تمیم بن اسد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
تمیم بن اسد
معلومات شخصیت

حضرت تمیم بن اسدؓ بن عبد العزیٰ صحابہ کرام ؓ میں سے ایک ہیں۔

نام ونسب[ترمیم]

تمیم نام،باپ کا نام اسد، نسب نامہ یہ ہے ،تمیم بن اسد بن عبدالعزی بن جعونہ بن عمرو بن قین بن زراح بن عمرو بن سعد بن کعب بن سعد بن عمرو خزاعی۔[1]

اسلام[ترمیم]

فتحِ مکہ کے قبل مشرف باسلام ہوئے، [2]فتح مکہ میں آنحضرتﷺ کے ساتھ تھے، تطہیر حرم کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا؛چنانچہ روایت کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن جب آنحضرتﷺ مکہ میں داخل ہوئے تو خانہ کعبہ کے گرد تین سو سے اوپر بت رانگے سے جڑے ہوئے نصب تھے، آپ جاء الحق وزھق الباطل پڑھ پڑھ کے بتوں کی طرف اشارہ کرتے جاتے تھے اور بت گرتے جاتے تھے [3] اس سلسلہ میں انصاب حرم کی تجدید پر مامور ہوئے تھے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. (اسد الغابہ)
  2. (ابن سعد،جلد4،ق4،صفحہ:32)
  3. (اسد الغابہ:1،214)
  4. (ابن سعد حوالۂ مذکور)