"زینب بنت خزیمہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 16: سطر 16:
{{حوالہ جات}}
{{حوالہ جات}}


{{ازواج محمد}}
[[زمرہ:595ء کی پیدائشیں]]
{{صحابیات}}
[[زمرہ:626ء کی وفیات]]
{{اسلام میں مکرم خواتین}}
[[زمرہ:ازواج مطہرات]]
[[زمرہ:اہل بیت]]
[[زمرہ:خانۂ نبوی]]

{{سانچہ:محمد2}}
{{سانچہ:محمد2}}

نسخہ بمطابق 18:49، 17 اگست 2015ء

مؤمنین کی والدہ
ام المؤمنین
امہات المؤمنین - (ازواج مطہرات)

امہات المومنین

حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا (عربی: زينب بنت خزيمة، ام المساکین، مساکین کی ماں[1])حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے پانچویں زوجہ تھیں۔

نام ونسب

زینب بنت خزیمہ بن عبد اللہ بن عمر بن عبد مناف بن ہلال بن عامر بن صعصہ[2]

زندگی

آپ کے والد کا نام خزیمہ تھا۔ ام المساکین کنیت تھی۔ فقراء اور مساکین کے ساتھ فیاضی کرتی تھیں۔ اس لیے اس کنیت سے مشہور ہوگئیں۔

ازدواجی زندگی

ان کا پہلا نکاح عبد اللہ بن جحش سے ہوا جو غزوۂ احد میں شہید ہو گئے۔ اس کے بعد ان کا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے 400 درہم مہر کے پر نکاح ہوا۔ حضرت خدیجہ کے بعد صرف آپ نے رسول کریم کی حیات میں وفات پائی

وفات

آنحضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے نکاح کے صرف دو تین ماہ کے بعد ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ وفات کے وقت عمر 30 سال تھی رسول اللہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں[3] بعض کے نزدیک ان کا انتقال نکاح کے بعد تقریبا دو برس کے عرصہ میں ہوا۔

حوالہ جات

  1. مارٹن لنگز، "محمد: ان کی حیات", 1983۔ ص۔ 201۔
  2. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 55، دارالاشاعت کراچی
  3. سیر الصحابہ ،سعید انصاری،جلد6، صفحہ 55، دارالاشاعت کراچی