقہا محدثین اور صوفیا و مشائخ شمار کیا ہے۔ یہ ان ہزار ہا انسانوں کے علاوہ تھے۔ جو ان کے حلقہ درس میں شریک ہوتے رہتے تھے۔ آپ نے فقہ حنفیہ کی صورت میں اسلام کی قانونی و دستوری جامعیت کی لاجواب شہادت مہیا کی اور اس مدت میں جو مسائل مدون کیے ان کی تعداد بارہ لاکھ ستر ہزار سے زائد ہے۔ آپ کی تالیف پر اجماع ہے۔ اور صحابہ سے نقل روایت بھی ثابت ہے۔ آپ شریعت کے ستون تھے۔

مورخ خطیب بغدادی نے امام کے پوتے اسماعیل سے روایت کیا ہے کہ ’’میں اسماعیل بن حماد بن نعمان بن ثابت بن مرزبان ہوں ہم لوگ نسلاً فارس سے ہیں۔ ‘‘ امام صاحب کے دادا ثابت بچپن میں حضرت علی علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے انہوں نے ان کے خاندان کے حق میں دعائے خیر کی تھی۔ ’’ہمیں امید ہے۔ وہ دعا بے اثر نہیں رہی۔ ‘‘ تجارت ان کا ذریعہ معاش تھا۔ تجارت سے ہی رزق حلال کماتے دولت کی کمی نہ تھی۔ لیکن ان کی دولت و ثروت کا فائدہ طلبہ اور حاجت مندوں ہی کو پہنچتا۔ فروخت کیے جانے والے کپڑے کے محاسن اور عیوب آپ برابر بیان کرتے اور خرابی کو کبھی نہ چھپاتے اپنے شاگردوں کی اکثر مالی امداد کرتے ۔

تلامذہ

حضرت امام ابو حنیفہ کے ایک ہزار کے قریب شاگرد تھے جن میں چالیس افراد بہت ہی جلیل المرتبت تھے اور وہ درجۂ اجتہاد کو پہنچے ہوئے تھے۔ وہ آپ کے مشیرِ خاص بھی تھے۔ ان میں سے چند کے نام یہ ہیں :

اہم تصانیف

آپ کی چند مشہور کتب درج ذیل ہیں :

اصول دین - عقائد :

1- فقہ اکبر - بروایت ، امام حماد بن ابی حنیفہ ؒ

2- فقہ اکبر - بروایت ، امام ابو مطیع بلخی ؒ

3- العالم والمتعلم - بروایت ، امام ابو حفص مقاتل السمرقندیؒ

4- الرسالہ الی البتی

یہ مشہور فقیہ اور امام عثمان البتیؒ کی طرف بعض مسائل کی وضاحت کے سلسلہ میں لکھا۔

5- الوصایا - ابو حنیفہؒ

امام صاحب نے اصول دین ، قضاء وغیرہ سے متعلق اپنے تلامذہ کو وصیتیں کیں۔

  1. الوصیہ الی اصحابہ
  2. الوصیہ الی ابویوسف قاضی
  3. الوصیہ الی یوسف السمتی
  4. الوصیہ الی حماد بن ابی حنیفہ
  5. الوصیہ الی نوح بن ابی مریم

حدیث:

کتاب الآثار - ابو حنیفہ النعمان ؒ

حدیث کی قدیم ترین اور صحیح روایات پر مشتمل کتاب ہے ۔ اس کو ائمہ کی بڑی تعداد نے امام ابوحنیفہؒ سے روایت کیا ہے ۔[13]

اس کے علاوہ امام صاحب کی روایت کردہ احادیث کو جلیل القدر ائمہ نے مسانید ، اربعین ، وحدان ،موسوعہ کی شکل میں جمع کیا۔

فقہ:

امام ابوحنیفہؒ نے قرآن و سنت سے ہزاروں مسائل نکالے اور فقہ کی تدوین فرمائی ۔

جن کو ان کے تلامذہ کی جماعت نے ان کی زیر نگرانی کتب میں لکھا۔

امام صاحب کے تلامذہ نے ان مسائل کو امام صاحب سے روایت بھی کیا اور اُن پر اپنی آراء کا بھی اضافہ کیا ، جس کی تکمیل امام محمد بن حسن شیبانی ؒ نے

فرمائی ، انہوں نے ان مسائل کو 6 کتب میں بیان کیا ۔ یہ کتب ظاہر الروایۃ کہلاتی ہیں ۔ جو فقہ حنفی کی بنیاد ہیں ۔

1۔ کتاب الاصل (المبسوط ) 2۔ جامع الصغیر 3۔ جامع الکبیر 4۔ السیر الصغیر 5۔ السیر الکبیر 6۔ الزیادات

دیگر تصانیف :

اس کے علاوہ امام صاحب کی تصانیف جو ہم تک نہیں پہنچ سکیں ۔

  1. كتاب الصلاة
  2. المناسك
  3. كتاب الرهن
  4. الشروط
  5. الفرائض
  6. كتاب الاجاء
  7. كتاب السير
  8. كتاب الرأي
  9. اختلاف الصحابة
  10. كتاب الجامع
  11. كتاب السير
  12. الكتاب الأوسط

=== == فقہ حنفی == امام اعظم اپنا طریق اجتہاد و استنباط یوں بیان کرتے ہیں : ’’میں سب سے پہلے کسی مسئلے کا حکم کتاب اللہ سے اخذ کرتا ہوں، پھر اگر وہاں وہ مسئلہ نہ پاؤں تو سنتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے لے لیتا ہوں، جب وہاں بھی نہ پاؤں تو صحابہ کرام کے اقوال میں سے کسی کا قول مان لیتا ہوں اور ان کا قول چھوڑ کر دوسروں کا قول نہیں لیتا اور جب معاملہ ابراہیم شعبی، ابن سیرین اور عطاء پر آجائے تو یہ لوگ بھی مجتہد تھے اور اس وقت میں بھی ان لوگوں کی طرح اجتہاد کرتا ہوں۔ ‘‘ آپ کے اجتہادی مسائل تقریبًا بارہ سو سال سے تمام اسلامی ملکوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس لیے بڑی بڑی عظیم اسلامی سلطنتوں میں آپ ہی کے مسائل، قانون سلطنت تھے اور آج بھی اسلامی دنیا کا بیشتر حصہ آپ ہی کے فقہی مذہب کا پیرو کار ہے۔

فقہی ائمہ کرام بلحاظ ترتیب زمانی ولادت
ترتیب نام امام مکتبہ فکر سال و جائے پیدائش سال و جائے وفات تبصرہ
1 ابو حنیفہ اہل سنت 80ھ ( 699ء ) کوفہ 150ھ ( 767ء ) بغداد فقہ حنفی
2 جعفر صادق اہل تشیع 83ھ ( 702ء ) مدینہ 148ھ ( 765ء ) مدینہ فقہ جعفریہ، کتب اربعہ
3 مالک بن انس اہل سنت 93ھ ( 712ء ) مدینہ 179ھ ( 795ء ) مدینہ فقہ مالکی، موطا امام مالک
4 محمد بن ادریس شافعی اہل سنت 150ھ ( 767ء ) غزہ 204ھ ( 819ء ) فسطاط فقہ شافعی، کتاب الام
5 احمد بن حنبل اہل سنت 164ھ ( 781ء ) مرو 241ھ ( 855ء ) بغداد فقہ حنبلی، مسند احمد بن حنبل
6 داود ظاہری اہل سنت 201ھ ( 817ء ) کوفہ 270ھ ( 883ء ) بغداد فقہ ظاہری،
== مقام فقہ حنفی == حضرت ضرار بن صرد نے کہا، مجھ سے حضرت یزید بن ہارون نے پوچھا کہ سب سے زیادہ فقہ (سمجھ) والا امام ثوری ہیں یا امام ابو حنیفہ؟ تو انہوں نے کہا کہ: ابو حنیفہ (حدیث میں) افقه (سب سے زیادہ فقیہ) ہیں اور سفیان (ثوری) تو سب سے زیادہ حافظ ہیں حدیث میں . حضرت عبد اللہ بن مبارک نے فرمایا: امام ابو حنیفہ لوگوں میں سب سے زیادہ فقہ (سمجھ) رکھنے والے تھے۔ حضرت امام شافعی فرماتے ہیں : ”جو شخص فقہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ امام ابو حنیفہ اور ان کے اصحاب کو لازم پکڑے کیونکہ تمام لوگ فقہ میں امام ابو حنیفہ کے خوشہ چین (محتاج) ہیں۔ “ (مناقب الامام ابی حنیفہ ص27 ) محدثین کے ذکر میں اسی کتاب میں آگے امام ابوداؤد فرماتے ہیں : "ان ابا حنیفۃ کان اماما"۔ ترجمہ: بے شک ابوحنیفہ (حديث میں) امام تھے۔ تذكرة الحفاظ، دار الكتب العلمية: صفحة # ١٦٨، جلد # ١، طبقه # ٥، بيان: أبو حنيفة الامام اعظم == حق گوئی == جہاں تک ملکی سیاست کا تعلق ہے انہوں نے کبھی بھی کسی خلیفہ کی خوشامد یا ملازمت نہ کی۔ ہمیشہ حق اور اہل حق کا ساتھ دیا۔ یزید نے ان کو مشیر بنانا چاہا تو آپ نے صاف انکار کر دیا۔ اور کہا کہ ’’اگر یزید کہے کہ مسجدوں کے دروازے گن دو تو یہ بھی مجھے گوارا نہیں۔ ‘‘ امام محمد نفس الزکیہ اور ابراہیم کے خروج کے موقع پر انہوں نے ابراہیم کی تائید کی تھی۔ منصور نے انہیں بلا کر عہدہ قضا پر فائز کرنا چاہا لیکن آپ کے مسلسل انکار پر اول بغداد کی تعمیر کے موقع پر انہیں اینٹیں شمار کرنے کے کام پر لگایا اور بعد میں قید خانہ میں ڈال دیا۔ == عظمت ابوحنیفہ == ایک دفعہ حضرت امام اعظم اور امام شافعی کے شاگردوں کے مابین جھگڑا پیدا ہو گیا۔ ہر گروہ اپنے امام کی فضیلت کا دعویدار تھا۔ حضرت امام ابو عبد ﷲ نے دونوں کے درمیان فیصلہ کیا اور اصحاب شافعی سے فرمایا: پہلے تم اپنے امام کے اساتذہ گنو۔ جب گنے گئے تو 80 تھے۔ پھر انہوں نے احناف سے فرمایا: اب تم اپنے امام کے اساتذہ گنو جب انہوں نے شمار کیے تو معلوم ہوا وہ چار ہزار تھے۔ اس طرح اساتذہ کے عدد نے اس جھگڑے کا فیصلہ کر دیا۔ آپ فقہ اور حدیث دونوں میدانوں میں امام الائمہ تھے۔ == وفات == 150ہجری میں بغداد میں ان کا انتقال ہوا۔ پہلی بار نماز جنازہ پڑھی گئی تو پچاس ہزار آدمی جمع ہوئے جب آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا تو چھ بار نماز جنازہ پڑھائی گئی آپ ملکہ خیزراں کے مقبرہ کے مشرق کی جانب دفن ہوئے۔ اس دور کے ائمہ اور فضلا نے آپ کی وفات پر بڑے رنج کا اظہار کیا۔
  • ابن جریح مکہ میں تھے۔ سن کر فرمایا ’’بہت بڑا عالم جاتا رہا‘‘
  • شعبہ بن الحجاج نے کہا ’’کوفہ میں اندھیرا ہو گیا‘‘
  • عبد اللہ بن مبارک بغداد آئے تو امام کی قبر پر گئے اور رو کر کہا ’’افسوس تم نے دنیا میں کسی کو جانشین نہ چھوڑا‘‘
  • الپ ارسلان نے ان کی قبر پر قبہ بنوایا۔ == حوالہ جات ==
  1. عنوان : Абу-Ханифа
  2. عنوان : Абу Ханифа
  3. عنوان : Abū Ḥanīfa an-Nu‛mān ibn Thābit — شائع شدہ از: دائرۃ المعارف بریطانیکا 1911ء
  4. عنوان : Джафар ас-Садик
  5. عنوان : Шейбани Мухаммад ибн Хасан
  6. Al-Nuʿmān ibn Ṯābit Abū Ḥanīfaẗ (0699-0767) — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. Mohsen Zakeri (1995), Sasanid soldiers in early Muslim society: the origins of 'Ayyārān and Futuwwa, p.293 [1]
  8. "قرآن کی تفسیر کا بیان"۔ جامع ترمذی۔ جلد دوم 
  9. "تفاسیر کا بیان"۔ صحیح بخاری۔ جلد دوم 
  10. "فضائل کا بیان"۔ صحیح مسلم۔ جلد سوم 
  11. "أبو حنيفة الامام اعظم"۔ طبقات الحفاظ۔ 1۔ دار الكتب العلمية۔ صفحہ: 168 
  12. امام ابوحنفہت نعمان بن ثابت
  13. https://archive.org/stream/Kitab-al-Athar-Ar-Raheem-Academy/Kitab-al-Athar-Ar-Raheem-Academy#page/n5/mode/1up  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)

== بیرونی روابط ==

===